انشا اللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی راج طلوع ہو گا۔ آغا کریم خان

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع ملیر کراچی کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان نے، وائس چیئر مین یوسی 12 لیاقت بلوچ، کونسلرزسمیر بلوچ، عبدالواحد بلوچ، محمود علوی، جان محمد بلوچ، اسلم کامریڈ اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے48ویں یوم تاسیس پر لاہور میں بلاول بھٹو کی قیادت میں کامیاب ورکرکنونشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں عوامی راج قائم ہو گا۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت قرار دیتے ہوئے کہاکہ کامیاب عوامی پذیرائی پر چیئر مین بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کی۔

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری