بھمبر کی خبریں 10/10/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (نمائندہ خصوصی) کیپٹن صفدر کی گرفتاری ظلم ہے اور ہم نہیں مانتے ظلم کے یہ ضابطے احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ ملک لوٹنے والوں کو کلین چٹیں جاری کی جارہی ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا بھمبر میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر شدید احتجاج ، احتجاجی ریلی سے مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے ممتاز رہنما چوہدری اسفند یار طارق راجہ عبید الرحمن ، انجینئر حسیب الرحمن ، کمانڈر راجہ مسعود اقبال، چوہدری آصف یوسف ، چوہدری یاسر رشید، انجینئر ہارون زبیر ، چوہدری ساجد حسین، راجہ حسنین جسیال، چوہدری فیصل جاوید، حمزہ اقبال ، راجہ حسنین النور وکی، حمزہ خان، چوہدری محمد سعید زیشان رضا ، ارتضاالرحمن ، حمزہ خالد، چوہدری شہباز حیدر ، راجہ حسنین خالد، راجہ محسن ، راجہ طاہر وقار، چوہدری عتیق اسلم ، چوہدری حماد دین، راجہ محمد الطاف عرف مٹھو، راجہ رضوان عرف رضی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ میاں نواز شریف نے تعمیر و ترقی کے پاکستان میں نئے نئے باب کھولے ہیں۔ موٹر وے کی تعمیر ایٹمی دھماکے ، میٹرو بس سروس میاں نواز شریف کے کارنامے ہیں۔ جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ لیکن کچھ لوگوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور احتساب کے نام پر میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے نو جوان اور عوام میاں نواز شریف قوم کی بیٹی مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے ساتھ ہیں۔ اور نام نہاد احتساب کر نے والوں کا بھی یوم حساب قریب ہے۔ پاکستان کی عوام با شعور ہے وہ محسن پاکستان میاں نواز شریف سے محبت کر تے ہیں۔ اور اس نام نہاد احتساب کو نہیں مانتے ۔ مقررین نے احتساب کے نام پر شریف خاندان سے انتقام لینے والوں کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں اپنی روش نا بندلی تو میاں نواز شریف کے جانسار راست اقدام کر نے پر مجبور ہوں گے۔

بھمبر ( نمائندہ خصوصی )اندھیر نگر چوپٹ راج محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازم ٹھیکیدار بن گئے ۔ اپنے اپنے فرنٹ مینوں کے زریعیسے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔ عوام علاقہ کا سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈبلیو ڈی بھمبر کین ملازمین نائب قاصد سے لے کر اعلیٰ افسران تک تمام ملازمین نے اپنے اپنے منظور نظر ٹھیکیدار رکھ لیے عوامی سیاسی و سماجی اور شہری حلقوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایک طرف گڈ گورنس کے دعوے کر رہی ہے ۔ اور دوسری طرف محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازم سرے عام اپنے فرنٹ مینوں کے زریعے اصل اور مستحق ٹھیکیداروں کا حق مارنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نارمل کے بجٹ میں بھی محکمہ کے چند ملازم جعلی اور فرضی بل بنوا کر ہضم کر رہے ہیں۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں کروڑوں کے حساب سے سالانہ نارمل کا بجٹ آتا ہے۔ لیکن چند مخصوص اور محکمہ میں اثر رسوخ رکھنے والے ملازمین نے اپنے عزیز و اقارب کے محکمہ میں فرضی ورک چارج آڈر کرا رکھے ہیں۔ اور سارا بجٹ ان جعلی اور فرضی ملازموں کے نام پر ہضم کر جاتے ہیں۔ عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ ان ملازموں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ بصورت دیگر بھمبر کے شہری راست اقدام کر نے پر مجبور ہوں گے۔