بھمبر شہر کی صفائی ستھرائی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ شاہد انور

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر کی صفائی ستھرا ئی پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کیا جا ئیگا غفلت اور لا پروا ہی بر تنے والے خا کرو بوں کیخلا فگ سخت کارروائی عمل میں لا ئی جا ئیگی صفا ئی ستھرا ئی کے نظا م کو یقینی بنا نے کیلئے شہر ی اور تا جر بلدیہ ملازمین کیسا تھ تعاون کر یں۔

ان خیا لا ت کااظہار ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر نے اپنے آفس میں شہر کی صفا ئی ستھرا ئی کے حوا لے سے منعقد میٹنگ سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلد یہ بھمبر کی حدود کے اندر صفا ئی ستھرا ئی کا خاص خیا ل رکھا جا رہا ہے شہر سے کو ڑا کر کٹ اور گندگی اٹھا نے کیلئے صبح اورشام خا کروب دو شفٹوں میں کا م کر رہے ہیں۔

شہر کے ہر گلی محلہ اور وارڈ میں صفا ئی اور ستھرا ئی کیلئے خا کروبوں کی ڈیو ٹیاں لگی ہو ئی ہیں اگر کسی گلی محلہ یا وارڈ میں بروقت کو ڑا کر کٹ اور گند گی اٹھا نے میں کو ئی خاکروب غفلت اور لا پرواہی بر تے تواس کیخلا ف سخت کا رروا ئی ہو گی شہر کی صفا ئی اور ستھرا ئی پر کو ئی کمپروما ئز نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے شہر یوں اور تا جروں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفا ئی ستھرا ئی کے نظا م کو بہتر بنا نے میں بلدیہ بھمبر کیساتھ تعاون کر یں۔۔