بھمبر کی خبریں 8/6/2016

Ch Anwar Jalsa

Ch Anwar Jalsa

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ راجہ محمد اقبال سیرلہ اور چوہدری حق نواز گڑھا للیاں کا میرے قافلے میں شامل ہونا کامیابی کی نوید ہے بھمبر کے عوام جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو مسترد کر کے حق اور سچ کا ساتھ دے رہے ہیں مخالفین عوام کی نفرت اور اپنی شکست دیکھ کر مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو کر انتخابی منشور دینے کے بجائے ذاتیات کی سیاست کر رہے ہیں چرسی پوڈری اور شرابی اپنی اوقات میں رہیں بھمبر کے عوام خوب جانتے ہیں کہ کون زکوٰة کے پیسوں سے اپنا ، والدہ اور اپنے بیٹے کا علاج کس نے کروایا اور مقامی نادار بن کر اپنے اور خاندان کے نام پر رقبے الاٹ کروائے مخالفین کو کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ وہ کسی بھی ٹی وی چینل پر آ کر مناظرہ کر لیں مخالفین کے سیاہ کرتوت ثبوتوں کیساتھ عوام کے سامنے لائونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں راجہ محمد اقبال آف سیرلہ اور چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کی اپنے قافلے میں شمولیت کے حوالہ سے منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں شرافت اور وضع داری کا قائل ہوں اور گذشتہ 2 ماہ سے شرافت کیساتھ اپنی الیکشن مہم چلا رہا ہوں عوام کیلئے محبت پیار اور خلوص کا پیغام دے رہا ہوں لیکن میرا فریق مخالف شرافت اور وضع داری کے بجائے نفرت ، تعصب اور ذاتیات کی سیاست کر رہا ہے شریف لوگوں کی پگڑی اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں اور فریق مخالف کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اوچھی حرکتوں سے باز آ جائے اور اپنے چرسی، پوڈری اور شرابی حواریوں کو لگام دے ورنہ میں تمہارے اور تمہارے خاندان کے تمام سیاہ کرتوت عوام کے سامنے لے آئونگا اور پھر تم منہ چھپاتے پھرو گے انہوں نے کہا کہ اگر تم نے ذاتیات کی سیاست کرنی ہے تو میں تمہیں کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ آئو کسی بھی ٹی وی چینل پر مناظرہ کر لیتے ہیں اور اس کا اہتمام بھی میں خود کرونگا اگر ٹی وی چینل پر تمہارے اور تمہارے خاندان کے سیاہ کرتوتوں کو ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے نہ لا سکا تو میں سیاست چھوڑ دونگا میں خود بھی امن پسند آدمی ہوں اور اپنے ووٹر سپورٹرز کو بھی امن اور وضع داری کا درس دیتا ہوں لیکن حلقہ کے اندر انتخابی ماحول کو پر امن رکھنا میرے اکیلے کی ذمہ داری نہ ہے یہ ذمہ داری فریق مخالف پر بھی عائد ہوتی ہے اگر فریق مخالف نے بد امنی کی طرف ایک قدم بڑھایا تو میں دس قدم آگے بڑھونگا انہوں نے کہا کہ معروف سیاسی طریقوں سے ووٹ مانگنا ہم سب کا حق ہے میں بھی جمہوری طریقہ سے ووٹ مانگ رہا ہوں اور فریق مخالف بھی جمہوری طریقے سے ووٹ مانگے ، دھونس دھاندلی ، غنڈہ گردی اور بد معاشی کا دور گزر چکا ہے عوام با شعور ہو چکے ہیں اپنا جمہوری حق استعمال کرنا خوب جانتے ہیںانہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا مخالف عوام کی نفرت اور اپنی سیاسی موت دیکھ کر انتہائی مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہے اور جان بوجھ کر حلقہ کے پر امن ماحول کو خراب کر کے الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے میں بھمبر کے غیرت مند اور با ضمیر عوام کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے جھوٹ ، منافقت، لالچ اور بد معاشی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوام کے حقوق کا تحفظ میرا فرض ہے کسی اپنے کارکن ووٹریا سپورٹر کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرونگا کارکن بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں کسی بھی معاملے میں پہل نہ کریں اگر فریق مخالف یا اسکے حواری پہل کریں تو پھر شرع کے مطابق ہاتھ کے بدلے ہاتھ، کان کے بدلے کان اور جان کے بدلے جان حق دفاع کریں قبل ازیں نئے شامل ہونیوالے راجہ محمد اقبال اور چوہدری حق نواز کو جاتلاں ہیڈ سے گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ بھمبر لایا گیا جن کا جبی، گورہ نکہ، کنڈ ، پنجیڑی، کھمبی، لس، کانگڑہ، چھپراں ، سوکاسن، ڈھیری وٹاں، گڑھا للیاں اور سیرلہ میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا انتخابی جلسہ سے راجہ قیصر ذوالقرنین خان، راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، راجہ محمد اقبال، چوہدری حق نواز ، راجہ فہیم اختر، چوہدری خالد بشیرسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)رمضا ن المبا رک کے آغاز ہو تے ہی بھمبر میں مہنگا ئی کا جن بو تل سے با ہر آگیا فر وٹ کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں فرو ٹ غریب آدمی کی پہنچ سے با ہر ہو گیا تحصیل انتظا میہ کی با زاروں میں چیکنگ پہلا دن صرف وارننگ پر اتفاق تفصیلا ت کے مطا بق رمضا ن المبا ر ک کے آغاز ہو تے ہی بھمبر اور گر دونواح میں مہنگا ئی کا جن بو تل سے با ہر آگیا اشیا ء خو ردونوش سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضا فہ جبکہ فرو ٹ کی قیمتوں میں خا ص طو ر پر بے تحا شہ اضا فہ ہو گیا فرو ٹ کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں عام اور غر یب آدمی کیلئے فروٹ خر ید نا مشکل ہو گیا فر وٹ فرو خت کر نیوا لے دو کا ندا روں نے پہلے رمضا ن کو اپنی من ما نی کے ریٹس وصول کئے جبکہ دوسر ی طرف عوامی شکا یا ت پر تحصیل انتظامیہ کے ممبر نا ئب تحصیلدا ت را جہ نثا ر احمد خا ن نے با زاروں میں چیکنگ کی زا ئد قیمتیں و صول کر نیوا لے دو کا ندا روں کو پہلا دن ہو نے پر صرف وارننگ پر اتفاق کیا گیا اور دو کا نداروں کو خبر دار کر تے ہوئے سخت کا رروائی کی دھمکی دی جبکہ دو سر ی طر ف بھمبر کی عوامی سیاسی حلقوں نے ضلعی انتظا میہ سے اپیل کی ہے کہ بھمبر اور گردو نو اح میں مہنگا ئی پر کنٹرو ل کر نے کیلئے سخت سے سخت اقداما ت کر یں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) امیدوار اسمبلی راجہ امتیاز احمد خان کی گیگن موسیٰ میں شاندار انٹری راجپوت برادری کی سرکردہ شخصیات نے راجہ امتیاز احمد کے ہاتھ بیعت کر لی تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ امتیاز احمد خان نے گیگن موسیٰ میں شاندار انٹری ڈالتے ہوئے راجپوت برادری کی سرکردہ شخصیات کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا راجہ امتیازاحمد خان کے قافلے میں شامل ہونے والوں میں راجہ محمد صدیق، راجہ فاروق احمد، راجہ نسیم اختر، ایم ایل اے راجہ پرویزاختر، راجہ محمد اورنگزیب، راجہ عبدالرشید خان، راجہ محمد ذوالفقار، راجہ رخسار احمد، راجہ حبیب الرحمن، راجہ ماجد یونس، شہراز یونس، شہباز یونس، جاوید شاکر، ساجد صدیق، عدیل صدیق،مبشر احمد، راجہ احمد خان، راجہ خاور نسیم سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے اپنے خاندارن، کنبے ، قبیلے سمیت مسلم لیگ نون کو خیر آباد کہہ کر راجہ امتیاز احمد خان کی غیر مشروط اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) یونین کونسل دعورہ میں مسلم لیگ نون کو بڑا سیاسی جھٹکا پوٹھی میرہ سے درجنون خاندان چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر چوہدری انوارالحق کے قافلے میں شامل ہو گئے یونین کونسل دعورہ میں بھی چوہدری انوارالحق کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہوگئی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دعورہ کے گائوں پوٹھی میرہ میں مسلم لیگ نون کو بڑا سیاسی جھٹکا درجنون خاندان چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر چوہدری انوارالحق کے قافلے میں شامل ہوگئے شامل ہوانے والوں میں چوہدری محمد ولایت، چوہدری رحم علی، چوہدری امیر علی، چوہدری رفاقت علی، چوہدری محمد علی، چوہدری عابد، چوہدری لیاقت، چوہدری ساجد حسین، چوہدری خضر حیات، چوہدری محمد نواز، چوہدری فضل حسین، چوہدری مظہر اقبال، چوہدری طارق محمود، چوہدری نذر حسین، چوہدری محمد فیاض، چوہدری محمد امتیاز، چوہدری پرویز اختر، چوہدری جاوید اختر ، چوہدری اورنگزیب ، چوہدری کبیر احمد، چوہدری محمد احسان، چوہدری محمد صدیق شامل ہیں جنہوں نے اپنے خاندانون ، کنبے ، قبیلے سمیت چوہدری انوارالحق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے یوں یونین کونسل دعورہ میں بھی انوارالحق کی سیاسی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرنسپل گو رنمنٹ کالج سوکا سن ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پروفیسر محترمہ انجم افشاں نقوی کی بطور ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز آزاد حکومت ریاست جمو ں وکشمیر تعینا تی میر ٹ کی با لا دستی کا منہ بولتا ثبو ت ہے محتر مہ نے بطو ر نا ظم تعلیم کا لجز میر پور ڈویژ ن انتہا ئی محنت جا نفشا نی اور معاملہ فہمی سے ڈویژ ن کے جملہ کا لجز سر کا ری پرائیو یٹ کے معائنہ جا ت اور تقر یبا ت میں شر کت کر تے ہو ئے اپنی پیشہ وارا نہ صلا حیتوں کا بھر پور اظہار یا ہے ان کی تعینا تی سے آزادکشمیر بھر میں محکمہ تعلیم کا لجز میں نصا بی و ہم نصابی سر گر میوں کے فروغ میں بہتر ی آئیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت بحکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل وایڈ منسٹر یٹر کا چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر آزادکشمیر بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر صاحبان کو فارغ کر دیا گیا تھا اور اسکا چارج ڈپٹی کمشنر کو سنبھالنے کے احکامات جاری کئے تھے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرا ل نے بحیثیت ایڈ منسٹر ضلع کو نسل وبلد یہ چا رج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق ممبر ان ضلع کو نسل چو ہدری محمد یوسف درا ئیاں ،چو ہدری فضل علی ،چو ہد ری حق نواز آف گڑ ھا للیاں ،قمر شر یف بٹ ،احسان الحق،را جہ راشد پپو دوبئی نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میں چو ہدری حاجی طا رق ،حاجی سعید ،چو ہدر ی امجد ،چو ہدری سا جد بھمبر ٹرا نسپو رٹ دوبئی وا لوں کے والد محتر م چو ہدری حا جی محمد حفیظ کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو م کے بلند درجات کی بلند ی کیلئے دعا ئے مغفر ت اورورثاء کیلئے دعائے صبرو جمیل کی ہے۔۔