بھمبر کی خبریں 8/12/2015

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنسی و وڈیو بلیک میلنگ سکینڈل میں نامزد ملزم ہارون الرشید کے والد راجہ محمد رشید خان ،میجر (ر) راجہ الطاف حسین ،راجہ محمدبشیر ،راجہ محمد انیس ،راجہ بشیرطیارہ اور راجہ خالد حسین نے ایک ہنگامی پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس من گھڑت اور جھوٹ وفراڈ پر مبنی ہے ،جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ،اشرف اور اس کی بیوی ماریہ خود مشکوک کردار ہیں ،یہ بدنام زمانہ نوسر باز پارٹی ہے جس نے ہارون الرشید کے خلاف جال بچھایا ہے اور بے بنیاد کہانی گھڑ کر الزامات لگائے ہیں ،محمد اشرف خود کئی نوسر بازی کی وارداتوں میں ملوث ہے جو کبھی عبداللہ بن جاتا ہے اور کبھی اشرف کے نام سے وارداتیں کرتا ہے ،مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد اشرف کی بیوی ماریہ طاہر کے اغواء کے ڈرامے اور 25 لاکھ روپے تاوان ولین دین کرنے کے الزام کی تین رکنی پنچائت نے17روز تفصیلی تحقیقات کیں ،جس میں ہماری طرف سے میجر(ر) الطاف حسین جبکہ ماریہ طاہر کے خاوند اشرف کی طرف سے حاجی راجہ محمد بشیر ثالث چنے گئے ، پنچائت نے قرار دیا کہ یہ کیس بوگس ،جعل سازی اور نوسر بازی ہے تاہم پنچائت کو اشرف نے ساڑھے چار لاکھ روپے ہارون کو ادا کرنے کے ثبوت فراہم کیے جس پر ہارون نے 3 لاکھ ستر ہزار روپے واپس کرنے کے ثبوت پیش کیے اس طرح بقایا80ہزار روپے ہارون کی طرف نکلتے تھے پنچائت نے اشرف کے علم میں لائے بغیر ہارون الرشید کے ماریہ سے مالی لین دین اور تعلق رکھنے پر ہارون کو 5لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاجسے کل 6لاکھ روپے کو اشرف نے معاف کر دیا، اشرف نے کہا کہ میں پنچائت کے فیصلہ سے مطمئن ہوں اوراپنا کیس واپس لیتا ہوں جس پر اشرف اور پنچائت تھانہ پولیس بھمبر گئے جہاں اشرف کا بیان متعلقہ تھانہ میں ریکارڈ پر اور شامل مثل ہے ،انہوں نے کہا کہ پنچائت کی تحقیقات میں ماریہ طاہر نے بتایا کہ میرے ساتھ ہارون نے کوئی زنا نہیں کیا ،جبکہ اس سے قبل اشرف کے کہنے پر پیر پہاڑ بادشاہ کے دربار پر ہارون الرشید نے بھی پنچائت کی موجودگی میں اپنی بے گناہی کا حلف دیاکہ اس نے ماریہ کے ساتھ کوئی جسمانی تعلق قائم نہیں رکھااور پنچائت میں اشرف کے کہنے پر ہارون کے ماموں میجر(ر) الطاف حسین نے ماریہ اور اس کے بچے کے اغواء کے بارے میں بھی حلف دیا کہ ہارون نے ان کو اغواء نہیں کیایہ معاملہ بھی تھانہ میں ریکارڈ پر موجود ہے ، اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہم نے ہارون الرشید کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ،ہمیں امید ہے کہ پولیس اس کیس میںغیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی ،پولیس جو فیصلہ بھی کرے ہمیں قبول ہوگا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ آیا ماریہ طاہر،عبداللہ اشرف کی بیوی ہے بھی یا نہیںکیونکہ ہماری معلومات کے مطابق ماریہ طاہر کا تعلق ملتان سے ہے اور اس نے ایک ڈاکٹر کے ساتھ شادی کر رکھی تھی ،جہاں سے وہ اشرف کے ساتھ بھمبر آ گئی ،لہذا اس کا طلاق نامہ اور نکاح نامہ بھی دیکھا جائے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کیس میں ماریہ طاہر کو باقاعدہ شامل تفتیش کیا جائے تاکہ اصل حقائق کھل کر سامنے آ سکیں انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،صدر آزادکشمیر چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی میرپور ڈویژن اور ایس پی ،ڈی سی بھمبر سے مطالبہ کیا کہ اس نوسر باز گروپ کے اثاثوںاور ذرائع آمدن کی مکمل چھان بین بھی کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹرسائیکل ایکسڈنٹ کا شدید زخمی نوجوان گلنواز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہو نیوالا نوجوان فرسٹ ایڈ کا طالب علم تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ریٹا ئر ڈ سیکر ٹر ی جنگلات چو ہدر ی محمد صا دق اور محکمہ برقیا ت کے ملازم محمد صد یق کو نما زجنا زہ کے بعدا نکے آبا ئی قبر ستانو ں میں ادا کر دی گئیں سابق سیکر ٹر ی زراعت چو ہدر ی محمد اعظم کے بھا ئی ریٹا ئر ڈ سیکرٹر ی جنگلا ت چو ہدر ی محمد صا دق کی نما زجنا زہ مر کز ی عید گا ہ وارڈ نمبر1میں ادا کی گئی جبکہ محکمہ بر قیا ت کے ملازم محمد صد یق کی نمازجنا زہ جنگلات والے قبر ستا ن میں اداکی گئی دونوں نما زجنا زوں میں ڈپٹی اپو زیشن لیڈر چو ہدر ی طا رق فاروق ،سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوارالحق ،ڈی آئی جی سر دار گلفراز ،ڈی آئی جی چو ہدری لیاقت علی ،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل ،ایس ایس پی چو ہدر ی منیر حسین ،اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق محمود ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ،ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل چو ہدر ی ولید اشر ف ،چو ہدر ی محمد یوسف درا ئیا ں ،نا ظم جنگلات ملک نثار احمد ،ڈی ایف او عمرا ن شفیع ،را جہ عا بد ،اے ڈی زراعت چو ہدر ی محمد شبیر ،ایکسین بر قیا ت چوہدر ی احسان اللہ ،ایکسین برقیا ت بھمبر را جہ عمر حیا ت خا ن ،ایس ڈی او جبرا ن افضل ،ایس ڈی او چو ہدر ی محمد حنیف ،چو ہدر ی انصر محمود ،نا ظم جنگلا ت سر دا ر محمد نصیر ،ڈی ایف او سر دا ر محمد رفیق ،چو ہدر ی سعید خادم ایڈووکیٹ ،چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ چو ہدری ظفر اقبا ل کڈ یا لوی ،چو ہدری علی اختر ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ، جنر ل سیکر ٹر ی چو ہد ری عا طف اکر م ،سینئر نا ئب صدر طا رق محمود ثاقب ،را جہ وحید مراد ، سر پرست اعلیٰ عزیز الر حمن ناز سمیت سیاسی وسما جی شخصیا ت ،مذ ہبی ،تعلیمی،سر کا ری ملازمین ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تا جرو ں ،عوام علاقہ اور عزیز اقارب کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔