بھمبر کی خبریں 11/7/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہا کہ سرکس کے شہروں کی اوقات جانتا ہوں ایس پی شیرازی کے قدموں میں گرنے والے بدمعاشی نہ دیکھائیں کسی کارکن کیساتھ بدمعاشی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرونگا ہم قانون کا احترام کر رہے ہیں مخالفین بھی قانون کا احترام کریں مخالفین جنگل کا قانو ن چا ہتے ہیں تو ہم اسکے لئے بھی حا ضر ہیںضلعی انتظا میہ انتخا بی عمل کو پر امن طر یقے سے منطقی انجا م تک پہچا نے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بھمبر میں راجہ حسن سجاد پر قا تلا نہ حملہ کر نے والے ملز ما ن کی عدم گر فتاری پر احتجا ج کر نیوا لے احتجا جی جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملز ما ن کی طرف سے اپنے آپ کو جو ڈیشنل میں پیش کر نے اور عبوری ضما نتیں کروانے پر ذمہ داران کی طرف سے قانو نی کا رروائی کی یقین دھا نی پر اپنا احتجا جی پرو گرا م مو خر کر رہے ہیں کا رکنوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئیگا کسی بھی کارکن کیسا تھ بد معاشی غنڈ ہ گردی بر داشت نہیں کرو نگا انہوں نے کہا کہ ہمیں بد معاشی اور غنڈہ گر دی سے ڈرا نے وا لے سر کس کے شیروں کی اوقا ت جا نتا ہوں ایس پی شیرازی کے قد موں میں گرے ہو ئے سر کس کے شیرکو جب میں نے آکر اٹھا یا تھا تو سر کس کا شیر تھر تھر کا نپ رہا تھا اور اپنے پا ئوں پر کھڑا نہیں ہو رہا تھا بد معاشی کر نااور انکا جوا ب دینا خو ب جا نتا ہوں عمر کے اس حصے میں مجھے مجبور نہ کر یں خو د بھی امن سے انتخا بی مہم چلاو اور ہمیں بھی امن سے چلا نے دو ضلعی انتظا میہ اور ذمہ دا ر ی پو ری کر یں امیر اور غر یب کیلئے قانو ن بر ابر ہے طا قتو ر اور امیر کو چھو ٹ دینے سے حا لا ت خرا ب ہو نگے احتجا جی جلسہ سے چو ہدر ی انو ارا لحق ،را جہ مظہر اقبا ل ،حا فظ را جہ عبدا لشکو ر نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سپیکر اسمبلی وآزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر چو ہدری انو ارا لحق نے کہا کہ مخا لفین آج ضما نتیں نہ کرواتے رو پہلے کچہر ی کو تالا لگا تاپھر ملز ما ن کو گھروں سے گھسیٹ کر لا تا قانو ن کا جوا ب قانو ن سے اور بد معاشی کا جو اب بد معاشی سے دو نگا آج کے بعد اگر کسی کا رکن کیسا تھ بد معاشی یاغنڈ ہ گر دی ہو ئی تو اسکی FIRدرج نہیں کرو نگا بلکہ مخا لفین کو گھروں سے نکا ل کر حسا ب لو نگا اگر کا رکنوں کا تحفظ نہ کر سکوں تو مجھے الیکشن لڑ نے کا کو ئی حق نہیں حلقے کے عوام کی جا ن ما ل عزت آبرو کا تحفظ ہر صورت یقینی بنا ونگا مخا لفین نے ایک حسن سجاد کو گو لی مار کر زخمی کیا آج ہزا روں حسن سجاد کھڑ ے ہو گئے ہیں مخا لفین کو لو گوں سے ووٹ لینے کیلئے تلو ئے چاٹنے پر مجبور کر دیا ہے لوگوں پر گو لیاں چلا نے اور پر چے کٹوانے وا لواب تمہارے اوپر گو لیاں چلیں گی اور پر چے کٹیں گے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بزرگ محتر م را جہ محمد ذوالقر نین خا ن ،ضلعی انتظا میہ اور ذمہ دا راداوں کی یقین دھا نی پر احتجا ج کو موخر کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخا لفین نے خو د کو قانو ن کے سامنے پیش کر دیا ہے اب ان کیسا تھ قانو نی جنگ لڑ یں گے عدا لتیں بھی اپنی ذمہ داریپوری کر یں اگر عد التیں اپنی ذمہ دا ری پوری نہیں کر ینگی تو پھر قانو ن اور عدا لتیں مذاق بن جا ئینگی انہوں نے کہا کہ مخالف فر یق اپنے گماشتوں کے ذریعے شہر کے امن کو تبا ہ اور خو ف وحرا س پھیلا نے کی کو شش کر رہا ہے جس کا جوا ب پوری طا قت کیسا تھ دو نگا اگر تمہا ری بد معاشی کا جوا ب دو گنی بد معاشی سے نہ رو تو مجھے سیاست کر نے کا کو ئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ اور ریٹر نگ آفیسر صرف مجھے ضا بطہ اخلاق کا در س نہ دیں اگر فر یق مخا لف ضابطہ اخلاق کی پا بند ی کر یگا تو پھر میںبھی کرو نگا اکیلے ضا بطہ اخلاق کی پابند ی اور امن بحال رکھنا ذمہ داری نہ ہے ضلعی انتظا میہ اور چیف الیکشن کمشنر انتخا بی عمل کو منطقی انجا م تک پر امن طر یقے سے پہنچا نے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کر ینگے کا رکنا ن صبر اور تحمل کا مظاہر ہ کر یں عوام 21جو لا ئی کو تا لے کے نشان پر مہر لگا کر بد معاشی ،غنڈ ہ گر دی ،نفر ت ،تعصب اور کر پشن کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر یں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پاکستا ن پیپلز پا رٹی آزادکشمیر کے نا مزد امیدوار قانو ن ساز اسمبلی حلقہ LA7بھمبر راجہ محمد امتیاز خا ن کی یونین کو نسل کلر ی کے گا ئوں سہلر میں شاند ار انٹر ی در جنوں سیاسی شخصیا ت کو اپنے قا فلے میں شا مل کر لیا را جہ اقبا ل ،را جہ قمر شہزاد ،را جہ شا ہد ،را جہ خر م اقبا ل ،سید منور شا ہ ،راجہ جنید،را جہ مظہر ، راجہ وسیم ،سید فیصل ،را جہ سو نی ، را جہ سفیا ن ،را جہ تنو یر ،راجہ عد یل ،را جہ کا مر ان ،را جہ عجا ئب ،را جہ ظہیر ،را جہ عر فا ن ،مرزا رئیس ،صا بر حسین ،مرزا عا مر جرا لاور محمد عا دل نے مسلم لیگ نو ن اور چو ہد ری طا رق فا روق کو چھو ڑ کر پیپلز پا رٹی اور را جہ محمد امتیاز کے قا فلے میں شمو لیت اختیار کر لی شمو لیت کا اعلا ن انہوں نے را جہ جہا نگیر عرف جگنی کی رہا ئشگا ہ سہلر میں کا رنر میں کیا کا رنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے را جہ محمد امتیاز خا ن نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر نظر یا تی سیاست نہ ہو نے کی وجہ سے عوام کے مسائل بڑ ھ رہے ہیں پورے آزادکشمیر کے اندر مفادا ت ،برا دریوں اور دھڑ وں کی سیاست ہو رہی ہے پیپلز پا رٹی عوامی اور نظر یا تی جما عت ہے پیپلز پا رٹی ہمیشہ عوام کی طا قت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے پیپلز پا رٹی کی پاکستا ن اور آزادکشمیر کے اندر جب بھی حکومت بنی ہے اس نے عوامی مسا ئل کو لو گوں کی دہلیز پر حل کیا ہے انشا اللہ مو جودہ الیکشن میں بھی پیپلز پا رٹی بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حا صل کر ے گی کا رنر میٹنگ سے را جہ جہا نگیر عرف جگنی نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)انو ارا لحق یو تھ فو رس کے راہنما را جہ حسن سجاد پر قا تلا نہ حملہ کر نے کیFIRکے نا مز د ملز ما ن نے عبوری ضما نتیں کروالی جبکہ چو ہدر ی انو ارا لحق نے احتجا جی کا ل وا پس لے لی حا لا ت میں کشید گی کم ہو نے لگی تفصیلا ت کے مطا بق چند روز قبل انو ارا لحق یو تھ فو رس کے راہنما راجہ حسن سجاد کو را ت کے وقت پوسٹر لگاتے ہو ئے چو ہدری طا رق فا روق گرو پ کی طرف سے فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا واقعہ کی FIRمیں چو ہد ری طا رق فا روق ،بیٹے اسفندیار ،بھا نجوں علی با بر ،عمر با بر سمیت دیگر ملزما ن کو نا مزد کیا گیا تھا جس کی گر فتاری کیلئے چو ہدری انو ارا لحق نے ضلعی انتظا میہ اور پو لیس کو 48گھنٹے کا ٹا ئم دیا ہوا تھا اور دوسر ی طرف حلقے کے اندر احتجا جی کا ل دے رکھی تھی گزشتہ روز FIRکے نا مزد ملز ما ن چو ہد ری طا رق فا روق سمیت سب نے عبو ری ضما نتیں کروائی جس کی آئند ہ تا ریخ پیشی 18جو لا ئی مقرر ہو ئی ہے جبکہ دو سر ی طرف چو ہد ری انو ارا لحق نے ملز ما ن کی عبوری ضما نتیں ہو نے کے بعد احتجا ج کی کا ل وا پس لے لی ہے جس کے بعد بھمبر کے سیاسی ما حو ل میں کشید گی کم ہو نا شرو ع ہو گئی ہے ۔۔