بے نظیر قتل کیس، پیپلز پارٹی کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان

Meeting

Meeting

کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر عدالت جائے گی۔

آصف زرداری فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے جبکہ لطیف کھوسہ آصف زرداری کے وکیل ہونگے۔ اجلاس میں آصف زرداری، فریال تالپور، خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی شریک تھے۔ اہم اجلاس میں قائم علی شاہ، نیئر بخاری، اعتزاز احسن، مراد علی شاہ اور شیریں رحمان بھی موجود تھے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو اپنا وکیل مقرر کر دیا۔ بلاول بھٹو، آصف زرداری کی پٹیشن میں شریک فریق بنیں گے۔

پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں پہلے ہی ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔