بلجیئم میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

Firing in Bulgeum

Firing in Bulgeum

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیم میں کراس فائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک عورت کو یر غمال بنا لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیلیجیم کے شہر لیژ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 2 پولیس افسران اور ایک حملہ آور شامل ہے۔بیلجیم ریڈیو اور ٹیلی وژن کی فرانسیسی زبان کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو ملک کے مشرقی شہر لیژ کے وسطی حصے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ شخص نے ایک عورت کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

بعد ازاں یہ حملہ آور بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حملہ آور نے ایک کیفے کے نزدیک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو کر ایک اسکول میں پناہ لے لی۔ اس دوران اس نے اسکول کی صفائی کرنے والی ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا۔