بھکر: 7 من سے زائد ناقص گوشت برآمد، 4 ملزمان زیرحراست

Meat

Meat

بھکر (جیوڈیسک) علاقے دریا خان ہیڈ بالی کے قریب پولیس نے 7 من سے زائد ناقص گوشت برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق 4 ملزمان گاڑی پر خراب گوشت ڈیرہ اسماعیل خان لے جا رہے تھے۔

پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کرکے ناقص گوشت کو قبضے میں لے کر چاروں کو حراست میں لے لیا۔