بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 21/08/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ سے فیملی کے ہمراہ دربار بابا شادی شہید سلام کرنے آنے والا نوجوان بچے کو بچاتے ہوئے پونہ موڑ کے قریب نالہ بھمبرمیں گہرے پانی میں ڈوبنے سے جان بحق نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سیالکوٹ کی رہائشی فیملی دربار بابا شادی شہید پر سلام کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ پونہ موڑ کے قریب نالہ بھمبرکے کنارے پکنک منانے کچھ دیر کیلئے بیٹھ گئے اس دوران فیملی کا ایک بچہ نالہ بھمبرمیں گہرے پانی میں گر گیا جسے بچانے کیلئے 18سالہ نوجوان ارسلان مقصود ولد محمد عارف بھٹی فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ بچے کو بچانے کیلئے گہرے پانی میںکود گئے بچے کو با حفاظت نکال لیا گیا جبکہ دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا ورثاء کے شور مچانے پر قریبی بستی کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو پانی سے باہر نکالا نوجوان زندگی کے آخری سانس لے رہا تھا جسے ابتدائی طبی امداد دی جارہی تھی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی حاجی سکندر اعظم اور تفتیشی چوہدری محمد رفیق نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
…………………………..
…………………………..

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل بنک بڑھنگ برانچ نے سود سے پاک بنکاری کا آغاز کر دیا جہاں صارفین کو سود سے پاک سہولیات میسر ہونگی تفصیلات کیمطابق حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بنک کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح نیشنل بنک بڑھنگ برانچ میں سود سے پاک بنکاری اسلامی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا عوام علاقہ نے اسلامی کاؤنٹر قائم کرنے پر نیشنل بنک کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔
…………………………..
…………………………..

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادجموں وکشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انسائیٹ ماڈل کالج نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے میدان مار لیا ادارہ ہذاکی طالبہ ایمن شبیر دختر چوہدری شبیر نے 550 نمبرات میں سے 537 نمبر لیکر آزادکشمیر بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ادارہ ہذا کی ہی طالبہ تحریم مصطفی دختر غلام مصطفی نے 550 میں سے 530 نمبرات لیکر آزادکشمیر بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقو،وکلاء ،صحافیوں نے انسائیٹ ماڈل کالج کے طلبہ کی نویں جماعت میں شاندار کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر عمر گل ،طارق محمود بھٹی ،عارف لطیف ،پروفیسر فہیم گل اور دیگر سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
…………………………..
…………………………..

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر میرپور چوہدری شبیر احمد کی صاحبزادی انسائیٹ ماڈل کالج کی طالبہ ایمن شبیر نے آزادجموںوکشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نویں جماعت کے امتحان میں 550 میں 537 نمبرات حاصل کرکے آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی بھمبر کے سیاسی وسماجی حلقوں ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں اور سرکاری ملازمین نے چوہدری شبیر احمد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Bhimber News

Bhimber News