بھکر : بس الٹنے سے خاتون جاں بحق، 13 افراد زخمی

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے ایک خاتون جابحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ سدھواڈہ کے قریب پیش آیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منکیر ہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کرنے کے دوران ایک خاتون جابحق ہو گئی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بس لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی۔