بھمبر کی خبریں 13/7/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی و آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری انو ار الحق نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو شیرمال سمجھ کر لوٹنے والے ابلیس طاہر کو گلے میں پٹہ ڈال کر کو ہا لہ سے مظفر آباد لا کر ایک ایک پائی کا حساب لوونگا مال مفت دل بے رحم کشمیری قوم کے خون پسینے کی کمائی لو ٹنے وا لو ں کو مظفر آباد پل پر پھا نسی دینگے شیخو پورہ کا کا لا سا نڈ کشمیر کو نسل کے21,21کروڑ رو پے اپنے با پ کا پیسہ سمجھ کر اپنی حوا ریوں میں تقسیم کر رہا ہے جنر ل ضیا الحق کی آمر یت کی گو د سے جنم لینے وا لے ہمیں سیاسی اخلا قیا ت کا در س نہ دیں مو صوف نے بھمبر میں 9,9سیاسی باپ تبدیل کر نیوا لے کے جلسے میںشر کت کر کے اپنے سیاسی اخلاق کاثبو ت دے دیا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے نئی آبادی مکہا ل میں بڑ ے انتخا بی جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جلسہ عام میں بھمبر کی معرو ف سیاسی شخصیا ر چو ہدری نذ یر احمد مہر مکہا ل ،چو ہدر ی خادم حسین ،چو ہدر ی محمد اشرف ،چو ہدر ی سلم نے اپنے سینکڑوں سا تھیوں کے ہمرا ہ چو ہدری طا رق فاروق کو چھو ڑ کر چو ہدری انو ارا لحق کی حما یت کا اعلا ن کر دیا جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہو ئے چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ سا رے نما ئند ے بے غیرت نہیں الحمد اللہ ایسے نما ئند ے بھی مو جود ہیں جن کو محض اللہ کے خو ف کے علاوہ کسی سے ڈر نہیں جن کے نہ آگے اورنہ پیچھے کا پتا ہے وہ ہمیں بھمبر آکر سیاسی اخلا قیا ت کا در س نہ دیں مسلح افو اج کیخلا ف سازشیں کر نیوالے بے نقا ب ہو گئے ہیں مخا لفین رواداری ،تہذیب اور شا ئشتگی کو پا ما ل کر کے اپنی کم ظرفی کا ثبو ت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر امو ر کشمیر کے آزادکشمیر کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو با پ کا ما ل سمجھ کر نو ن لیگ کے حوا ریوں میں21 ,21کروڑ رو پے تقسیم کئے جا رہے ہیں ممبر اسمبلی بننے کے بعد کو نسل کے پیسوں کی ایک ایک پا ئی کا حساب لو ونگا اگر یہ پیسے صحت ،تعلیم اور انفرا سٹکچر پر خر چ ہو تے تو آج ہسپتا لوں کے اندر غر یب لو گوں کو علا ج معا لجہ کی سہو لیا ت ملتی ،تعلیم پر خر چ ہو تے تو غر یب لو گوں کے بچوں کو مفت تعلیم ملتی اور اگر انفر اسٹکچر پر خر چ ہوتے تو آج یہ انفرا سٹر کچر تبا ہ نہ ہو تا ما ل مفت دل بے رحم سمجھ کر کو نسل کا پیسہ لو ٹنے وا لوں کو بھا گنے نہیں دونگا شیخوپورہ کے کا لے سا نڈ کو گلے میں پٹہ ڈال کر کو ہا لہ سے مظفر آباد لا ونگا اور مظفر آباد کے پل پر پھا نسی دینگے اگر میں نہ بھی ہوا تو کشمیر کا کو ئی نہ کو ئی غیر ت مند نما ئند ہ یہ کا م ضرور کر یگا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر مخلوت حکو مت بنی اور مسلم لیگ نو ن کو میر ے ووٹ کی ضرورت پڑ ی اور اسکے لئے تمہیں میر ے پاس بھیجا گیا تو پھر تا ریخ یہ منظر دیکھے گی کہ میں تمہارے ساتھ کیا سلو ک کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ انتخا بی بخار تیز ہو چکا ہے مخا لفین اپنی شکست دیکھ کر ذہنی توازن کھو رہے ہیں اور حا لا ت خرا ب کر نے کی کوششیںکر رہے ہیں کا رکنا ن صبرو تحمل کا مظا ہر ہ کرتے ہو ئے انتخا بی عمل کو منطقی انجا م تک پہنچا ئیں جلسہ عام سے چو ہدر ی نذیر احمد مہر ،چو ہدر ی محمد اشرف ،چو ہدری خا دم حسین ،چو ہدری محمد اسلم ،مرزا امتیاز ،مو لا نا ابرا ر نذیر ،چوہدر ی خا لد بشیر ،ڈا کٹر ذیشان سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا قبل ازیں گڑ ھا رحمن تہال سے چوہدری احمدخان یو اے ای، چوہدری محمد خان ، چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری یاسر اقبال، چوہدری طاہر اقبال، چوہدری حق نواز، لالہ احمد دین، چوہدری محمد اشرف جبکہ کوہل سے چوہدری محمد اعظم کی قیادت میں چوہدری صوبیدار میجر (ر) فضل حسین، چوہدری محمد یونس ، چوہدری صابر ، چوہدری عاشق ، چوہدری طالب، چوہدری اشرف، چوہدری سلیم ، چوہدری شبیر ، چوہدری نو ر محمد نے جبکہ گائوں ڈھوک چاچاں سے محمد اقبال ، لطیف شاہ، عبدالمنان، چوہدری ندیم، منظور شاہ، معین شاہ، چوہدری محمد جمیل جبکہ کچا سے احتشام نذیر نے اپنے کبنے قبیلے سمیت چوہدری طا رق فا روق کو چھوڑ کر چو ہدری انوارا لحق کی غیر مشرو ط سیاسی حما یت کا اعلا ن کیاجس کے بعد یو نین کو نسل دعورہ میں بھی چوہدری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن مز ید مضبو ط ہو گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر شہر اور نواحی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ، بار بار ٹرپنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ عروج پر ، لوگوں کا جینا محال ہوگیا کوئی پرسان حال نہیں ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی حکمت عملی سامنے نہ آسکی لوگوں کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کے برقی آلات جل چکے ہیں لیکن محکمہ واپڈ اور برقیات ٹس سے مس نہیں عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے چیئرمین واپڈ ا ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر، سیکرٹری برقیات ، چیف انجنیئر میرپور سے فوری نوٹس لے کر غیر اعلانیہ ، باربار ٹرپنگ اور کم وولٹیج کے معاملہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سنیئر قانون دان چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے ڈھوک چاچاں کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برجیس طاہر نے تسلیم کرلیا ہے کہ حلقہ 7 بھمبر کا الیکشن ہار چکے ہیں گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ آزادامیدوار حلقہ 7 بھمبر کو ہم مسلم لیگ ن میں شامل نہیں کریں گے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ چوہدری انوار الحق الیکشن جیت چکا ہے ڈھوک چاچاں والوں بے فکر ہوجائے میں خود الیکشن والے دن یہاں موجود ہوں گا دیکھتا ہوں کون غندہ گردی اور بدمعاشی کرتا ہے انہوں نے کہاکہ سرکس شیر کو پنجرے میں بند کرکے تالا لگادیا ہے اب بے بس و لا چار ہو چکا ہے انشاء اللہ21 جولائی کو فتح آزادمیدوار چوہدری انوار الحق کا مقدر بنے گی کہ الیکشن کے انعقاد میں تھوڑے دن باقی ہے چوہدری انوارالحق نے بلخصوص بھمبر کی عوام کو پڑھی لکھی باشعوورقوم بنانے کے لئے یونیورسٹیز اور کالجز کا قیام اور سکولوں کی اپ گریڈیشن ایک عظیم کارنامہ کیا جس کی مثال آزاد کشمیر کی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہمارے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں یونین کونسل ڈھوک دعورہ میرا دل ہے اور میری دھڑکن ان کے ساتھ دھڑکتی ہے میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نئے شامل ہونے والوں کو جائز عزت و مقام دینگے اور انھیں مایوس نہیں کرینگے دریں اثناء سینکڑوں موٹرسائیکلوں کے ایک جلوس نے ان کا اور چوہدری انوار الحق کا پرپتاک استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ایک اجلاس جس میں پاکستان و کشمیر کے موجودہ حالات ، آزادکشمیر میں الیکشن اور مقبوضہ کشمیر کی ناگفتہ بہہ صورتحال اور مون سون بارشوں پر خصوصی بات کی گئی ،پاکستان کی موجودہ صورتحال جس میں کراچی میں دہشت گردی اور کے پی کے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ہونا، اپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو مشکوک قرار دینا، فوج کی قربانیوں کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے ۔پاکستان کی خارجی پالیسی جس طرح چلائی جا رہی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے ہے کہ حکومت پاکستان کسی انجانے خوف میں مبتلا ہے ۔جنگ ہو یا اندرونی خلفشار، دہشت گردی وغیرہ ان سے پاک فوج نبرد آزما ہے اب پاکستان فوج ملک کے اندر شہر شہر میں نئے سے نئے محاذ پر نبردآزما ہے پاکستان فوج نے ہی اگر تمام مسائل کو حل کرنا ہے تو سول حکومت کی کوئی ضرورت نہیں، جس کی وجہ سے آج ملک کے اندر سیاسی دہشت گردی ، تمام ادارے تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے ہیں، اب اداروں کو بھی درست کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات لی جارہی ہیں، رینجرز کو چوروں اور ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے اور مارنے پر لگایا گیا ہے ، تو پولیس صرف تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، اس سلسلے میں سابق فوجیوں کی خدمات لی جائیں تو آن واحد میں ملک کے اندرفوراََ امن ہو جائے گا، کیونکہ سابق و حاضر فوجی صرف ایک ہی لائن آف ایکشن پر کام کرتے ہیں۔آزاد کشمیر میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آئے روز قتل و غارت ہو رہی ہے جس کو ہندوستان بیرونی دنیا میں ایک نئے ایشو کے طور پر اٹھائے گا، ہم جنرل راحیل شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کو ملتوی کروائیں کیونکہ غریب عوام بڑی مشکل سے گزر اوقات کر رہی ہے اور اس الیکشن میں مزید کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا احتمال ہے اور یہ الیکشن دنیا بھر میں پاکستان کو بھی بدنام کروائے گا، جو اخراجات اس الیکشن پر ہونگے اس رقم کو آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جانا چاہیے، تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے سابق فوجی سول لوگوں کو ٹریننگ دیں گے تاکہ ایک بہترین شہری دفاعی لائن تیار ہو سکے۔مون سون کی بارشوں کے حوالے سے لائحہ عمل یوں اختیار کیا گیا کہ تمام سابق فوجی اپنے اپنے علاقے میں چوکس رہیں اور نوجوانوں کی ٹولیاں بنا ئیں کسی ہنگامی صورتحال میں اپنی مد د آپ کے تحت اپنی حفاظت کریں کیونکہ انتظامیہ اور دیگر ادارے خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں جب نقصان ہو جائے تو اس کے بعد آتے ہیں اور اخباروں میں فوٹو سیشن کروا کے چلے جاتے ہیں ،اب بھی سیلابی صورتحال میں پاک فوج ہی مدد کوآئے گی ، الیکشن بھی فوج کروائے گی، ہمارے حفاظت بھی فوج کرے گی ، چور ڈاکو بھی فوج پکڑے گی، نہریں بھی فوج صاف کرے گی، خوراک بھی فو ج ہی پہنچائے گی ، تو آخرکار پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ فوج ہی ملک کا اتنظام سنبھالے اور سابق فوجیوں کو جو بھی ذمہ داری دی جائے گی ہم سابق فوجی اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ اجلاس کی صدارت صوبیدار فتح علی صدر بھمبر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض لانس حوالدار محمد حنیف نے سرانجام دئیے، سپاہی فض کریم نے تمام ممبران کو فرداََ فرداََ اکھٹا کیا اور اجلاس میں تمام حاضران کے شامل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا،سپاہی فضل کریم نے نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے اور اجلاس کے ماحول کو گرماتے رہے ۔اجلاس میں جنرل سکرٹری صوبیدار محمد عزیز ، صوبیدار محمد حنیف، حوالد ار عاصم، سپاہی عبدالغنی ،برنالہ سے نائب صوبیدار مرجان علی خان ، کیپٹن بوٹاخان، صوبیدار میجر حیدر علی ، صوبیدار شیر باز ، حوالدار منظور حسین کمانڈو، لانس نائیک شبیر حسین، نائیک محمد اکرم نے اجلاس میں شرکت کی اور آخر میں عبدالستار ایدھی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) انصاف ٹا ئیگر فو رس ضلع بھمبر کے صدر حیدر علی کاشر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئند ہ حکومت تحر یک انصا ف اور مسلم کا نفر نس کی ہوگئی بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہو نگے تحر یک انصا ف ایک مضبو ط قوت بن چکی ہے مسلم لیگ نو ن اور پیپلز پا رٹی عوامی حما یت کھو چکی ہے عوام کا اعتماد تحر یک انصا ف پر ہے تحر یک انصا ف اقتدار میںا کر عوام کوسستا اور فوری انصاف کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئیگی اور نو جوانوں کو میر ٹ کے مطا بق ایڈ جسٹ کر یگی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحر یک انصا ف آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت میں کلین سو یپ کر یگی آزادکشمیر کی مو جودہ حکومت نے عوام کااستحصا ل کیا اور کر پشن کے نئے ریکا رڈ قائم کئے تحر یک انصا ف اقتدار میں آکر ان کا بے رحم احتساب کر یگی تحر یک انصا ف حلقہ بھمبر میں ناقا بل شکست قوت بن چکی ہے 21جو لا ئی کو تحر یک انصا ف کا امیدوار بھاری اکثر یت سے کا میا بی حاصل کریگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )جماعت اسلامی کے راہنما امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ عوام کی تبدیلی کو خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا دن 21جولائی ہے جب نصف صدی سے عوام کا استحصال کرنے والے 3رکنی گروہ کی پارٹنر شپ ٹوٹ جائے گی غریب لوگوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جارہا ہے تاکہ ان کے ڈیروں پر لائنیں لگی رہیں اور ان کی مقبولیت کا تاثر بنا رہے عوام کو لیٹروں سے اپنے حقوق چھین لینے کے لیے انتخابی نشان پنکھا پر مہریں لگا نا ہوں گی عوام کی تبدیلی کو خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا دن 21جولائی ہے جب نصف صدی سے عوام کا استحصال کرنے والے 3رکنی گروہ کی پارٹنر شپ ٹوٹ جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کیا انہوں نے کہا پانچ سال ایک دوسرے کے مفادات کو سپورٹ کرنے والے الیکشن کے قریب آکر نورا کشتی کررہے ہیں ان کے مفادات سانحے میں یہ ڈرامہ بازی نئی اور دیانت دار قیادت کا راستہ روکنے کی کوشش ہے جس کو اب عوام ناکام بنادیں گے 21جولائی فرسود سیاست کو دفن کرنے کا دن ہے عوام کسی مداری کے پراوپیگنڈہ میں مت آئیں پنکھا کا انتخابی نشان اس لیے لیا ہے کہ نصف صدی 3رکنی سیاستدانوں نے حلقہ میں ظلم اور جبر کا بازار کررکھا ہے لوگوں کو یر غمال بنانے کے لیے تھانے اورکچہری کو استمال کیا جاتا ہے ظلم کی ان گرم ہوائوں کو لوٹنے کے لیے اب پنکھا چلے گا تو یہ ظلم کا یہ دور ختم ہوگا انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جارہا ہے تاکہ ان کے ڈیروں پر لائنیں لگی رہیں اور ان کی مقبولیت کا تاثر بنا رہے انہوں نے کہا عوام ہمیں منتخب کریں ہم پورے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیں روزگا ر فراہم کرنا ہماری ترجیج ہے سکولوں کالجوں میں سٹاف کی کمی پورا کرنا ار بڑھائی کا ماحول دینا ہمارا فرض ہوگا ن اداروں کو تباہ کرنے والے مافیا کو ختم کرکے دم لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ہمیں اخلاقیات کا درس دینے والوں کے چہرے بددیانتی ،کرپشن اور بے راہ روی میں لتھڑے ہوئے ہیں بھمبرمیں کم ظرفی کا مظاہرہ کرنے والا ابلیس طاہر ولد نامعلوم بے غیرتوں کا آئی جی ہے جسکی ساری گفتگو تہذیب،شائستگی سے کوسوںدور ہے آزادکشمیر کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شیر مادر سمجھ کر اڑانے والے کالے انگریزوں کا جلد محاسبہ کوینگے ابلیس طاہر اگر مین انشاء اللہ تعالیٰ ممبر اسمبلی منتخب ہو گیا تو تمارے گلے میں پٹہ ڈال کر عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لوں گا ان خیالات کااظہار سابق سپیکر و آزادامیدوار اسمبلی حلقہ بھمبرچوہدری انوار الحق نے مکہال نئی آبادی میں چوہدری نذیر احمد مہر اورحاجی محمد اشرف کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نوںنے کہاکہ میری کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ رواداری اور شائستگی کو پامال کیاجائے میرے سیاسی حریف اور اس کے ساتھ آنے والے سیاسی گماشتوں کو کم ظرفی دیکھ کر ننکا نہ سے آنے والا ابلیس طاہر ولد نامعلوم جو بے غیرتوں کا آئی جی ہے مجھ سے سوال کررہا ہے کہ میری کوئی جماعت نہیں اور میں لوٹا ازم کو فروغ دے رہاہوں ننکانہ صاحب سے سیاست سیکھ کرآنے والا اس بات سے قطعی نابلد ہے کہ آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا سلسلہ جمہوری ،سیاسی رواج آج بھی پوری دنیا میں قائم ہے وفاداریاں تبدیل کرنا منتخب ہونے کے بعد سیاسی اخلاقیات میں بے راہ روی کے زمرے میں آتاہے لیکن میں آج حیران ہوں کہ مجھ سے سوال کرنے والا اپنے اور اپنے امیدوار کے گریبان میں کیوں نہیں جھانک رہا کہ بھمبرمیں ن لیگ کا موجودہ امیدوار اس سے قبل 7سیاسی باپ بدل چکا ہے اور اب برجیس طاہر کو اپنا آٹھواں سیاسی باپ بنا کر اسی کے چہرے پر کالک مل رہاہے انہوںنے کہاکہ کمال تماشہ ہے کہ سیاسی جماعت کو ماں کا درجہ دینے والے آج خود کہاں کھڑے ہیں جس میں سیاسی اخلاقیات کا درس دینے والوں کے چہرے ،بددیانتی ،کرپشن اور بے راہ روی میں لتھڑے ہوئے ہیں برجیس طاہر آزادکشمیر کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ شیر مادر سمجھ کر ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہاہے جیسے اس کے باپ کی کمائی ہو انوںنے کہاکہ یہ بے غیرت اس ملک میں انگریز کے چلے جانے کے بعد اب کالاانگریز بن کر کشمیریوں کا وائسرے بن بیٹھا ہے اس کو آیہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر انوار الحق اسمبلی میں آیا تو اس کے گلے میں پٹہ ڈال کر کوہالے پل سے مظفرآباد سے جاکر لوٹے گئے عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لوںگا انہوںنے کہاکہ ایسا ہر گز نہیں کہ سارے بے غیرت کشمیری قوم کے نمائندے ہیں ریاست میں خوف خدا رکھنے والے غیرت مندوں کی کوئی کمی نہیں جنہیں صرف اللہ کاخوف ہے اور وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور ان جیسے گماشتوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرینگے انہوںنے کہاکہ جن کا نہ آگے پتہ ہے اور نہ ہی پیچھے کا پتہ ہے آج ہمیں اختلافات کا درس دے رہے ہیں آج مخالف فریق کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ گالی کا جواب گالی اور گولی کا جواب گولی سے دینگے مشرف کی آمریت میں جیلیں کاٹنے کی تاویلیں دینے والا ابلیس طاہر پرپہلے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھے سارا سارا دن تلوے چاٹنے اور اقتدار کی ایک ایک ہفتے کی مدت میں اضافہ لینے والے کچھ تو شرم کرو تمہیں ذرا بھی شرم نہیں کہ تم مسلح افواج کے سربراہ کیخلاف بھی سازشیں کرتے پھرتے ہو لیکن اب قوم کو سب معلوم ہے اب تمہارے کالے کرتوتوں سے نقاب اتارنے کا وقت آگیا ہے انہوںنے کہاکہ میرے حلقہ کے عوام رواداری اور شائستگی چھوڑنے میں پہل نہ کریں اپنی تیاریاں مکمل کریں انشاء اللہ اللہ کی مدد سے اس میدان میں سرخرو ہونگے چوہدری نذیر مہر اورحاجی اشرف اور انکے کنبوں قبیلوں کی میرے قافلے میں شمولیت سے میری قوت میںمزید اضافہ ہوگیا ہے انشاء اللہ 21جولائی کو بھمبرکے غیور عوام حق وسچ کا ساتھ دینگے اور تالے پر مہر میں ثبت کرینگے انہوںنے کہاکہ میں اپنے قافلے میں شامل ہونے والوں کا شکر گزار ہوں انشاء اللہ انکی امیدوں پر پورا اتروں گا اورعلاقہ میں موجود مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لاؤںگا اس موقع پر سابق کونسلر چوہدری نذیر احمدمہر ،چوہدری خادم حسین مہر ،علی رضا مہر ،حاجی منظور احمد،حاجی عارف،حاجی محمد طارق ،حاجی خالدحسین ،حاجی محمد اعظم ،چوہدری عبدالرحیم راسب،چوہدری نعیم راسب ،چوہدری ولید راسب ،نوید راسب ،چوہدری ندیم ،وسیم احمد،رمیض احمد،حسنین احمد،چوہدری اکرم مہر ،چوہدری اسلم مہر ،وحیداکرم ،نعمان اکرم ،عدیل خالد ،عاطف علی ،کاشف علی ،حاجی محمد اشرف نئی آبادی ،حاجی نذر اھمد ،رضوان صدیقی ،راجہ ظہور ،صوبیدار محمدشریف ،صوبیدار حمید،محمد اسلم ،طارق اسلم ،عمران اسلم ،کامران اسلم ،عرفان اسلم ،محمد طاہر ،خرم صادق ،چوہدری محمد دین ،محمد الطاف ،چوہدری محمد صدیق ،حاجی عبدالحمید ،شہاب اور نئی آبادی مکہال کی مرزا برادری اور قاضی برادری نے بھی متفقہ طور پر چوہدری انوار الحق کی حمایت کااعلان کر دیا میٹنگ سے چوہدری نذیر احمد ،مولانہ ابرار نذیر ،رمیض احمد ایڈووکیٹ ،خادم حسین ،راجہ سعد اقبال سیرلہ ،حاجی محمد اشرف ،نوید چٹا ،علی ارشد ماچھیا ،مرزا امتیاز احمد سیرلہ ،ڈاکٹر ذیشان مصطفی ،راجہ عدنان پرویز پنجیڑی ،قاری عبدالقیوم ،تجمل حسین اور چوہدری خالد بشیر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبرمیں فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا مخالفین کو اب میدان سے بھاگنے نہیں دینگے چوہدری طارق فاروق اور برجیس طاہر ایک تصویر کے دو رخ ہیں دونوں کی اصلیت مظفر آباد سے بھمبر تک عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی لیگی امیدواروں میں کشمیریوںکے ضمیر خریدنے کیلئے 21،21کروڑ روپے بانٹنے والے برجیس طاہر کو آزادکشمیر کے پہاڑوں پر گھسیٹیں گے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر ذیشان مصطفی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاا نہوںنے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر کا وائسرے بننے کے خواب دیکھنے والے کالے انگریز برجیس طاہرکو آزادکشمیر کے عوام 21جولائی کو آئینہ دکھادینگے انہوںنے کہاکہ برجیس طاہر نے ریاستی تاریخ کی بدترین کرپشن کی اور کشمیریوں کے ٹیکس کاپیسہ سمیٹ کر پنجاب میں لے گیاہے برجیس طاہر کی ریاستی تاریخ کی بدترین کرپشن اور اس کے وائسرے بننے کے روپ نے ریاستی تشخص کی پامالی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے برجیس طاہر پہلے اپنے گریبان میں جھانکے وہ بھمبرمیں جس کیساتھ کھڑا ہے اسکی کون سی جماعت سیاسی ماںہے برجیس طاہر نے ہمارے قائد انوار الحق کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے اپنی کم ظرفی ثابت کردی ہے انشاء اللہ بہت جلد کشمیری قوم برجیس طاہر سے کشمیریوں کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انشاء اللہ بھمبرمیں برجیس طاہر کے امیدوار کو 21جولائی کے روز بھمبرکے غیور عوام چاروں شانے چت کرکے بدلہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حلقہ ایل اے 5برنالہ میں وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کی یونین کونسل ملوٹ میں دبنگ انٹری کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں حلقہ میں مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کی الٹی گنتی شروع جلسے میں سینکڑوں افراد کے جتھے نے مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی چوہدری پرویز اشرف کی مقبولیت کا گراف پہلے نمبر پر جبکہ مرزا شفیق جرال دوسرے اور کرنل وقار نور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جوڑ توڑ جاری 21جولائی کو جیت کس کا مقدر ٹھہرے گی عوام فیصلہ کرنے کو تیار تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر کے حلقہ ایل اے 5برنالہ میں بھی الیکشن 2016کا بڑا انتخابی معرکہ ہونے کو تیار پیپلزپارٹی ،مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کے زور آور امیدواروںکے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے سیاسی حریف ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے اپنی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں پیپلزپارٹی کے مضبوط گڑھ یونین کونسل ملوٹ میں مسلم لیگ ن کے گزشتہ دنوں انتخابی جلسے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی گزشتہ روز تاریخی جلسہ عام منعقد کرکے دبنگ انٹری ڈال کر اپنی سابقہ لیڈ پر گرفت مضبوط کرلی جلسہ عام میں ہزاروں افراد کی شرکت اور پیپلزپارٹی میں سینکڑوں کی تعدادمیں لوگوںکی مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر شمولیت نے حلقہ برنالہ کی انتخابی مہم کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا عید الفطر سے قبل جاری سیاسی مہم میںپارٹیوں کی مقبولیت جانچنے کیلئے کیے گئے سروے میں پیپلزپارٹی پہلے ،مسلم کانفرنس دوسرے اور مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر دکھائی دیے گزشتہ روز یونین کونسل ملوٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف نے کامیاب جلسہ عام کا انعقاد کرکے اپنی واضح پوزیشن بنالی ہے تاہم دوسری طرف حریف جماعتوں کے امیدواروں نے بھی اپنی اپنی انتخابی مہم میں تیزی لائی ہے اور سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں تاہم جیت کس کا مقدر ٹھہرے گی اسکا فیصلہ21جولائی کوبرنالہ کے عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لاکر بھمبرمیں ہر قسم کے اسلحہ کیساتھ لے کر چلنے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر 3ماہ کیلئے پابندی لگا دی اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف دفعہ 188کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمودجرال نے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت قانون ساز اسمبلی آزادجموںوکشمیر کے آمدہ انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال اور عوامی وریاستی مفادات کے پیش نظر دفعہ 144کے تحت ضلع بھرمیں ہر قسم کے اسلحہ کیساتھ چلنے نمائش کرنے اور فائرنگ کرنے پر 3ماہ کیلئے پابندی عائد کردی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف زیر دفعہ 188کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد منشاء غوث کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز ،آرمی آفیسران ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس کے اعلیٰ حکام اور ضلع بھمبر کے تینوں حلقوںکے امیدواروں نے شرکت کی اجلاس میں 21جولائی کوہونے والی آذادجموںوکشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے امن وامان سمیت دیگر معاملات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے آفیسران کوہدایت کی گئی کہ ان اداروں کے سرکاری ملازمین کوکال لیٹر جاری کردیے گئے ہیں سرکاری ملازمین اپنے اپنے اداروں سے کارڈ حاصل کریںاور اپنے اپنے RDآفس میں 17جولائی کو صبح 8بجے سے شام 5بجے تک پولنگ کے متعلق تربیتی کورس میں شامل ہوں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے فوج کو طلب کر لیاگیا ہے فوجی جوان ہر ھلقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کرینگے اس موقع پر امید وار ان نے بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو صاف شفاف اور پرامن انتخابات کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا DROنے مزید کہاکہ شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ ہوگا ب فارم پر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا بیلٹ باکس فوج کی نگرانی میں لائے اور واپس لے جائے جائیںگے انہوںنے کہاکہ ضلع بھمبر کو حساس قرار دیاگیاہے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8فوجی جوان جبکہ عام پولنگ اسٹیشن پر 4فوجی تعینات ہونگے تمام امیدوار اور انکے ورکر الیکشن کمیشن کے عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اس موقع پر ROحلقہ ایل اے 7جہانگیر جرال ،ROایل اے 6محمد ادریس بھٹی،ROایل اے 5محمد زاہد ،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال ،ایس ایس پی سردار الیاس خان ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبرراجہ طارق خان ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ مرزاحضر حیات ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راسب خان ،مال افسر محمد انعام باری ،امیدواران اسمبلی LA6راجہ خالد خان ،وحید اکرم،راجہ مقصود احمد خان ،چوہدری علی شان سونی ،چوہدری محمد کریم ،چوہدری محمد رزاق ،حلقہ ایل اے 7بھمبر چوہدری انوار الحق ،چوہدری طارق فاروق ،راجہ امتیاز احمد خان ،چوہدری غلام مصطفی ،مرزا ریاض احمد،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ،حلقہ ایل اے 5مرزا شفیق جرال ،کرنل وقار نور ،ولید اشرف ،عبدالمالک اعوان بھی موجو دتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کڈہالہ، ملوٹ سے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا صفایا مغل ، کشمیری اورجاٹ فیملی کے درجنوں افراد اپنے کنبے قبیلوں سمیت کرنل وقار نور کے قافلے میں شامل حلقہ برنالہ میں کرنل وقار نور کا پلڑا بھاری حلقہ برنالہ کے عوام عوامی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کا 21 جولائی کو محاسبہ کریں ن لیگ بر سر اقتدار آ کر برنالہ کو مساوی ترقیاتی منصوبے دے گی مسلم لیگ نون کے پاس عوامی خدمت کا منشور ہے میرٹ پر عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے اپنے قافلے میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5 برنالہ (ر) کرنل وقار احمد نور نے ٹھیکیدار لیاقت آف کڈہالہ کی طرف سے منعقدہ ایک بہت بڑی جلسہ نما کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھمبر کے امپورٹڈ امیدوار نے گذشتہ کئی سالوں سے حلقہ برنالہ کے عوام کو گھر کی لونڈی سمجھ کر ان کا بھر پور استحصال کیا حلقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو تعلیمی آبیاری سے محروم رکھا بھمبر سماہنی سمیت پورے آزاد کشمیر میں نئے تعلیمی ادارے قائم اور اپ لفٹ ہوئے لیکن حلقہ برنالہ میں درجنوں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کا بڑا مقصد برنالہ کی نوجوان نسل کو تعلیم سے دور رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے حلقہ برنالہ کیے اندر میرٹ کی پامالی ، کرپشن اور اقربا پروری کی تمام تر حدیں پار کر لی ہیں برنالہ کے عوام اب کی بار میرے ساتھ شامل ہو کر استحصالی نظام اور ان کے سر پرستوں کو شکست فاش دینگے کڈہالہ سے افتخار آ باد تک عوام مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کا اظہا ر کر رہے ہیں حلقہ برنالہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا انجام قریب ہے انشاء اللہ 21 جولائی کو عوامی طاقت سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اہلیان کڈہالی کی مغل ، کشمیر ی اور جاٹ برادری نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتروں گا دریں اثناء ٹھیکیدار لیاقت آف کڈہالہ کی طرف سے منعقدہ میٹنگ کی صدار ت علاقہ کی معروف روحانی شخصیت سائیں سرور کڈہالہ نے کی جس میں عوام علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد جن میں صوبیدار میجر غلام نبی، چوہدری افتخار احمد، چوہدری عبدالمجید، چوہدری عبدالرشید، چوہدری بنارس سعودی عرب ، چوہدری طارق، چوہدری امجد ، چوہدری شمریز ، چوہدری حفیظ، چوہدری شکور حسین، چوہدری وارث سعودی عرب، فوجی راشد محمود، مقصود احمد، مست گل ، چوہدری آصف مہر، چوہدری یوسف ، چوہدری وقاص ، چوہدری مظہر حسین، چوہدری شریف پہلوان، حاجی محمد رفیق، حاجی عمر فاروق، چوہدری قادر بخش، چوہدری اظہر، چوہدری آصف، حوالدار حاجی مرزا کرم داد، مرزا طارق، مرزا بشارت، مرزا شوکت، مرزا کالا خان، مرزا عبدالستار، ڈاکٹر مرزا ظفر نے اپنے کنبوں قبیلوں سمیت آئندہ کرنل وقار نور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔