بے نظیر بھٹو کی برسی پر ضلع ملیر کے کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آغا کریم خان

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کراچی کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان ،واحد بلوچ ،ماما غلام اکبر ،وائس چیئر مین UC-12لیاقت بلوچ ،حسن منگریو ،الیاس خاصخیلی ،حبیب جلبانی ،اسماعیل خاصخیلی ،ہاشم ،عارف ،وسیم چھوٹو ،غلام نبی گاڈائی ،علی خان اور دیگر نے شہید رانی محترمی بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی پر ضلع ملیر کے کارکنان خصوصاًPS-127کے کارکنان کی کثیرتعداد میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو تیسری دنیا کی عظیم سیاسی مدبر ہیں۔

ان کی رحلت سے دنیا ایک عظیم سیاستدان سے محروم اور عوام ایک شفیق بہن سے جدا ہوگئی ہے۔

رہنمائوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہید رانی کو جنت الفردوس میں جگہ اور ہمیں اُن کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر