کروڑ پولیس نے دین پور روڈ پر چھاپہ مار کر شراب فروش کاظم علیکو گرفتار کرلیا

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ پولیس نے دین پور روڈ پر چھاپہ مار کر شراب فروش کاظم علی ولد غلام قاسم سے بھاری مقدار میں شراب اور آلات کشید سامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق کروڑ پولیس کے ASIمحمد سلیم کو اطلاع ملی کہ کاظم علی نے شراب کی بھٹی لگائی ہوئی ہے اور وہ شراب تیار کر کے فروخت کر تا ہے۔

جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب اور شراب بنانے والا سامان برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔