بینظیر بھٹو کی 8 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں مکمل

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

لاڑکانہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر کی 8 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی، برسی کی تقریبات کا آغاز صبح 9 بجے قرآن خوانی سے ہوگا۔ 10 بجے سے 12 بجے تک لنگرعام ہوگا، ایک بجے گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسہ ہوگا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے، 5 بج کر20 منٹ پر2 منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔

بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، 5 بج کر 25 منٹ پر بے نظیر بھٹو اور دیگر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی جس کے بعد پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹوزرداری کی صدارت میں نوڈیرو ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال خصوصاً وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت، رینجرز کے اختیارات پرسندھ حکومت کی سفارشات کو نظر انداز کرنے سمیت دیگرامورکا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔