بلاول بچے ہیں بڑے ہونے میں وقت لگےگا، رانا مشہود

 Rana Mashhood

Rana Mashhood

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں، ان کے بڑا ہونے میں وقت ہے، جب بڑے ہو جائیں تب ہی بڑوں کی باتیں کریں۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے لودھراں میں اسکولوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2018 ءسے پہلے الیکشن کی کوشش کرنے والے کسی کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں کندھا نہیں عوام کے جوتے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ایک سپاہی کا بیٹا ہے اتنا امیر کیسے ہو گیا، ساری چیزیں قوم کے سامنے آنی چاہئیں، پاکستان کو لوٹنے والوں کا عنقریب پورا احتساب ہو گا۔