بھمبر کی خبریں 8/7/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (نمائندہ خصوصی) برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر کیمونٹی ہال بھمبر میں منعقدہ ایک کانفرنس سے صدر بار چوہدری عارف سرفراز ، ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان ، صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر ریاض احمد مرزا، کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر خالد پرویز بٹ ، جماعة الدعوہ کے ضلعی امیر شعیب احمد ، حزب الجاہدین کے ضلعی امیر سید ذیشان اختر اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری نزاکت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس کا واضح ثبوت مودی جیسے دہشت گردکا اپنے سرپرست امریکہ کے ذریعے آزادی کے پیدائشی حق کے لیے لڑنے والے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دلوانا ہے مگر بھارتی حکمران اور ان کے سرپرست جان لیں کہ کشمیر کا ہر نوجوان سید صلاح الدین اور برہان مظفر وانی کے راستے پر چلنے کو فخر محسوس کرتا ہے ، برہان مظفر شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جریدہ چوہدری فاروق زبیر، ڈپٹی ڈی ای او راجہ صابر حسین ، سینئرصحافی محمد سجاد مرزا، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عطاء الرحمن ، ن لیگ کے صدر حلقہ راجہ اظہر اقبال پائلٹ سکول کے طالب علم نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے جرات سے صدر امریکہ کے فیصلے کو رد کیا اور سید صلاح الدین کو اپنا ہیرو قرار دیا ،جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے خلاف کشمیر کا ز کو بھرپور طریقہ سے اٹھایا جائے اور بھارتی ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مہمات کا آغاز کیا جائے اور اقوام عالم پر دبائو بڑھایا جائے کہ وہ کشمیر میں حق خودارادیت کے لیے رائے شماری کروائے کانفرنس میں شریک نوجوان کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ارشد محمود، افسرمال موسی جان، تحصیلدار آفتاب احمد، ریٹائر ڈ تحصیلدار اقبال انقلابی، صدر بھمبر پریس کلب چوہدری افتخار عظیمی ، سابق صدر بارچوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

بھمبر(نمائندہ خصوصی )بھمبر شہر کے معروف تاجر میں ظفر اقبال کی بیٹی ڈاکٹر صدیقہ فردوس آف ڈھیری کس چناتر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بائیوٹیکنالوجی اینڈ جنیٹک انجنیئرنگ(NIBGE) فیصل آبادسے بائیو ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔یہ ادارہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز (PIEAS) اسلام آباد سے سے الحاق شدہ ہے ،پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے،پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی ڈاکٹر صدیقہ فردوس ڈائریکٹر کالجزریٹائرڈ آزادکشمیر مرزا خورشید احمد کی بھانجی اور ایچ ڈی ایم محکمہ برقیات بھمبر میاں امجد اقبال ،صحافی محمد سلیم امین،میاں اقبال انوراور میاں محمد محبوب کی بھتیجی ہیںڈاکٹر صدیقہ فردوس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر عوامی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی ) ضلع مفتی میرپور ظفر اقبال فاروقی کا بھمبر کا دورہ ،تحصیل مفتی کے دفتر کی چیکنگ کی،انہوں نے مالی سال2016-17کے ریکارڈ کی پڑتال اور ملازمین کی حاضری چیک کی، اس موقعہ پرضلع مفتی ظفر اقبال فاروقی نے کہا کہ سرکاری مناصب اور اختیارات ہمارے پاس امانت ہیں،انہیں شرعی اور قانونی تقاضوں کے تحت ہی ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانہ میں بددیانتی کا ارتکاب شرعی اور قانونی جرم ہے ،ایسے کسی جرم میں ملوث کسی ملازم کو رعایت نہیں ملے گی انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ دیانت داری سے اپنے فرائض ادا کریں

بھمبر (نمائندہ خصوصی ) محکمہ برقیات کے ملازمین کا ایکسین آفس بھمبر کے باہر چھٹے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ، بجلی چوروں اوڈ ائر یکٹ کنکشن لگانے والوں کے خلاف انتظامیہ برقیات ،بے بس اور لاچار نظر آنے لگی ایس ڈی او برقیات اپنے دائر اختیارا ت میں کام کریں ایکسین کا حکم ، ایکسین خو د یاسینئرآفیسر تبدیل کرسکتے ہیں ایس ڈی او دوسرے لوگوں کی جنگ کرپٹ لوگوں کے کہنے پر اپنے گھر نہ لائیں ان خیالات کا اظہار طارق سرحدی نے گزشتہ روز احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا سماہنی میں ملازم کی موت پر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے کہا کہ ملازم کی موت محکمہ کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ٹی این پی نہ ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے محکمہ ٹی این پی سٹور میں سٹور کردیتا ہے جبکہ ملازمین کو ٹی این پی اس وقت دی جاتی ہے جبکہ اس کی معیاد ختم ہو چکی ہوتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میرے ملازمین نے ٹاسک سے زیادہ ریونیو اکٹھا کر کے دیا ہے جس کے صلہ میں ان کو سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے ٹاسک کو پورا کرنے اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے اور گالیاں کھائی اور حکومتی، محکمہ برقیات کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جس کی سزا ہمیں تبادلوں کی شکل میں دی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد شرفاء سن لیں میں جھکنے کے بجائے موت کو ترجیجی دوں گا اور میرا جینا مرنا چھوٹے ملازمین کے لیے ہے 6 ہزار یونٹ بقایا جات والوں اور ڈائریکٹ کنکشن رکھنے والوں کے خلاف میری کاروائی میرا جرم بن گئی ہے آفیسران محکمہ برقیات سن لو کہ ایک بڑ ی ذات خدا تعالی کی ہے جو ہمیشہ انصاف اور عزت دیتی ہے میں وفدوں کی شکل میں ہاتھ پائوں مارنے والوں اور میری ٹیم کو ڈرانے دھمکانے اور خوف ہراساں کرنے والوں نام نہاد شرفاء اور بلیک میلروں سے کبھی بھی نہیں ڈروں گا مجھ ڈر ہے تو صرف خدا تعالی کی ذات سے اور غریب کی آ سے ہے مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹ کنکشن ، میٹر اتار کرگھر میں رکھنے والوں ، کرپٹ کھرپنچوں کے خلاف کاروائی اگر میرا جرم ہے تو محکمہ اپنی پالیسی واضح کرے ہم نے محکمہ برقیات کے مفادات اور اس کی پالیسی کی جنگ لڑئی ہے میں میرٹ پر یقین رکھنے والا کارکن ہوں اور نہ ہی کسی وفد کے ملنے کا مجھے کو ئی ڈر ہے اگرکسی کرپٹ اور بجلی چور کھڑپنچوں کے خلاف کاروائی کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہر ضمیر دار ملازم اور حق حلال روزی کمانے والا یہ جرم کرتا ر ہوں گا

بھمبر ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سابق چیئرمین ضلع زکواة و عشر کمیٹی چوہدری مشتاق احمد چاڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے برنالہ میں انتقامی کاروائیوں کی انتہا کردی لوگوں کو ن لیگ کے خلاف ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے برنالہ میں لوگوں کی زمینوں کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ کرکے ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے تھانہ کچہری کی سیاست عروج پر ہے مخالفین کو حکومتی دیوار کے ساتھ لگانے کی سر توڑ کوشش کررہی جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے برنالہ کا شاہی خاندان سیاسی انتقام کی روایت ڈال کر پرامن سیاسی فضاء کو خراب کرنے پر تلا ہوا ہے ہم نے ہر دور میں غریب مظلوم کے حقوق کی آواز بلند کی ہمارے دور میں چوہدر ی پرویز اشرف قائمقام وزیراعظم کے عہد ے پر بھی فائز رہے لیکن کسی مخالف سے کوئی انتقام نہیں لیا بلکہ بھائی چارے اور رواداری کی فضا کو پروان چڑھایا کسی مخالف کو پریشان نہیں کیا ۔

بھمبر ( نمائندہ خصوصی )سینئروزیر تعمیرات عامہ ہائوسنگ زراعت و لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق قائمقام وزیراعظم بن گئے ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے دورہ بیرون ملک ان کی عدم موجودگی میں وہ بطور قائم ،مقام وزیراعظم آزادکشمیر فرائض انجام دیں گے ،ان کے بطور قائم مقام وزیر اعظم ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے آبائی ضلع اور انتخابی حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گی ۔

بھمبر ( نمائندہ خصوصی ) برہان مظفر وانی شہید کے یو م شہادت پر ہفتہ کے روز بھمبر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس کا آغاز خلیل شہید چوک سے ہوا ، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے قائمقام ضلعی امیر چوہدری محمد فرید، صدرالخدمت فائونڈ یشن ڈاکٹر ریاض احمد مرزا، جماعة الدعوہ کے ضلعی امیر شعیب احمد ور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کی ریلی کے شرکاء برہان وانی کا راستہ ہے ہمارا راستہ ، سید صلاح الدین زندہ باد اور امریکہ اور بھارت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کرتے ہوئے گجرات روڈ ، کچہری روڈ ، مین بازار اور ڈی سی روڈ پر مارچ کیا ، شرکاء ریلی نے آکر میں انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والی برہان مظفر وانی کانفرنس میں شرکت کی ۔

بھمبر ( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن سماہنی کے راہنما معروف کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب خان کو بلدیاتی الیکشن لڑانے کی تیاریاں ، جام اظہر ایوب کو یونین کونسل چوکی سے بطور ممبر ضلع کونسل چوکی سے بطور ممبر ضلع کونسل چوکی سے بطور ممبر ضلع کونسل الیکشن لڑانے کی تیاریاں شروع ہیں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد سابق ممبر اسمبلی اور ایک سابق ریاستی شخصیت نے موصوف کو سیاسی میدان میں لانے اور ممبر ضلع کونسل کا الیکشن کونسل آمدہ بلدیدتی الیکشن لڑانے کے لیے ہوم ورک شروع کردیا ہے ۔