بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 7/8/2015

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاز پر اصرار اقتصادی دشمنی پر مبنی ہے پاکستان کی معاشی حالت پہلے ہی انتہائی خراب ہے اور بدحالی کا شکار ہے حکومت بنکوں سے رقوم کے لین دین پر اندھا ظالمانہ ٹیکس واپس لے ان خیالات کااظہار تاجر راہنما سعید احمد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مجبور ہونگے اور یہ ہڑتال کسی کے مفاد میں میں نہیں بلکہ تمام تاجر اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے کرینگے اور حکومت کو غنڈہ ٹیکس ادا نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزیوتھ یو اے ای کے نوجوان سرگرم راہنما چوہدری حنان رشید حنی نے کہاہے کہ چوہدری انوار الحق عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جنہوںنے ہمیشہ محبت رواداری اور بھاری چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے ضلع بھمبر میں تعلیمی انقلاب کیساتھ ساتھ تعمیر وترقی میںاہم کردار ادا کیا ہے پیپلزیوتھ کے نوجوان سیسہ پلائی دیوار کی طرح انکے ساتھ کھڑے ہیں پیپلزپارٹی کیخلاف اور انکی قیادت کیخلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے آزادکشمیر میں جتنی تعمیروترقی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی ہے اسکی مثال گزشتہ 50سالوں میں نہیں ملتی انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر 3میڈیکل کالجز،وویمن یونیورسٹی کا قیام پیپلزپارٹی کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے انشاء اللہ جلد ہی آزادکشمیر میں ملٹری کالج کی تعمیر بھی شروع ہو جائیگی جس سے خطہ میںتعلیمی انقلاب برپا ہو جائیگا انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی اور بھمبر سے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی ہیڈکوارٹر میں آوارہ کتوںکی بھرمار آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد زخمی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ضلع کونسل اور بلدیہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز عوام کے ایک نمائندہ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر بھمبرراجہ طارق خان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی جانب مبذول کروائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق خان نے نے فوری طور پر ضلع کونسل اور بلدیہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کے احکامات صادر فرمائے اس موقع پر انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوںنے پالتوں کتے رکھے ہوئے ہیں وہ انہیں چاردیواری کے اندر باندھ کر رکھیں بصورت دیگر نقصان کی صورت میں خود ذمہ دار ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاک فوج کا ہر جوان وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتا ہے دشمن پاکستا ن کی طرف دیکھنے کی جرات نہیںکر سکتا پاکستانی اور کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشت گردوںکیخلاف آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ جنرل راحیل شریف وہ مرد مجاہد ہیںجنہوںنے بطور سربراہ پاک فوج جرات مندانہ اقدامات اٹھائے وطن عزیز بدقسمتی سے اندرونی و بیرونی سازشو ں کا شکار ہے مگر پاکستان کی بہادر اور جری فوج نے دشمنوں پر کاری ضرب لگا کر اس کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان اورکشمیر کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے اور انشاء اللہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرے گی۔