بینظیر قتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل بیان ریکارڈ کروانے کیلئے آمادہ

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے اپنا بیان ریکارڈ کروانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مارک سیگل نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ انھیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے قوائد اور طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارگ سیگل کی جانب سے آمادگی کے بعد امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے مارک سیگل سے کو ارڈینیشن کے لئے افسر بھی مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مارک سیگل کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق رپورٹ تیار کر لی ہے جو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔