بھوانہ : سانحہ گلشن اقبال پارک کے دو سہولت کار گرفتار

Arrest

Arrest

بھوانہ (جیوڈیسک) پولیس نے بھوانہ کے لال چوک میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اقبال اور ناصر نے خود کش بمبار کا شناختی کارڈ بنوانے میں مدد کی تھی۔

ملزم ناصر علی کا والد انور علی پولیس میں ملازم ہے جبکہ ملزم ناصر علی کو دو سال قبل ٹیچر کی ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اقبال کو بھی دو سال قبل تاریں فروخت کرنے پر محکمہ پی ٹی سی ایل سے نکالا گیا تھا۔ ملزموں کو تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔