بھمبر کی خبریں 20/3/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی بھمبر کی کارروائی بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،چرس بر آمد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی بھمبر کو اطلاع ملی کہ ایک منشیات فروش لاری اڈا کے قرب و جوار میں منشیات فروشی کا کام کرتا ہے جس پر گزشتہ روز تفتیشی ہیڈ کا نسٹیبل محبوب احمد نے ہمرا ہ نفری لاری اڈا بھمبر پر چھاپہ مار کر ملزم گلفراز ولد خورشید احمد ساکن کیر ی جٹاں لکڑ منڈ ی کو گر فتا ر کر کے 50 گرا م چرس بر آمد کر لی پولیس تھا نہ بھمبر نے مقدمہ در ج کر کے ملز م کیخلا ف تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسا نیت کی بھلا ئی اور خد مت خلق سے آخر ت میںذریعہ نجا ت ہو سکتا ہے جس کیلئے جذ بہ ایما ن ،خوف خدادلوں میں اجا گر کر تے معاشر ے کے ایسے سپیشل بچوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنا نیک عمل ہے ان خیا لا ت کا اظہار صبا انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجو کیشن بھمبر میں منعقدہ ایک سالا نہ تقر یب تقسیم انعاما ت کی تقر یب سے مہما ن خصوصی سا بق چیئر مین تحصیل زکو ة بھمبر چو ہدری منیر حسین آف کسگمہ نے کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشر ہ کو معذور بچوں پر ادا رہ کی خصوصی تو جہ حصول علم کو آسا ن اور ممکن بنا تے ہو ئے ترقی کی منازل طے کر تے آج زیو ر تعلیم سے آراستہ کر نے میں مثا لی کر دا ر ادا کیا ہے اس طر ح معاشر ہ کے تما م طبقا ت کو فلاح اور خد مت خلق کے رفا عی کا موں میں حصہ لے کر اپنا کر دار ادا کر نا چا ہیے انہوں نے کہا کہ ادا ر ہ کی پر نسپل شازیہ پرو ین نے ادا رہ کی کا ر کردگی کے متعلق جہاں ذکر کیا وہاں درپیش مسا ئل سے بھی آگا ہ کیا انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کے ادا رہ کی عما رت کیلئے حکومت جگہ فرا ہم کر ے تو بلڈنگ کی تعمیر پر آنیوا لے اخراجا ت کو پوراکر نے کیلئے خدا تعالیٰ نے ہمیں وسا ئل فرا ہم کر رکھے ہیں اس موقع چو ہدری منیر حسین آف کسگمہ نے ادا رہ کیلئے 1لا کھ رو پے ، ممبر مر کز ی زکو ة کو نسل محمد الیاس نے ایک لا کھ رو پے جبکہ مختا ر احمد نے 50ہزار رو پے کے عطیا ت کے اعلا نا ت بھی کئے تقر یب تقسیم انعاما ت سے ڈا کٹر نا صر مقصود ،شفقت محمود،صو فی را جہ مسعود اسلم ،چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ،ممتاز علی خا کسار ،سٹی صدر مسلم لیگ نون میر پو ر نعیم النسا ء نے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ ہمیں اپنے اردگرد کے ما حو ل میں ایسے بچوں کی کفا لت تعلیم اور دیگر ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے تو جہ دینی چا ہیے یہی انسا نی بھلا ئی کا زینہ ہے سپیشل تعلیم حا صل کر نے والوں کو مستقبل میں معاشرے کا مفید شہر ی بنا نے کیلئے مخصوص کو ٹہ کے زریعے ملاز متوں میں ترقی کے مواقع فرا ہم کر نا حکومتی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ خطہ میں الیکشن کی آمد کیساتھ یہاں کے ذمہ دا را ن تو حصول ووٹ کیلئے بھا گ دوڑ کر رہے ہیں لیکن فلاحی کا موں کیساتھ ساتھ نیکی کے کا موں سے بھی کنارہ کشی اختیار کئے ہو ئے ہیں اس موقع پر مہما ن خصوصی ودیگر نے صبا انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجو کیشن کے ہو نہا ر سپیشل بچوں میں انکی حوصلہ افزائی کیلئے انعاما ت بھی تقسیم کئے اور ادارہ کی مثا لی کا رکر دگی جد وجہد مسلسل سے تعلیمی فروغ کیلئے اقداما ت کو سرا ہتے ہو ئے ادا رہ کی محنتی پر نسپل شازیہ پرو ین کی خد ما ت کو سرا ہا اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر سہلیہ اعجاز ،سٹی صدر مسلم لیگ نو ن میر پو ر نعیم النسا ء ،نا ئب صدر مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر محتر مہ شہناز ،محتر مہ فر خند ہ کے علاوہ وا لد ین ،سول سوسا ئٹی ،عوام علاقہ اور معززین کی کثیر تعداد نے شر کت کی تقریب تقسیم انعاما ت میں سپیشل بچوں نے اپنے فن کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے ٹیلبو سے خو ب دا د وصول کی،گل مہتا ب نے اشا روں کے زریعے قومی ترا نہ پیش کیا جبکہ صبا را نی نے اشارو ں کے ذریعے خطا ب کیا اور حا ضر ین سے خو ب داد وصول کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمیشن کا چکر جتنے زیاد ہ چالا ن اتنا زیادہ کمیشن بھمبر میں ٹر یفک پو لیس آفیسرا ن عوام میں ٹر یفک قوانین بارے شعور اجا گر کر نے اور ٹر یفک مسائل حل کر نے کی بجا ئے صرف چا لا ن کاٹو پا لیسی پر گا مز ن ،بھمبر شہر میں ٹر یفک مسائل کے انبار لگ گے ،آفیسرا ن شہر سے با ہر نا کو ں پر مو جیں اڑا نے اور شہر یوں کی چیخیں نکوا لنے میں مصروف علاقہ پا کستا ن سے وادی سما ہنی آنیوا لے سیاح بھی بھمبر ٹر یفک پو لیس کے ناروارویے پر علاقہ میں آنے سے گر یز کر نے لگے ،بھمبر کے عوامی اور شہر ی حلقوں کا ٹر یفک پو لیس کی ناقص کا رکر دگی پر اظہا ر تشو یش ،آفیسرا ن کا کمیشن ختم کر نے اور ناقص کا ر کر دگی کے حا مل ٹر یفک پو لیس آفیسرا ن کیخلا ف کا رروائی کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر میں ٹر یفک مسائل کے مسائل روز بروز بڑ ھتے جا رہے ہیں اندرون شہر ،غیر قانو نی پا رکنگ ،اوور لوڈ نگ ،ٹر یفک جا م ،کم عمر ڈرا ئیوروں کی بھر ما ر ،سڑ کوں پر کنسٹر کشن میٹر یل کے جا بجا ڈھیر ،سمیت کئی مسائل سر اٹھا ئے کھڑ ے ہیں اندرو ن شہر مختلف چو کوں ،چو راہوں میں ٹر یفک پو لیس اہلکا روں کی تعینا تی برا ئے نا م ہے اور جو ہیں بھی وہ وسل تک بجا نے سے عا جز نظر آتے ہیں جبکہ دوسر ی طر ف ٹر یفک پو لیس کے ضلعی انچا رج سمیت دیگر آفیسرا ن اپنا کمیشن بنا نے کے چکر میں سا را سارا دن شہر سے با ہر نا کے لگا ئے کھڑ ے نظر آتے ہیں جن کو چا لا ن کاٹنے سے سر کھجا نے تک کی فر صت نہ ہے جس کے باعث شہر میں ٹر یفک کے مسائل میں بے تحاشا اضا فہ ہو تا چلا جا رہا ہے جبکہ گجرا ت ،گجرا نو الہ،سیا لکو ٹ ،منڈ ی بہا والدین سمیت دیگر پنجا ب کے علاقوں سے سیرو سیا حت اور در با ر با با شا دی شہید پر آنیوا لے ہزا روں افراد آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہو تے ہی چا لا ن اور ٹریفک پو لیس کے نا روا سلو ک کر نے کے با عث اب وادی سما ہنی میں آنے سے گر یز کر نے لگے ہیں جو کہ انتہا ئی قابل افسوس عمل ہے بھمبر کے عوامی اور شہر ی حلقوں نےDIGٹر یفک پو لیس سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹر یفک پو لیس آفیسرا ن کا چا لا ن کی مد میں کمیشن کا خا تمہ کر نے اور بھمبر ٹر یفک پو لیس کے آفیسران کی غفلت کا نو ٹس لیا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کر ہ ارض میں ما حو لیا تی آلو دگی سے درجہ حرارت میں اضا فے نے خطر نا ک صورتحا ل پیدا کر دی ہے جس کا سبب جنگلا ت کی کمی اور درختوں کی کٹا ئی کا سبب ہے جس کا تدا رک وقت کا اہم تقا ضہ بن گیا ہے جس کیلئے معاشر ے کے تما م افراد کو مشینر ی جذ بہ سے سر شار ہو کر در ختوں کے فرو غ کیلئے شجر کا ری پر تو جہ دینی چا ہیے ان خیا لا ت کااظہا ر ڈی ایف او را جہ عمرا ن شفیع ،ڈی ایف او را جہ عا بد حسین نے عالمی یو م جنگلا ت کے موقع پر آگا ہی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہ اجتماع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت کی تما م تر کوششیں عوامی تعاون کے بغیر تعاو ن کے بغیر پا یہ تکمیل نہیں ہو سکتی جنگلا ت کے کٹا ئو سے پہا ڑ صا ف ہو رہے ہیں اس کے علاوہ عما رتی ضرورت کو پورا کر نے میں پہلے وقتوں کی نسبت مو جو دہ دور میں نا کا فی لکڑ ی ہو چکی ہے اسی طر ح ایند ھن کیلئے لکڑ ی کو ضرورت کو پورا نہیں کیا جا پا رہا ایسے حالا ت میں عوامی بھلا ئی کیلئے جنگلا ت کا فروغ ضروری ہے اجتماع سے رینج آفیسراکر م سبحا نی ،را جہ نا صر مقصو د،ملک اعجاز احمد،محمد سر تا ج ،محمد رفیق فا ریسٹرا ن سمیت محکمہ جنگلا ت کا عملہ ،سول سوسا ئٹی کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔۔