بھمبر کی خبریں 5/7/2017

Bhambar

Bhambar

بھمبر (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین اور مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما چوہدری جاوید چب، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین کے ہمراہ گزشتہ روز چنار ویلفیئر ڈائیلاسز سنٹر اور ہیپا ٹانٹس کے تشخصی مرکز کا دورکیا اور کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود چلنے والے دونوں سنٹروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ڈی سی بھمبر 20ہزار اور مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما جاوید چب نے ایک لاکھ روپے ڈونیشن دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس طرح کے بڑے کام کو ایک تنظیم نے جس طرح چلا رکھا ہے وہ مثالی ہے جس کی تقلیدکی جانی چاہیے اس موقع پر تنظیم کے کوآرڈی نیٹر راجہ محمد اقبال انقلابی ، قائمقام صدر چوہدری عتیق الرحمن ، جنرل سیکرٹری راجہ التماس خان ، پروفیسر اصغر شاد، ڈاکٹر محبوب حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے دریں اثنا چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر احمد نے بھی سنٹر کا دور ہ کیا ۔

بھمبر (نمائندہ خصوصی ) محکمہ برقیات چھپراں کے ملازمین کا ہڑتالی دھرنا دوسرے دن بھی جاری ، احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے انچارج سب اسٹیشن چھپراں چوہدری طارق سرحدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ پر اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنا جرم ہے تو یہ جرم میں کرتا رہوں گا اس سے قبل چیف انجنیئر وقت مشتاق گورسی تھے میں اس وقت بھی چھپراں سب اسٹیشن کا انچارج تھا اور میں نے اس وقت محکمہ برقیات کو ایک بڑا ریونیو اکھٹا کرکے دیا تھا جس کے انعام میں مجھے موٹرسائیکل ملا تھا اور سیکرٹری برقیات نے تعریفی سند دی تھی اگر مجھے کسی کا ڈر یا خوف ہے وہ صرف خدا تعالی کی ذات اور غریب لوگوں کی آسے ہے جو بجلی چور ہیں اور اپنے آف کو بڑا شفاف کہلاتے ہیں مجھے ڈرا و دھمکا کر میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی جرات نہیں کرتا میں نے ان کے خلاف کاروائی کی جو میرا جرم بن گیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بے شمار کیسزز موجود ہیں جہنوں نے میٹر گھر پر اتار کررکھے ہوئے ہیں اور بجلی ڈائریکٹ استعمال کررہے ہیں ان ڈئریکٹ کنکشن والوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں اگر کوئی پوچھنے کی ہمت کرئے اس کو کھڈے لائن لگا دیا جاتا انہوں کہا کہ حالیہ دوماہ میں نے دیکھا جو لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اگر ان کا ٹرانسفار مر خراب ہوجائے تو ان کو فری میں ٹرانسفارمر دے دیا جاتا جبکہ پابندی پر جمع کروانے والے بجلی کا بل اور نہ ہی کوئی بقایا جات رکھتے ہیں اگر بدقسمتی سے ان کا ٹرانسفارمر خراب ہوجائے تو ان کو اپنی مدد آپ سے ٹھیک کروانا پڑتا ہے محکمہ برقیات کے اس نظام سے انسانیت بھی شرما گئی ہے اور اس طرح محکمہ میں کھڑپنچوں نے ا ندھیر نگری اور چوپٹ راج نافذ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ میری ہڑتال کسی بھی سیاسی ایما ء پرنہیں ہے نہ ہی اس کے کوئی سیاسی مقاصد ہیں اگر کو ئی کہتا ہے تو اس کے بارہ میں محکمہ برقیات کے آفیسران کے علم میں ہی کوئی بات ہوگئی ، انہوں نے کہا کہ میں کل بھی سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کا سپورٹر تھا آج بھی اور آئند بھی ہوں گا اس کو کوئی سیاسی رنگ نہ دیں ہم سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے میرٹ پر یقین رکھنے والے نظریاتی سپورٹر ہیں کچھ سیاسی کھڑپنچ بجلی چوری کرکے حکومت کی بدنامی کا باعث نہ بنیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا منہ بند رکھا ہوا ہے اگر کھولا تو ایسے ایسے کھڑپنچ جو اپنے آپ کو شرفا ء کہتے ہیں کئی منہ چھپانے کے قبل نہیں رہے گئے ۔

بھمبر ( نمائندہ خصوصی) چو ہدری صابر حسین ولد محمد ہاشم اور ظفر اقبا ل ولد صا بر حسین کی طرف سے اپنے بیٹے و پو تے 19سالہ عمر ظفر کو چھپا کر اغوا کا پر چہ درج کرانے کا ڈرامہ فلا پ ہو نے پر پو لیس نے استغا ثہ کی کا رروائی کیلئے تحر یک کر دی بھمبر کے نواحی گا ئوں ڈھو ک چو ہدریاں( ڈھیر ی وٹاں ) کے چو ہدری عبد الر حمن ،چو ہدری دلدار حسین ،چو ہدری عبدالغفو ر اور چو ہدری عمر اقبا ل نے درجنوں افراد کے ہمرا ہ بھمبر پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ چو ہدری صابر حسین ولد محمد ہاشم کیسا تھ ہمارا زمین کا ایک تنازعہ چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے اس نے اپنے بیٹے ظفر اقبا ل کیسا تھ ملکر اپنے پو تے 19سالہ عمر ظفر کو اپنے گھر میں چھپا کر دلدار حسین ولد صا بر حسین ،آصف حسین ،عامر اسلا م ،خر م شہزاد ،سیف اللہ اور خا لق حسین کیخلا ف پو لیس چو کی گڑھا للیاں میں پر چہ درج کرادیا کہ ہما رے پو تے کو اغوا کر لیا گیا ہے اور ہمیں خد شہ ہے کہ اس کو قتل کر دیا جا ئیگا جس پر پو لیس نے مطلو بہ افراد کو گر فتار کر لیا مگر اہل علاقہ کی طرف سے اطلاع ملنے پر پو لیس نے در خواست گزار صابر حسین ولد محمد ہاشم کے گھر چھا پہ ما ر کر عمر ظفر کو بر آمد کر لیا مقامی لو گوں نے درجنوں افراد کے ہمرا ہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پو لیس نے ڈرا مہ بے نقاب کر کے ثا بت کیا ہے کہ اب نو سر باز پو لیس کو دھو کہ نہیں دے سکتے ASIنو ید عاطف کے اس جرا ت مندانہ اقدام پر اہل علاقہ کو تحفظ کا احساس ہوا ہے اور پو لیس نے بھی صابر حسین ولد ہا شم اور ظفر اقبا ل ولد صا بر حسین وغیر ہ کیخلا ف دفعہ82کے تحت استغا ثہ دا ئر کر دیا ہے جو خو ش آئند ہے مقامی لو گوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مذکو رہ گروہ اغوا ء کے ڈرامے کے فلا پ ہونے پر کو ئی بھی نیا ڈرامہ کر سکتا ہے جس پر پو لیس اور دیگر اداروں پر نظر رکھنی چا ہیے اس موقعہ پر چو ہدری خا لق حسین ،فیصل اقبا ل ،غلا م مصطفی ،طا ہر اقبا ل ،عامر اسلا م ،سیف اللہ اور دیگر بھی مو جود تھے ۔

بھمبر ( نمائندہ خصوصی) انو ر محمود قر یشی صدر معلم و ارشد محمود قر یشی آف چدرون سما ہنی کی وا لد ہ محتر مہ کی رسم چہلم ان کے آبا ئی گا ئوں چدرو ن سما ہنی میں ادا کر دی گئی رسم چہلم کی دعائیہ تقر یب میں علما ء اکر ام جن میں سید قاری مدثر علی شاہ آف سندوڑ ،قاری سجاد حسین نقیبی خطیب جا مع مسجد کھینی کھو ئی رٹہ کو ٹلی ،قاری محمد ارشد ،نعت خواں زاہدحسین راجہ ،چو ہدری فضل احمد شہزادہ ،قاری محمد حنیف خطیب جا مع مسجد بنڈ ی ،خطیب جا مع مسجد چدرو ن نے اپنے اپنے بیا ن میں اسلا می اقدار پر روشنی ڈالی اور انو ر محمود قر یشی صدر معلم کی وا لد ہ محتر مہ کو دین داری اورشرا فت پر انہیں زبر دست الفا ظ میں خر اج تحسین پیش کیا اور مر حو مہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اس ادبی محفل میں نعت خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئی رسم چہلم میں گا ئوں چدورن کے جملہ احبا ب مرحو مہ کے قر ینی رشتہ دا روں جن میں پر وفیسر عبد الواحد قر یشی پر نسپل ریٹا ئر ڈ گو رنمنٹ ڈگر ی کا لج میر پور ،بر گیڈئیر ریٹا ئرڈ مرزا محمد ثا قب ،ڈا ئر یکٹر میاں محمد بخش لا ئبر ئیر ی پرو فیسر زبیر احمد قاضی ،پر نسپل ایلیمنٹر ی کا لج میر پور را شد واحد قر یشی ،ایس ڈی ایم خضر حیا ت مرزا ،غلا م فا روق قر یشی ،بنک آفیسر عاطف اطہر مرزا ،عبد القدیر فا روقی ،بر نس مین حا جی جا ن محمد بیگ ،مرزامحمد طفیل ،را جہ محمد اسلم ،را جہ شوکت محمود طا ہر ،کیپٹن را جہ ند یم خا ن ،را جہ فیاض اعظم صدر معلم اور دیگر انو رمحمود قر یشی اور ارشد محمود قر یشی کے احبا ب ،عزیز واقا رب نے کثیرتعدادمیں شر کت کیاانو ر محمود قر یشی اور ارشد محمود قر یشی نے ان تما م احبا ب ،دوستوں اور دیگر شخصیا ت کا شکر یہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی وا لد ہ محتر مہ کی وفا ت بذریعہ ٹیلی فو ن ،میڈ یا یا ان کے گھر آکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ان کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔