بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 11/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نواحی علاقہ روپیری میں چار بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کردیا ،جاں بحق خاتون غزالہ بی بی کی نند کی شادی اس کے بھائی سے دھندڑ میں ہوئی تھی جس کوبعد ازاں طلاق ہو گئی ،طویل عرصہ سے مقتولہ غزالہ کو خاوند شکیل ،ساس سمیت سسرالی بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے ،مقامی ذرائع کا انکشاف،مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کے نواحی علاقہ روپیری میں 4بچوںکی ماں کو سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کر دیا،مقامی ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے مقتولہ کو اس کا خاوند، ساس اور مطلقہ نند سر عام تشدد کا نشانہ بنارہے تھے، کئی بار اہل ِ دیہہ نے خاتون کے خاوند اور سسرالیوں کو تشدد کرنے سے منع کیا لیکن انہوں نے ہمیشہ منہ زوری کا مظاہرہ کیا، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی متوفیہ کی آہ وبکا کی آوازیں اہل دیہہ کو آتی رہیں ، صبح جب مقامی افراد نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کے گھر جا کر دروازہ کھول کر دیکھا تو خاتون کی نعش چارپائی پرپائی گئی جو کہ جلی ہوئی تھی ،جبکہ معلوم ہوا کہ مقتولہ کا خاوند اور اس کی نند فصل کٹائی کے لیے پہلے ہی گھر سے باہر جا چکے تھے اور ساس گھر پر موجود تھی ،واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف ،ایس ایچ او سٹی سکندر اعظم پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میںلے کرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا ،ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین کے مطابق پولیس تفتیش کر رہی ہے ،تمام واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر کارروائی کریں گے ۔ ہلاک ہونے والی خاتون کے والدین غریب اور کمزور لوگ ہیں اور قریبی موضع دھندڑ کے رہائشی ہیں،شادی شدہ خاتون کے وحشیانہ قتل پر بھمبر کے سماجی ،شہری حلقوں نے شدید تنقید کی ہے اور انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
…………………………………..
…………………………………..
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ بھمبر کے دفتر سے غیر حا ضر ہو نے سے ضلعی دفتر میں ہو کا عا لم چھو ٹے ملا زمین بھی دفتر سے غا ئب کا م کا ج کی غر ض سے آنے سے عوام رول گئے اور وا پس گھرو ں کو لو ٹنے پر مجبو راسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ گز شہ ما ہ سے مسلسل دفتر سے غیر حا ضر ،ڈپٹی کمشنر سمیت محکمہ کے اعلیٰ احکا م نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا محکمہ لو کل گو رنمنٹ کے ملاز مین کا قبلہ درست کر نے عوامی مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ بھمبر یو سف قر یشی گز شتہ روز 2ما ہ سے دفتر سے مسلسل غا ئب ہیں ہفتہ میں ایک آدھ با ر دفتر آکر حسا ب کتا ب کر کے وا پس چلے جا تے ہیں اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر کے دفتر سے غیر حا ضر ہو نے کیو جہ سے دفتر کے باقی ملا زمین نے بھی دفتر سے غا ئب رہنا معمو ل بنا لیا ہے ملا زمین فو ن پر ADلوکل گو رنمنٹ کے آنے کے با رے میں معلو ما ت حا صل کر تے ہیں اور ان کے غیر حاضر ہو نے پر گھرو ں سے تو دفتر آتے نہیں اگر آتے ہیں تو حاضر ی لگا کر غا ئب ہو جاتے ہیں یو ں اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ کے دفتر میں ہو کا عا لم ہے ضلع بھمبر سے کا م کا ھ کے لئے آنیو الے عوام دن بھر کجل خوا ر ہو کر بغیر کو ئی کا م ہو ئے وا پس لو ٹنے پر مجبو ر ہو تے ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ اور دیگرعملہ کی غیر حا ضر ی اور دفتر سے مسلسل غا ئب رہنے پر کو ئی پو چھنے والا نہیں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جر ال سمیت لو کل گو رنمنٹ کے اعلیٰ احکا م نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ضلع بھمبر کے عو ام نے حکو مت اور محکمہ لو کل گو رنمنٹ کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ سمیت دیگر ملا زمین کو دفتر میں حا ضر ی کا پا بند بنا یا جا ئے ۔
…………………………………..
…………………………………..

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پا کستا ن مسلم لیگ نو ن کے مر کز ی را ہنما امیدوا ر اسمبلی حلقہ بھمبر را جہ امتیاز احمدخا ن نے کہا ہے کہ حلقہ بھمبر کے عو ام نسل در نسل اپنے حقوق سے محرو م چلے آرہے ہیں عا م طبقہ کے پڑھے لکھے نو جو انو ں کو نہ تو روز گا ر کے مواقع دئیے گئے اور جب کسی جگہ نو کر ی کے اہل ہو تے توپھر حکمرا ن طبقہ نے میر ٹ کا قتل کرو اکر ان کا مستقبل کو ڈبو دیاحلقہ بھمبر سے روادا ری کی سیا ست کو ختم کر نے اور تعمیر وترقی سے محرو م رکھنے میں مو جودہ سیا سی لیڈر شپ کا ہا تھ ہے خا ندا نی اور استحصا لی سیا ست کے خا تمے کیلئے میدان میں آیا ہو ں بھمبر کے عو ام کا احسا س محرو می دو ر کرو نگا ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں نے بھمبر کے نو جو انو ں سے ملاقا ت کے دو را ن گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کی مو جو دہ سیا سی قیا دت نے جا ن بو جھ کر عوام کو غلا می کی زنجیر وں میں جکڑ ے رکھنے کی خا طر ان کو اپنے حقوق سے محرو م کر رکھا ہے انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ سیاسی قیا دت نے ذاتی مفا دا ت کے لئے حلقہ کے عو ام کو برا دری ازم کے نا م پر لڑایا اور نفر تو ں کے بیج بو ئے خو د آئے روز جما عتیں بد لتے رہے جس سے سیا سی لیڈر شپ نے تو بہت فا ئد ے اٹھا ئے لیکن عو ام کو اس کا کو ئی فا ئد ہ نہ ہوا انہو ں نے کہا کہ حلقہ کے عوام میرا سا تھ دیں انشا اللہ خا ندا نی اور استحصا لی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دونگا ۔۔
…………………………………..
…………………………………..

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر آفیسران کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں بھمبر کی پوسٹ پر جونئیرآفیسر کی تعیناتی میرٹ کے منہ پر طمانچہ ہے ،غلط حکومتی پالیسیوں کے باعث پہلے ہی محکمہ تعلیم کا جنازہ نکل چکا ہے ،چئیر مین گڈ گورننس اداروں میں میرٹ کی بجائے اپنی سیاست مضبوط کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن چوہدری نصر اقبال مکہال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے حکومتی و سیاسی مداخلت کے باعث تباہی حالی کا شکار ہیں ،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ساتھ حکومت کھلواڑ کر رہی ہے ،کروڑوں روپے بجٹ خرچ ہونے کے باوجودسرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،اربوں روپے کی لاگت سے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی بلڈنگز تو ہیں مگر سہولیات سرے سے موجود نہیں،ادارے تباہ حالی کا شکار ہو رہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی کی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر دو ماہ کی چھٹی پر برطانیہ گئیں تو چئیرمین گڈ گورننس کے کہنے پر حکومت نے ایک جونئیر آفیسر کے حوالے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں کا چارج دے دیا ،حالانکہ محکمہ میں سینئر اور قابل لوگ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ چئیرمین گڈ گورننس کی نظر میں میرٹ کس کو کہتے ہیں؟لوگوں کو بخوبی معلوم ہو گیا ہے ۔اس طرح کا میرٹ اگر کچھ اور سرکاری اداروں میں نافذ ہوا تو پھر اہل بھمبر کا خدا ہی حافظ ہے۔
…………………………………..
…………………………………..

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیلدا ر سما ہنی را جہ اقبا ل انقلا بی ،(ر)ہیڈ کلر ک بھمبر را جہ محمد صدیق کی وا لد ہ محتر مہ انجینئر داود اقبا ل اور را جہ فیصل انقلا بی کی دا دی محتر مہ کی رسم چہلم گزشتہ روزبھمبر میں ادا کی گئی رسم چہلم میںمسلم لیگ نو ن کے را ہنما وامیدوا ر اسمبلی را جہ محمد امتیاز خا ن ،سا بق وائس چیئر مین با ر کو نسل را جہ مظہر اقبا ل ،تحصیلدا ر بھمبر شہزاد نسیم عبا سی ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ،ایڈ منسٹر یٹر ٹاون کمیٹی سما ہنی را جہ محمد اقبا ل ،سا بق کو نسلر چو ہدر ی خا دم حسین ،صدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹر عبدالشکو ر را جہ ،صدر میلاد کمیٹی چو ہدر ی محمد اکر م پپو جٹ ،سا بق چیئر میں بلد یہ چو ہدر ی عبدا لقیو م ،را جہ محمد اقبا ل سیر لہ ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،سینئر صحا فی جا وید اقبال بر سا لو ی ،نا صر شر یف بٹ ،طا رق محمود ثاقب ،شیرازپرو یز مشتاق ،چو ہدر ی جمیل بشیر،ADلو کل گو رنمنٹ را جہ عا مر زیب ،رینج آفیسر را جہ منیر احمد ،صدر ہو تھ ونگ را جہ مسعود اقبا ل ۔چو ہدری تصدق یو سف ،چوہدر ی اسفندیا ر طا رق ،منیجر یو بی ایل را جہ محمدیو نس ،را جہ فہید خو رشید ،را جہ عبیدا لر حمن ،را جہ شا ہد اقبا ل ایڈووکیٹ ، را جہ عبدا لر حمن ،را جہ شا ہد اقبا ل ایڈووکیٹ ،را جہ فہیم گل ،را جہ فضل الر حمن پوٹھی ،را جہ فہیم اختر بڑ ھنگ سمیت دیگر نے شر کت کی جبکہ قاری دلدار غو ث نے خصوصی دعا کی۔۔