محبوب میرے

Prophet Muhammad PBUH

Prophet Muhammad PBUH

الفت رسول لودل میں بسا اور زیادہ بلند کرتے رہو درودوں کی صدا اور زیادہ
ہو گی تم پر اللہ کی عطاء اور زیادہ ہو جائو قریب ان کے ذرا اور زیادہ
ہو جائے گا نزدیک خدا اور زیادہ
کرتا ہی رہوں فرض محبت یوں ادا میں پوچھا جب خالق نے کیا کرتا رہا میں
سنادوں گا نعت رسول روز جزاء میں جی بھرکے کروں محمد کی مدح وثناء میں
یارب تومیری عمر بڑھا اور زیادہ
نعرہ رسالت لگاتے ہوئے حشرمیں اٹھوں گا قیامت میں بھی دم مدینے کا بھروں گا
لے چلو مدینے مجھے فرشتوں سے کہوں گا جنت کو مدینہ پہ میں قربان کروں گا
گھر ہو گا قریب ان کے میرا اور زیادہ
عزت بخشی ہے ڈال کررحمت کی ردائیں ملتی ہیں دربارمصطفی سے مجرموںکوجزائیں
رب فرمایا خطا کار در محبوب پر چلے آئیں ہم جوں جوں خطائوں پہ کریں اور خطائیں
بخشش کی وہ کرتے ہیں دعا اور زیادہ
بلالیا ہے آقانے قسمت پہ اپنی جھومو شہرنبی کی گلیوں میں ادب سے گھومو
جائوگے مالامال ہوکردنیا کے محرومو روکیں گے دربان کہ جالی کونہ چومو
آئے گا غلاموں کو مزہ اور زیادہ
فرمائیں گے انبیاء کسی اور کے پاس جائیں کہیں گی سب امتیں یا رسول اللہ آج بچائیں
رب فرمائے گا محبوب میرے سر کو اٹھائیں دوڑیں گے فرشتے ہمیں دینے کو سزائیں
سینے سے لگالیں گے پیا اور زیادہ
تمنا ہے صدیق کے سینے میں میرے مولا بیٹھ کرعشق کے سفینے میں میرے مولا
دیکھیں گنبد خضریٰ اسی مہینے میں میرے مولا مدفن بنے ناصر کا مدینے میں میرے مولا
جنت کی وہاں لگتی ہے ہوا اور زیادہ

کلام : ناصر حسین چشتی
تضمین : محمد صدیق پرہار