بھمبر کی خبریں 11/6/2016

Accident

Accident

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل گہری کھائی میں گر گئی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،ریسکیو1122 کی بروقت کاروائی جائے وقع پر پہنچ کر ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بھمبر پہنچا دیا گیا جہاں زخمی خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق صبح 6:30 بجے مکہال کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار غلام ربانی تیزرفتاری کی وجہ سے گہرے کھڈ میں گر گیا قریب سے گذرتے راہ گیر نے ریسکیو1122 کو فون پر اطلاع دی، ڈیوٹی پر موجود اہلکاران محمدرفیق،مجیب الرحمن، طاہر عزیز،اور عارف محمود نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوراََ ابتدائی طبعی امداد دی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا،ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے زخمی کی جان بچ گئی، یہ خبر سن کر اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 جب سے بھمبر میں کام کر رہا ہے تب سے بھمبر میں کوئی بڑا سانحہ روہنمانہیں ہوا، لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنے کم وسائل میں جس طرح ریسکیو1122 کا ادارہ اور اہلکاران کام کر رہے ہیں یہ واقعی قابل تعریف ہے یاد رہے کہ یکم رمضان سے آج تک آگ لگنے کے تین بڑے واقعات شہر کے اندر ہوئے ہیں جس میں ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے سے بچ گیا،معززین شہر نے ریسکیو1122 کی بروقت کاوروائی سے لاکھوں کی املاک اور قیمتی جانوں کو بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور احکام اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ریسکیو 1122 کے تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے جدید مشینری فراہم کرے۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مطالبات تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عوامی خدمت جیتنے والے کا فرض منصبی ہے الیکشن سے واضح کررہا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی اور قلم میں اختیار آیا تو بلا تحصیص خدمت کو شعار بناؤں گا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرینگے سفارشی کلچر نے نوجوان نسل کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے نوجوانوں کو قنوطیت سے رجائیت کی راہ پر گامزن کیا جائیگا ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے سابق سپیکر و امید وار اسمبلی حلقہ بھمبر چوہدری انوار الحق نے گڑھا کھیڑاں کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری انوار الحق نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ گزشتہ 30 سالہ سیاست میں کرپشن کی سرپرستی کس نے کی نوجوانوں کو مایوسی کے گڑھوں میں کس نے دھکیلہ منشیات فروشوں ،ٹھگوں ،بدمعاشوں اور شراب فروشوں کی سرپرستی کون کرتا ہے بھائی کو بھائیسے لڑانے اور تھانے کچہری کے کلچر کا دلدادہ کون ہے کون باہر کے غنڈہ گرد عناصر کو حلقے کا امن تباہ کرنے کی دعوت دیتا ہے انشاء اللہ ان سب برائیوں کی سرپرستی کرنے والوں کا قلع قمع کرکے دم لوں گا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ہار جیت سے بالاتر ہو کر اپنی والدہ محترمہ کے حکم پر سیاست کررہا ہوں اور صرف اورصرف مظلوم کی دادرسی اور ظالم کا ہاتھ روکنے کیلئے سیاست کررہاہوں اگآج سیاست چھوڑ دوں تو بھمبرمیں بدمعاش طبقہ غریب مظلوم عوام کا جو حشر لوگ اس بھیانک منظر سے بحوبی آگا ہ ہیں ماؤں ،بہنوں اور شہریوں کی عزت و عصمت چادر چار دیواری کا تقدس صرف اور صرف میرے سیاسی میدان میں ہونے کی وجہ سے ہے جو آج گھر گھر نلکوں ،گلیوں نالیوں کے پیسے دے رہے ہیں گزشتہ 5سال تعمیر وترقی کیوں یاد نہیں آئی آج ٹرانسفامر بانٹ رہے ہیں پہلے بجلی کی ترسیل کی خرابی انکو نظر نہیںآئی آج عوام کے ضمیر خریدنے کیلئے گھر گھر گاؤں گاؤں ٹرانسفارمر بانٹ رہے ہیں الیکشن کمیشن کو بھی اس امر کا نوٹس لینا ہوگا کہ کسطرح کشمیر کونسل کے پیسوں لوگوں کی گھناؤنی ضمیر فروشی کاکام جاری ہے حلقہ کا امن چاہتا ہوں لیکن تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اور ایک بات بالکل واضح کردیان چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے حلقہ میں بدمعاشی کی کوشش کی تو نشان عبرت بناکر رکھ دونگا چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آج جسطرح حلقہ میں ہر کوئی تبدیلی کی بات کررہا ہے ہر ایک زبان پر تبدیلی کی گفتگو جاری ہے یہ آواز خلق نقارہ خدا ہے جہاں جہاں جاتا ہوں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی آنکھوں میں مخصوص چمک دیکھتاہوں یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی خصوصی چمک ہے انشاء اللہ نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر کامرانی کے راستہ پر گامزن کیا جائے گا جو لوگ میری میٹنگز میں آرہے ہیں انکے ووٹ مجھ تک پہنچ چکے ہیں وہ دل ضمیر کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں اپنی ہر میٹنگ میں بغیر کسی دنیاوی لالچ کے صرف ایک دعاکرتا ہوں کہ اپنے پروردگار جو شخص اس حلقہ ریاست اور عوام کیلئے بہتر ہے وہ میرے علم قدرت میں ہے ان کی کامیابی کی راہیں آسان فرما دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کا پولیس کی نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ اشیاء خوردونوش کی چیکنگ انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر سامان فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو وارننگ اور جرمانے تمام دوکاندار رمضان المبارک میں انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹوں کو مناسب جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تفصیلات کیمطابق رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق خان نے بمعہ پولیس نفری بھمبر شہر کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش گوشت دودھ دہی فروٹ سبزی اور بیکری کے سامان کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کیمطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی دوران چیکنگ انتظامیہ کی جاری ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو وارننگ اور بعض کو جرمانے کیے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے بھرپور اقدام اٹھا رہے ہیں انہوںنے صارفین سے درخواست کی کہ اگر کوئی دوکاندار انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرتا ہے تو وہ آفس یا تحصیل آفس میں شکایت کریں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔