بیلجئم: دہشت گردی کا الزام، چار افراد پر فرد جرم عائد

Belgium Police

Belgium Police

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک دہشت گرد تنظیم میں شرکت اور اعانت کے الزام پر بیلجئم میں چار افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، جنھوں نے شام میں داعش کے ہمراہ لڑنےکے لیےلڑاکوں کی بھرتی کے لیے رقوم فراہم کیں۔

وفاقی دفتر استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ الزام عائد کرنے سے پہلے پولیس نے انتورپ، گینت اور دائنز میں 15 گھروں پر چھاپے مارے، جس دوران پوچھ گچھ کے لیے 15 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران ہتھیار یا بارود برآمد نہیں ہوا اور اِن چھاپوں کا مارچ میں برسلز کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے حملوں سے کوئی تعلق نہیں، جن حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مارچ کے داخلی طور پر نمودار ہونے والے جہادی شدت پسندوں کےحملوں کے بعد، بیلجئم انتہائی چوکنہ ہے۔

اِن میں سے چند، جو وسطی برسلز میں پلے بڑھے، اور جن کا بیلجئم کے حکام کو پتا تھا، اُنھوں نے نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں حصہ لیا، جن میں 130 افراد ہلاک ہوئے۔