بھمبر کی خبریں 21/1/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میاں محمد شوگر ملز لمیٹڈ کمپنی مغلورہ کے ترجمان رضا اسلام نے کہا کہ ضمیر شاہ نامی شخص کا میاں محمد شو گر ملز مغلورہ سے کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے مو صوف نہ تو میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر ہیں اور نہ ہی ڈائریکٹر ہے خواجہ نعیم اور خواجہ محمد آصف کا نام استعما ل کر کے موصوف میڈ یا کوریج حا صل کر نے کیساتھ بلیک میلنگ کر نے کی کوشش کر رہا ہے سپر یم کو رٹ،ہا ئی کو رٹ اور ڈسٹر کٹ کو رٹ میں اس کیخلا ف فیصلے ہو ئے ہیں جھوٹے پر چوں اور بد معاشی کے ذریعے میاں محمد شوگر ملز میں جبراً قبضہ کر نا چا ہتا ہے حکومت آزاد کشمیر جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروائی کر ئے ان خیا لا ت کااظہا ر انہوںنے میٹ دی پر یس میں اظہا ر خیا ل کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد جمو ں وکشمیر کمپنیز ایکٹ 1992کے تحت میاں محمد شو گر ملزلمیٹڈ کمپنی رجسٹر ہو ئی ہے جس میں مسٹر ضمیر حسین شاہ نا می شخص نہ تو شیئر ہو لڈر ہے اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر درج ہے اور نہ ہی اس نے کمپنی سے کسی قسم کا کو ئی معا ہد ہ کیا ہے اگر کو ئی فرد کسی لمیٹڈ کمپنی سے کو ئی معاہدہ کر تا ہے تو معاہد ہ کی روسے کمپنی انتظا میہ سے را بطہ کر کے کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت فارم 28اور29میں اپنا اندارا ج بحیثیت شیئر ہو لڈر یا ڈا ئریکٹر کرو اتا ہے مو صوف آج تک رجسٹر ار آف کمپنیز میں ایسا کو ئی ثبو ت فرا ہم نہیں کر سکا مو صوف نے ہما رے خلا ف عد التوں میں کیسیز کروائے لیکن ڈسٹر کٹ کو رٹ ،ہا ئی کو رٹ او ر سپر یم کو رٹ تک تما م کیسیزکے فیصلے ہما رے حق میں اور ضمیر شاہ کے خلا ف ہو ئے ہیں مو صوف نے ہما رے خلا ف جو بھی جھوٹے پر چے درج کروائے تھے سب کے سب خا رج ہو گئے ہیں مو صوف ہمیں بلیک میل کر نے کیلئے ہما را میڈ یا ٹرا یل کر رہے ہیں میڈ یا کو ر یج حا صل کر نے کیلئے وفاقی سیکرٹر ی خواجہ نعیم اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا نا م استعما ل کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں خوانہ نعیم اور خواجہ محمد آصف کا میاں شو گر ملز سے کو ئی تعلق وا سطہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ مو صوف میڈ یا اور بد معاشی کے ذریعے حا لا ت خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں غنڈ وں اور بد معاشوں کے ذریعے میاں محمد شو گر ملز پر قبضہ کر نا چا ہتے ہیں اگر کو ئی واقعہ یا حا دثہ رو نما ہوا توا سکا ذمہ دار ضمیر شاہ اور اسکا وکیل ہو گا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروا ئی کر ے اور ہمیں تحفظ فرا ہم کر ے اگر ضمیر شا ہ نا می شخص کے پاس میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر یا ڈا ئر یکٹر کا کو ئی ثبو ت ہے تو وہ پیش کر ے بلاوجہ تنگ کرنا بند کر ے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)الیکشن 2016میں آزاد کشمیر میں غیر ریاستی جما عتوں کی مدا خلت کی بجا ئے الیکشن کمیشن کو با اختیا ر بنا کر صا ف شفاف انتخابات کا انعقا د یقینی بنایا جا ئے تا کہ کشمیر ی قوم بغیر کی مداخلت کے آزادانہ طو ر پر اپنے نما ئندے چن سکے گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا لازمی جزو ہے حکو مت پا کستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو صو بہ بنا نے سے تحر یک آزادی کشمیر کو نقصا ن پہنچے گا ان خیا لا ت کااظہار سینئر نا ئب صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ حا جی محمد یٰسین نے بر طا نیہ سے میڈ یا نما ئندگا ن کیسا تھ ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں الیکشن سے قبل پا کستا نی سیاسی جما عتوں نے دھینگا مشتی مچا رکھی ہے اور کشمیر یوں کے عزت وقار پر حملے کر رہے ہیں جس سے کشمیر یوں اور پا کستان کے درمیا ن نفر تیں اور دو ریاں بڑ ھیں گئی انہوں نے کہا کہ پنجا ب کے حکمرا ن آزاد کشمیر نے اپنے اپنے فنڈز سے عوامی ضمیروں کا خر ید نے کیلئے خزانے کی بو ریاں کھو ل رکھی ہیں جو کہ افسوس نا ک عمل ہے تحر یک آزادی کشمیر کے اس نا م نہاد بیس کیمپ میں تحر یک آزادی کو فوقیت دینے کی بجا ئے ذاتی مفا دات کے حصول اور کرپشن کو مقصد بنالیا گیا ہے اور اب وزارت امو ر کشمیر اور ادارے آزاد کشمیر میں آمد ہ انتخابا ت پر حاوی ہو نے کیلئے بے جا مداخلت کے مر تکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور کسی کے جسم سے کوئی حصہ بخرا نہیں کیا جا سکتا حکومت پا کستا ن ریاست جمو ں وکشمیر کے جزو لازمی گلگت بلتستان کو صو بہ بنا نے سے گر یز کر ے بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی اخلاقی اور سفا رتی سپو رٹ کر کے تحر یک آزادی کشمیر کو تقویت دینے میں کر دار ادا کرے پا کستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو صو بہ بنا نے کے عمل سے کشمیر ی عوام اور پا کستا ن کت درمیان دو ریاں بڑھیں گی پا کستان تحر یک آزادی آزادی کے بیس کیمپ میں بے جا سیاسی مدا خلت سے بھی گریز کر ے اور کشمیر یوں کو اپنی مر ضی سے اپنے نما ئند ے منتخب کرنے کی آزادی ہو نی چا ہیے تا کہ عوام جس کو مینڈ یٹ دے وہ حکومت آزادانہ طو ر پر عوامی مسائل کے حل اور تحر یک آزادی کشمیر میں حقیقی رول ادا کر ے انہوں نے کہاکہ کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی بیس کیمپ کے کردار کی بحا لی اور کشمیر یوں کے حقوق کے حصول میں مصروف عمل ہیں اور ہماری یہ جدو جہد ہر حا ل میں جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حلقہ بر نا لہ چو ہدری پرو یز اشرف کا گڑ ھ ہے یو نین کو نسل ملوٹ میں ہو نیوا لی تعمیر وترقی چو ہدری پرو یز اشرف کا کا رنا مہ ہے کا رکر دگی کی بنیاد پر آئند ہ الیکشن میں یو نین کو نسل ملوٹ سے ایک با ر پھر بھاری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے ان خیا لا ت کااظہار پیپلز پا رٹی یونین کو نسل ملوٹ کے را ہنما ئوں چو ہدر ی عبدا لحمید پینٹٹرا ،چو ہدری فضل حسین نے میڈ یا نما ئند گا ن سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ چو ہدری پرو یز اشرف تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت کے دوران حلقہ بر نا لہ اور با لخصوص یو نین کونسل ملوٹ میں سڑ کوں کے جا ل بچھائے جبکہ سکو لوں کی اپ گر یڈ یشن سمیت پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی کے منصوبوں اور ڈسپنسریوں کے قیا م سے علاقہ میں تعمیر وترقی کا انقلا ب بر پا ہو گیاہے چو ہدری پرویز اشرف نے یو نین کو نسل ملوٹ کے عوام کے دیے گئے مینڈ یٹ کاخوب حق نبھا یا ہے آمد ہ الیکشن میںایک با ر پھر چو ہدری پرو یز اشرف یو نین کونسل ملوٹ سے بھاری لیڈ لے کر حلقہ بر نا لہ سے بھر پور کا میا بی حا صل کر ینگے وہ آج بھی علاقہ کے ایم ایل اے اور کل بھی ایم ایل اے ہو نگے حلقہ بر نا لہ میں اب کو ئی ما ئی کا لا ل ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ان کی کا میا بی انشاا للہ کا ر کر دگی کی بنیاد پر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)چو ہدر ی اسامہ علی آرگنا ئزر یو تھ ونگ تحر یک انصاف بھمبر نے سا نحہ چا ر سدہ یو نیو رسٹی کی پرزور مذ مت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بزدل دشمن ہما رے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ہم نو جوان اس ملک کا اثا ثہ ہیں انشااللہ ملک پا کستان کی جغرا فیا ئی اور نظر یا تی سر حدوں کی حفاظت کر ینگے اور ملک خدادا د پا کستا ن کی حفاظر کے لئے اس ملک کا نو جوا ن اپنے خون کا آخر ی قطر ہ تک بہا نے کیلئے پرازم ہیں انہوںنے کہا کہ ہم با چا خان یو نیو رسٹی چارسدہ پر دہشت گرد وں کے حملے کی پرزور مذ مت کر تے ہیں دہشت گرد تعلیم پر حملہ کر کے اس ملک کے نوجوانوں کے حو صلے پست نہیں کر سکتے ہم واقعہ میں شہید ہو نیوالے اساتذ ہ ،ملازمین اور طا لبعلموں کو خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں انشااللہ انکی قر با نیاں را ئیگاں نہیں جا ئینگی اور انکا خون رنگ لا ئیگا دہشت گردوں کو عبرتنا ک شکست ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریاست جموں وکشمیر چا ر حصوں میں تقسیم ہے جبکہ تین حصوں پر با قا عدہ حکومتی ڈھا نچہ مو جودہے لیکن یہ اسمبلیاں اور حکو متیں ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کااختیا ر نہیں رکھتیں کیو نکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے حق خو دارا دیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نا ہے اس لئے ریاست کی وحدت کی بحا لی اور حق خود ارادیت کے ذریعے مستقبل کا تعین ہی ہما ری جدو جہد ہے کے بنیادی اصول ہیں ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خالد پرویز بٹ صدر کشمیر فر یڈم مو ومنٹ نے آزادکشمیر ،مقبو ضہ اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کے بارہ میں مستقبل کے حوالہ سے کر دار پرگفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر حکومت پر ہندوستان اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان حکومتیں پرو پا کستا ن ہیں ان تینوں خطو ں میں قائم حکومتیں کبھی بھی ریاستی عوام کے حق خودارا دیت کا نعیم البدل نہیں بن سکتیں اگر ان کی پاس کر دہ قرا ر دادوں کی کوئی اہمیت ہے تو پھر مہا را جہ کی نام نہاد قرا ر داد الحاق ہندوستا ن کو بھی جوازبنا کر ہندوستان کے حوا لہ ہو جا نا چا ہیے تھا لیکن اقوام متحدہ کی قرا ر دادوں ہی کے ذریعے ریاست کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نا ہے با لآخر اقوام متحد ہ ہی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو گا اس طر ح مسلم کا نفر نس کی طرف سے پاس کر دہ قرار داد الحاق پا کستا ن بھی کشمیر ی عوام کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ شیخ عبداللہ اور شو ہدری غلا م عباس بھی کسی حد تک تقسیم کشمیر کے ذمہ دار ہیں ہمیں ان دو نوں لیڈروں ذاتی عناد نہیں ہے بلکہ ہم تو تاریخی حقا ئق کی روشنی میں اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ،کشمیر ی عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطا بق حل کیا جائے پا کستان اور ہندوستان کے درمیان مذا کراتی عمل خوش آئند ہے مگر ان مذاکرا ت میں کشمیر ی عوام کی نما ئند گی لا زمی ہے بصورت دیگر مذا کرا تی عمل کا ر سعی لا حا صل رہے گا آزاد کشمیر اور مقبو ضہ کشمیر میں جملہ آمدورفت پر مو جود پا بند یوں کو ختم کیا جا ئے اور کشمیر ی عوام کے با ہم روابط کو بحا ل کیاجائے انہوں نے کہا کہ سپر یم کو رٹ با ر کے عہد یدارا ن کی پاس کردہ دس نکاتی قر داد کی کشمیر فریڈ م مو ومنٹ مکمل حمایت کر تی ہے۔