بھمبر کی خبریں 21/7/2015

Choudhary Anwar ul Haq

Choudhary Anwar ul Haq

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ کے عوام کی محرو میاں دو ر کر یںگے پا رٹی کے نظر یا تی اور دیر ینہ کارکنو ں کو ان کا جا ئز مقا م دلا کر دم لینگے کرپٹ عناصر کے سا تھ کھلی جنگ ہے کر پشن کو کسی صورت بردا شت نہیں کیا جا ئیگا پا رٹی کو ایسے عناصر کے ہا تھو ں یر غما ل بنا نے کی ہر سازش کا پوری قو ت کے سا تھ روک تھا م کر ینگے پا رٹی کی حکومت کو ہر صورت پارٹی کا رکنو ںکے سا منے جو ابد ہ ہو نا پڑ ے گا اصلا ح واحوا ل نا گز یز ہے تا حیز با عث ہلا کت و بر با دی ہو گی ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے ممتاز را ہنما اور سا بق سپیکر قانو ن ساز اسمبلی چوہدری انو ارا لحق نے اپنے ڈیر ہ گجرا ت رو ڈ بھمبر میں پا رٹی کا رکنو ں اور حلقہ کے عوام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا چو ہدری انوارا لحق نے کہا کہ سیاسے خد مت انسا نیت اور عبا دت کے جذ بے سے کر تا ہو ں حق و سچ اور انصاف دلا نے کی سیاست کر تا ہو ں کسی عہد ے مر تنے یا منصب سے با لا تر ہو کر عو امی خد مت میرا مشن ہے جو ورثے میںملا ہے مظلو مو ں کی دا د رسی اور لو گو ں کو انصا ف دلا نے میں مدد کیجیے کسی عہد ے یا منصب کی ضرورت نہیں بلکہ خد مت کے سچے جذ بے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ مخلوق کو را ضی کر نے کی بجا ئے خا لق کو را ضی کر نے کی کوشش کر نا چا ہیے جب خد ا کی ذا ت را ضی ہو گی تو وہ خود بخود مخلو ق کے دلو ں میں آپ کی محبت پیدا کر دے گا مشکل وقت میں سا تھ چھو ڑنے کا عادی نہیں پا رٹی کا رکنو ں کے حقوق دلا نے کیلئے کا رکنو ں اورپا رٹی قیادت کے درمیا ن پل اور رابطے کا کر دا ر ادا کرو نگا پا رٹی کی اعلیٰ قیادت نے جس بھرپو ر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت کا شکر گزار ہو ں کر پشن کے خا تمے اور گڈ گو رننس کے لئے پا رٹی قیا دت کو تجاویز دی ہیں جن پر پا رٹی قیا دت نے عمل در آمد کروانا ہے انہو ںنے کہا کہ آئند ہ انتخا با ت بھر پو ر انداز میں لڑ یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) عید سے قبل لائن آف کنٹرول پر واقع بنڈالہ میں شہید کی بیوہ کے گھر پر درجنوں نوجوانوں کا حملہ،دو خواتین ،دو بچوں ،دو اساتذہ سمیت نو افراد زخمی بھمبر سے گئے حملہ آور نوجوانوں میں سے سات گرفتار درجنوں فرار ہونے میں کامیاب،حملہ آوروں کو 26کلو میٹر دور جانے سے قبل بھمبر کے مقامی ہوٹل میں ڈنر دیا گیا،پولیس نے پرچہ درج کر لیا ،گرفتاری کے لیے چھاپے ،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں بنڈالہ (جنڈالہ) میں عید سے قبل رات 10:30بجے ماسٹر محمداقبال ،محمد ذوالفقار،نصر اقبال ،مبشر اقبال اور مدثر وغیرہ نے بھمبر ،بڑھنگ،ضلع گجرات سے بلائے گے نوجوانوں کے ہمراہ بیوہ کے گھر پر حملہ کر دیا۔ڈنڈوں ،راڈوں،اور اسلحہ سے لیس نوجوان عمران یونس کو زندہ نہیں چھوڑیں گے کے نعرے لگاتے ہوئے گھر کی چاردیواری پھلانگ کر داخل ہو گے اور توڑ پھوڑ کرنے لگے ۔گھر میں موجود مہمانوں سمیت بچوں اور خواتین کو مارنے لگے۔عینی شاہدین کے مطابق گھر میں موجود بزرگ محمد زمان اور خواتین ہاتھ جوڑ کر حملہ آوروں کی منتیں کرتے رہے مگر حملہ آوروں نے کسی کی بھی نہ سنی ۔اِس موقع پر انسائیٹ کالج بھمبر کے ایک اُستاد نے یاسر منیر،بچوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند کر کے جان بچائی۔حملہ آور نوجوانوں نے اپنے سامنے آنے والے ہر شخص کو بے دردی سے مارنے لگے۔جن میں سات سالہ ابنارمل بچہ بھی شامل ہے۔دیگر زخمیوں میںانسائیٹ کالج کے دو اُستاد سعید ناصر ،یاسر منیر سمیت محمد آصف ،دو خواتین ،دو بچے اور گھر کے بزرگ محمد زمان بھی شامل ہیں۔30منٹ تک دہشت پھلاتے ہوئے یہ گروہ فرار ہو رہا تھا کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہوتے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔جن میں عاقب قدوس،اویس نذر،محمد عمر اور عدیل شامل ہیںجبکہ پولیس نے بعد میں چھاپے مارتے ہوئے مزید 3 افراد محمد رئوف پندوڑی،راجہ بلال بڑھنگ اور علی شان آف منڈی بہائوالدین کو بھی گرفتار کر لیا۔دوسری طرف مظلوم خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ یہ سارا واقع چوہدری محمد مشتاق آف اٹلی اور ماسٹر اقبال کی ایماء پر ہوا ہے کیونکہ حملہ آور نوجوانوں کو بھمبر میں اکٹھا کرنے میں حمزہ مشتاق اور عمر ولد محمد ریاض ساکن ستھ بھمبر کا بڑا کردار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ برنالہ میں چھا گئی مختلف یونین کونسلز کے دیہات میںدرجنوں خاندانوں نے مسلم کانفرنس کے ساتھ 25،25سالہ پرانی رفاقت کی کشتیاں ڈبو کر چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بیڑے میں سفر کرنے کا اعلان کر دیاحلقہ برنالہ کی یونین کونسلز جنوبی بروٹیاں والا ،اہلیان ٹہنی ،اہلیان نورا والا اور کنجلور کے درجنوں خاندانوں کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مکمل اتحاد و اتفاق کا عزم آئندہ الیکشن میں چوہدری پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے اعلانات تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز اشرف کے دورہ عید الفطر اور پارٹی ورکرز میٹنگ کے دواران مختلف یونین کونسلز کے سیاسی عہدیداروں نے چوہدری پرویز اشرف کی حلقہ برنالہ کے لئے بہترین خدمات پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اظہار کیا جس پر وزیر ہائو سنگ و فزیکل پلاننگ عید کے دنوں میں ہی اپنے پارٹی ممبران کے ہمراہ ان یونین کونسلز میں پہنچ گئے اور مسلم کانفرنس چھوڑنے والے خاندانوں سے مل کر انہیں خوش آمدید کہا اور موقع پر ان کے مسائل کے حل کے لئے اعلانات بھی کئے چوہدری پرویز اشرف کے اعلانات پر عوام علاقہ نے پرویز اشرف زندہ باد کے نعرے لگائے ان اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ یونین کونسل کڈہالہ کے گائوں جنوبی بروٹیاں والا کے رہائشیوں کا چوہدری محمد اسحق کے ہمراہ کنبے قبیلے سمیت مسلم کانفرس ،علاقہ ٹہنی کے چئیرمین یوسف کا مسلم کانفرنس ،نورا والا کے راجہ سردار خان ،راجہ جمیل کا 25سالہ مسلم کانفرنس کی رفاقت چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور اپنی اس عوامی جماعت میں آنے پر آپ کو یقین دلاتا ہوں کے آپ کی تمام یونین کونسلز میری اپنی یونین کونسلز ہیں آپ کے تمام مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی آپ کی دہلیز تک پہنچائی گی تعلیم صحت اور سڑکیں ،واٹر سپلائی کے تمام مسائل حل کئے جائین گے جس سے میرے حلقہ کی پسماندگی میں کمی آئے گی اور میری عوام کامعیار زندگی بہتر ہو گاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں اس دور حکومت میں جس طرح ریاست میں تعمیرو ترقی کا نیا باب کھلا ہے اس سے آزاد کشمیر کی آئندہ آنے والی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی حلقہ برنالہ میں ہونے والے تمام پر اجیکٹس آئندہ انتخاب سے پہلے مکمل کر لئے جائیں گے اور آپ لوگوں کے ہمیشہ کی طرح مجھ پر اعتماد اور تعاون سے آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرئے گی اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف نے اہلیان جنوبی بروٹیان والا کی گلی تعمیر ،پانی مہیا اور بجلی کے ترانسفارمرز ، پولولز دینے کے احکامات موقع پر جاری بھی کئے مسلمکانفرن چھوڑنے والے درجنوں افراد کا چوہدری پرویز اشرف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار آئندہ سو فی صد پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کا متفقہ فیصلہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں یونین کونسل کڈہالہ کے گائوں جنوبی بروٹیاںکے محمد اسحق ،چوہدری نواز ،چوہدری فیاض ،محمد خان چاچا،چوہدری عاشق ،چوہدری شہباز ،حاجی اکرم، چوہدری عبدالرحمن،چوہدری جمیل ،چوہدری الطاف ،چوہدری ناصر ،چوہدری جاوید ،چوہدری الیاس مجاہد،چوہدری فیاض،اہلیان ٹہنی کے چئیرمین یوسف، محمد طارق ،محمد حسین،لال خان ،اللہ رکھا،محمد شریف ،خوشی محمد ،صادق حسین ،نورو والا میں چو ہدری محمد اشرف کی قیادت میں راجہ سردار خان ،راجہ جمیل ،راجہ شکیل ،کنبے قبیلے سمیت شامل ہوئے اس دورہ کے دوار ن چوہدری پرویز اشرف نے علاقہ ڈوبے اور کنجلور میں اپنے پرانے سیاسی ورکرز کے ہمراہ میٹنگز بھی کیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں شدید با رش ند ی نا لے دریا بن گئے مغلورہ پل اور روپیر ی نا لے نے کئی گھنٹے ٹر یفک رو ک دی شہر میں جگہ جگہ پا نی کی جھلیں حکومتی نا اہلی کی دا ستا نیں بن گئیں تفصیلا ت کے مطا بق مو ن سو ن کی پہلی بھر پور با رش بھمبر میں وبا ل جا ن بن گئی اور حکومتی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی مغلو رہ نا لہ اور روپیر ی نا لہ کئی گھنٹے ٹر یفک رو کے رکھی عوا می شدید پریشا نی کا شکا ر عو امی حلقو ں نے جلد مغلورہ پل کی تعمیر اور شہر میں پانی کی نکا سی کا انتظا م کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔۔