بیٹنگ ناکام ہونے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا: وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

ڈھاکہ (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے اہم بلے باز ابتدائی اوورز میں جلدی آﺅٹ ہو گئے جس کی وجہ سے ٹیم بڑا سکور نہ کر سکی۔

ہمارے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اگر پاکستانی ٹیم 30 سے 40 رنز زیادہ بنا لیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور بھارت کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ آئندہ کے میچز میں ہماری کوشش ہوگی کہ بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ہمارے باؤلرز اس قابل ہیں کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورتحال میں آﺅٹ کر سکیں۔

پاکستان نے ابتدائی اوورز میں تین بھارتی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے انڈر پریشر کردیا تھا لیکن سکور کم ہونے کی وجہ سے کامیابی حا صل نہ ہوسکی۔