بھمبر کی خبریں 28/9/2015

Election

Election

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن 2016 کی آمد آمد ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کو پہلا بڑا جھٹکاتھینک ٹینک راجہ محمد اقبال آف سیرلہ نے 38 سالہ رفاقت چھوڑ کر اپنی راہیں جدا کر لیں پریس کانفرنس میں آئندہ امیدوار اسمبلی راجہ امتیاز آف پنجیڑی کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کے دست راست اور تھینک ٹینک راجہ محمد اقبال آف سیرلہ نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں امیدوار اسمبلی و مسلم لیگی راہنما راجہ امتیاز آف پنجیڑی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سیاسی راہیں جدا کر لیں اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری طارق فاروق سے 38 سالہ سیاسی رفاقت تھی میں نے زندگی کا بڑا حصہ ان کے ساتھ سیاست کے کارزار میں گذارا جس کا آج اختتام کرتے ہوئے نئے سیاسی سفر کا آغاز کر رہا ہوں آئندہ الیکشن میں ہمارے امیدوار راجہ امتیاز ہیں اور ان کی بھر پور الیکشن مہم چلائینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر میں استحصالی سیاستدانوں کا قبضہ ہے راجہ امتیاز آف پنجیڑی درد دل رکھنے اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ہم آزمودہ سیاستدانوں کو آزما چکے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا مشن صرف عوام کا استحصال ہے اب استحصالی نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں طارق فاروق، انوار الحق اور علی ذوالقرنین آزمائے ہوئے ہیں ان کو آئندہ الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ بتائوں گا میری اور رفقاء کار کی راجہ امتیاز کے قافلے میں شمولیت استحصالی اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بارش کی پہلی بوند ہے راجہ امتیاز احمد خان الیکشن ہر صورت لڑیں گے ہمارا مشن عوامی مسائل کا حل اور تمام قبائل کو یکساں حقوق دینا ہے میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کی اور برادری ازم کے بت توڑ کر محبتوں کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ ایل اے 7 کے تمام قبائل بالخصوص محروم قبائل کی نمائندگی کرینگے الیکشن میں بد ترین مخالف کیساتھ انتقامی نہیں بلکہ صلح جوئی ، اخلاقی اور رواداری کے کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ راجہ امتیاز احمد خان کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیتی تو پھر بھی الیکشن ہر صورت لڑینگے اور جیتنے کیلئے میدان میں کردار ادا کرینگے اس موقع پر امیدوار اسمبلی راجہ امتیاز احمد خان آف پنجیڑی نے کہا کہ راجہ محمد اقبال کی میرے قافلے میں شمولیت خوش آئنداور تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے میں انہیں اپنے قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور انہیں امید دلاتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ملکر استحصالی نظام اور ان کے حواریوں کو آئوٹ کرونگا بھمبر میرا آبائی گھر ہے بزنس بیٹوں کے سپرد کر کے اپنے گھر لوٹ آیا ہوں آئندہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے الیکشن ہاروںیا جیتوں یہیں رہوں گا اور حالات جیسے بھی ہوں الیکشن ہر صورت لڑوں گا مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کا ٹکٹ میرا حق ہے اگر جماعت نے ٹکٹ نہ دیا تو بھی ہر حال میں الیکشن لڑوں گاراجہ اقبال ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار سیاسی ورکر ہیں جنہوں نے سیاست کے بیشمار نشیب و فراز دیکھے ہیں ان کی شمولیت سے ہمارے قافلے کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اس موقع پرسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راجہ محمد اسحاق ،صدر کشمیر سوسائٹی ڈنمارک راجہ ابرار حسین، ریٹائرڈ ڈی آئی جی راجہ آفتاب احمد، ریٹائرڈ میجر راجہ شادا ب احمد، ماسٹر لیاقت علی، راجہ محمد فیاض سیرلہ، راجہ محمد نواز سیرلہ، مرزا محمد امتیاز سیرلہ، مرزا غلام عباس سیرلہ، حوالدار راجہ اظہر محمود، راجہ وقار اسحاق، راجہ محمد ایوب، حاجی فضل کریم، راجہ محمد وسیم، راجہ محمد وقاص، راجہ آفتاب اعظم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے صدر چوہدری ظفر اقبال مہر کو بھمبر پولیس نے عید سے قبل گرفتار کر لیا عید جوڈیشل حوالات میں گزاری موصوف چند دن قبل اعجاز نامی مخالف شخص پر فائرنگ کرنے کے واقعہ کی FIR کا مرکز ی ملزم تھا تفصیلات کے مطابق بھمبر پولیس نے عید سے ایک دن قبل پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے صدر چوہدری ظفر اقبال مہر کو گرفتار کر کے جوڈیشل حوالات میں بند کر دیا موصوف نے عید حوالات میں گزاری یاد رہے کہ موصوف چند دن قبل بھمبر کے نواحی گائوں دھندڑ میں اعجاز نامی مخالف شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے کے واقعہ کی FIR کا مرکزی ملزم تھا جس نے چند روز قبل ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت بھی کروا رکھی تھی پولیس ذرائع کے مطابق چوہدری ظفر اقبال کو نقص امن میں گرفتار کیا گیا ہمیں خدشہ تھا کہ عید پر حالات خراب ہونے کی بناء پر موصوف کو گرفتار کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریٹائرڈ فوجیوں کا دیرنیہ مطالبہ پورا بھمبر میں فوجی فائونڈیشن سکول کے قیام کی منظوری ریٹائرڈ فوجیوں کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور سپوت بھمبر لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کے ریٹائرڈ فوجیوں کا دیرنیہ مطالبہ پورا ہو گیا بھمبر کے اندر فوجی فائونڈیشن سکول کے قیام کی منظور ہو گئی فوجی فائونڈیشن سکول کے قیام کی منظوری پر ضلع بھمبر کے ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع کے صدر چوہدری فتح محمد، ریٹائرڈ صوبیدار میجر ( ر) غلام حسین، صوبیدار ( ر) محمد حنیف، صوبیدار (ر) محمد شریف، صوبیدار (ر) محمد فاضل، صوبیدار ( ر) محمد بوٹا ، صوبیدار (ر) محمد الیاس سمیت دیگر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور سپوت بھمبر جنرل اکرام الحق چوہدری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دیرنیہ مطالبہ تھا جس کو پورا کر کے ہمارے اور ہمارے بچوں کے اوپر احسان عظیم کیا ہے فوجی فائونڈیشن سکول کے قیام سے ریٹائرڈ فوجیوں کے بچوں کو بہتر اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کت رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان نے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے ہی مثبت اور موثر سیاست کے قائل رہے ہیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے حق میں نہیں ہیں حلقہ کے امیدواروں کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ایک دوسرے کی دل آزاری نہ ہو عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے حلقہ کے عوام کی خدمت زندگی کا مشن ہے جو جاری رہے گا حلقہ برنالہ کے عوام کی طرف سے بھر پور استقبال پر ان کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار ملک عبدالمالک اعوان نے سعودی عرب سے واپسی پر تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے کڈہالہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام سے یہ کہوں گا کہ وہ اس بار اپنے ووٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں آپ کے ووٹ سے کامیاب ہونیوالا نمائندہ ہی آپ کے علاوہ کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے انسان لاکھ برا چاہے ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے انشاء اللہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کی عدالت میں جائینگے اور کامیاب ہو کر خدمت کی نئی تاریخ رقم کرینگے انہوں نے کہا کہ موثر اور مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتے عوام میں موجود رہنے والا آدمی ہوں اور ان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوں یہی وجہ ہے کہ برنالہ کے عوام کی طرف سے پہلے سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی پارٹی پالیسی پر کھل کر بات کرنے کا حق حاصل ہے ہم تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھر پور قیادت میں تحریک انصاف کا مشن گھر گھر پہنچائینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ میں جتنے بھی امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہیء ہیں وہ سب قابل احترام ہیں اور ہمارے بھائی ہیں ہم کسی کی دل آزاری نہیں کرینگے ہر امیدوار کو اپنی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا بھر پور حق حاصل ہے حلقہ برنالہ کی عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کرکے حلقہ برنالہ میں بھر پور تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے اس موقع پر ملک افتخار طیب، چوہدری ذوالفقار احمد، ملک مشتاق احمد ایڈووکیٹ، ملک محمد وسیم و دیگر نے بھی خطاب کیادریں اثنا امیداور اسمبلی عبدالمالک اعوان کا سعودیہ سے حلقہ آمد پر کڈہالہ کے مقام پر والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں کڈہالہ سے موصوف کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ مرکزی دفتر لایا گیایہاں پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کت رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد یٰسین نے اپنے بیان میں کشمیر کے اندر جاری بھارتی جبر و ظلم کو بد ترین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی دنیا کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم روک کر زندہ ضمیر ہونے کا ثبوت دے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت اب آزاد کشمیر کے لوگوں پر جو نہتے عام شہری ہیں ان پر بھارتی فوج گولے برسا کر اور گولیاں مار کر شہید کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 25 سالوں میں کشمیری عوام نے بھارت کی سات لاکھ فوج کے ہاتھوں بد ترین مظالم برداشت کئے ہیں جن کی تصدیق تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں کر چکی ہیں اب بھارت نریندر مودی کی قیادت میں جس طرف خطہ کو لے جا رہا ہے اس میں جنگ اور تصادم کے سوا کچھ نہیں ہے اس لئے کشمیری عوام اور پاکستانی قوم کو ایسے حالات کیلئے تدابیر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ سفارتی پرکشمیر کاز کے فروغ کیلئے دن رات محنت سے کام کر رہی ہے تا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ملک شبیر اعوان کوٹھی موڑ والے کی زوجہ اور ملک ندیم اعوان کی بھاوج گذشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ میرپور چوک گرائونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، امیدوار اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹرانعام الحق، شیخ محمد صادق، تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی، پروفیسر اصغر شاد، چوہدری فیصل جاوید، پروفیسر محمد انور، ملک شوکت حسین، ملک غلام نبی کوٹلہ، ماسٹر جاوید چاہی، سابق امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی انجینئر خالد خان، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر طارق شاکر، ملک لطیف اعوان، ملک کامران اعظم، ملک محمد یوسف، مرزا سجاد احمد، راجہ محمد ریاض، ملک الطاف سمیت شہریوں ، تاجروں ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں نماز جنازہ مرحومہ کو آبائی قبرستان میںسپرد خاک کر دیا گیا۔