بیلجیئم حکام کو خودکش حملہ آور کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیا تھا، ترک صدر

Turkish President

Turkish President

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر کا کہنا ہے کہ بیلجیئم میں حملہ کرنے والے ایک خودکش حملہ آور کے بارے میں بیلجیئم حکام کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا لیکن ترکی کی معلومات کو نظر انداز کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم میں خودکش حملہ کرنے والےخود کش بمبار ابراہیم البکروی کو گزشتہ سال جون میں دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں ترکی سے بے دخل کیا تھا جس کے بارے میں بیلجیئم حکام کو آگاہ بھی کردیا گیا تھا لیکن ہماری معلومات کو نہ صرف بیلجیئم نے نظر انداز کیا بلکہ خودکش حملہ آور کو بعد میں دہشت گردوں سے کسی قسم کا تعلق نہ ہونے کی بنا بر رہا بھی کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجئم کے شاہی محل، ایئرپورٹ، میٹرو اسٹیشن اور یورپی یونین کے دفتر کے قریب 7 مختلف دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔