بھمبر کی خبریں 19/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی 2 نشتوں پر ممبر کشمیر کونسل بننے والوں نے دوڑیں لگا لی، اپنے اپنے حلقہ کے ممبر اسمبلی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کی ریاستی اور وفاقی قیادت سے بھی رابطہ تیز ، نوٹو ں کی بھی آفریں ، عبدالحالق وصی، عظیم بخش چوہدری، الماس گردیزی مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آگئے تفصیلات کے مطابق کشمیر کونسل کی خالی ہونی ولی 2 نشتوں پر ممبر کشمیر کونسل بننے کے خواہش مند حضرات نے اپنے اپنے حلقہ کے ممبر اسمبلی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کی ریاستی اور وفاقی قیادت سے برائے راست بھی رابطہ شروع کردئیے ہیں کئی راہنما نے نوٹوں کی بھی آفر یں شروع کردی ہیں الیکشن میں کئی راہنمائوں کے ساتھ ممبر اسمبلی نے ممبر کشمیر کونسل بنانے کے وعدے کئے تھے اب وہ راہنما ممبران اسمبلی کو اپنا وعدہ پورے کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھی تک کشمیر کونسل کی 2نشیتوں کیلئے مسلم لیگی راہنما عبدالخالق وصی ، عظیم بخش چوہدری اور الماس گردیزی مضبوط ترین امیدوار کے طور پرسامنے آئی ہیں اگر کئی چھاپہ دار نازل نہ ہوئی تو ان میں سے 2 کے ممبر کشمیر کونسل بننے کے امکانات واضح ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع بھمبر کی ممتا ز سیاسی وسماجی شخصیت ریٹائرڈ اقبال انقلابی نے آج آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ، یہ اعلان انہوں نے آ ج مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے اجلاس میں کیا اس موقع پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال ، ڈویثرنل صدر چوہدری خضرحیات ، ضلعی صدر چوہدری محمد مصطفی ، ایکس سروس مین بورڈ کے چیئرمین میجر راجہ خضر الرحمان ، سٹی بھمبر کے صدر طارق محمود بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد صادق ، صدر حلقہ سماہنی چوہدری محمد یوسف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقبال انقلابی نے کہا کہ وہ خاندانی طور پر مسلم کانفرنسی ہیں تا ہم سروس سے ریٹائر منٹ کے بعد باضابطہ مسلم کانفرنس میں فعال ہونے کا اعلان کررہا ہوں اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے نظریے اور عقیدے کے مطابق مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے صدر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں نظریہ الحاق پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دن رات جدوجہد کریں گئے انہوں نے کہا مسلم کانفرنس ہی کشمیر ی عوام کے حقوق کی نمائندہ جماعت ہے اور ہر دور میں تعمیر وترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے بھمبر ضلع کے قیام سے لے کر ضلع کی تمام تر تعمیر و ترقی کے لیے بھرپو ر اقدامات اٹھائے ضلع کی تمام تر تعمیر وترقی مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئی اور آئند بھی لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے تاہم 24 نومبر کو سیز فائر لائن کراسنگ کے سلسلہ میں قیادت جو فیصلہ کرے گی اس میں پوری قوت سے شامل ہونگے اس موقع پر اقبال انقلابی کو آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس سیز فائر لائن کراسنگ کے لیے انتطامیہ کمیٹی ضلع بھمبر کا چیئر مین نامزد کیا گیا اجلاس سے سنیئر نائب صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال ، چوہدری خضر حیات، میجر راجہ خضر الرحمان، چوہدری محمد مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال انقلابی کی مسلم کانفرنس میں شامل ہونا خوش آئیند قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال نے کہا کہ بھمبر تعیناتی کے دوران اپنے فرائض ریاست کا ملازم بن کرسرانجام دئیے ، ریاستی رٹ کو بحال رکھنے کے لیے میرٹ کے اوپر اپنے اختیارات استعمال کیے کسی کو پسند آئے اور کسی کو پسند نہیں آئے ، کل بھمبر ریاست کا ملازم تھا آج بھی ریاست کا ملازم ہوں اور آئندہ بھی رہونگا ، تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے بھمبر کے لوگ انتہائی ملنساز اور ہمدرد ہیں بھمبر سے اچھی یادیں لیکر جارہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر سے تبدیل ہونے کے بعد محکمہ مال کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے گرینڈ الودعی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران اور ملازمین کسی دنیاوی خدا کو خوش کرنے کے بجائے حقیقی خدا کو خوش کرنے کیلئے کام کریں، سرکاری ملازمین کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے ریاست کے ملازم بنیں ، میرٹ کے اوپر اپنے فرائض سرانجامد دیں ، اپنے اختیارات کو مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے استعمال کریں، بھمبر سے اچھی یادیں لیکر جارہے ہوں بھمبر کے لوگوں کا پیار، محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رہے گا ، الودعی ڈنر سے ایس پی بھمبر یاسین بیگ، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود خان، مرکزی صدر انجمن پٹواریاں وقانو نگوئیاں راجہ مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال نے بھمبر میں اچھا وقت گزار ہے بھمبر میں اچھی یادیں اور روایات چھوڑ کر جارہے ہیں الودعی ڈنر میں ضلعی آفیسران، سرکاری ملازمین، سیاسی سماجی شخصیات ، تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (شاہین) شعبہ خواتین کے مرکزی وائس چیئرمین محترمہ شائستہ خالد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور خودمختاری ہے جب تک ریاست جموں وکشمیر کی بیرونی تسلط سے مکمل طور پر آزاد اور خودمختار نہیں ہوجاتی اس وقت تک کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی مکمل آزادی سے کم کشمیری کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کڑورںانسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اسے اٹونگ اور الحاق سے مشروط نہ کیا جائے کشمیریوں کو اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا کا حق حق خودارادیت دیا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج مسئلہ کشمیر دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے آزادی کی شمع کو روشن رکھنے کیلئے جو قربانیاں دے رہے ہیں انکی مثال نہیں ملتی بھارت اپنی پوری فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر لائین آف کنٹرول پر حالات کشیدہ کرکے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا نا چاہتا ہے جس میں بھارت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ایک نہ ایک دن بھارت کو مجبورا کشمیر یوں کو آزادی دیا نا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری دلید اشرف نے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور انتھک عظیم راہنما تھے پیپلز پارٹی ، جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے ان کی جدوجہد بے مثال تھی جمہوریت کی بحالی کے لیے انکی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھیں جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے عظیم راہنما جہانگیر بدر کی وفات پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات سے پیپلز پارٹی اور ملک ایک عظیم راہنما سے محروم ہوگیا ہے مرحوم پیپلز پارٹی اور ملک کا قیمتی سرمایہ تھے جمہوریت کی بحالی اور جنرل ضیاء الحق کے مارشل لا کے خاتمے کیلئے انکی جدوجہد تاریخی تھی پنجاب سمیت ملک بھر کے اندر پیپلز پارٹی کیلئے انکی خدمات گراں قدر تھی مرحوم محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے انکی بے وقت وفات سے پیپلز پارٹی ایک عظیم راہنما سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کی سیاسی سماجی اور ملکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، ہماری دعا ہے کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماند گان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔