بلاول بھٹو کو پنجاب حکومت کو تنقید کرنے سے پہلے صوبہ سندھ کی کارگردگی کو دیکھ لینا چاہئے

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بلاول بھٹو زردار کو رنگ برنگ بسوں اور پنجاب حکومت کو تنقید کرنے سے پہلے صوبہ سندھ کی کارگردگی کو دیکھ لینا چاہئے، کہ ؟صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارگردگی کیا ہے، صوبہ پنجاب کی کارگردگی تینوں صوبوں سے بہتر ہے، اور تر پارکر میں 72بچے بھوک اور حکومت کے عدم توجہ کی وجہ سے مر گئے ہیں، اور بلاول بھٹو زردار ی کو پنجاب کا دورہ کرنے کی بجائے تھر پارکر کا دورہ کرنا چاہئے۔

آصف زرداری دبئی میں بیٹھ کر سندھ حکومت کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دبئی میں بیٹھ کو دوسرا الطاف حسین بنا بیٹھا ہے جو آئے روز حکومت اور مختلف اداروں پر تنقید کرتے ہیں، پی پی کے لوگوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کہ ہمارے دور میں پانچ سالہ حکومت کی کارگردگی کیا تھی؟، پھر دوسروں پر تنقید کریں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سٹی قصورکے صدر مہر محمد وقاص ، محمد نسیم موہنی، مہر ابوبکر، محمد فہیم انصاری، یاسر جمیل، ارشد پپو ، رانا ارشد اور رانا فرمان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126