بھمبر کی خبریں 24/5/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیصلہ کرنا حلقہ کے لوگوں کی صوابدید ہے لوگ آزاد ہیں باشعور ہیں اور بہتر فیصلہ کرتے ہیں حقیقت میں فیصلہ لوگ نہیں کرتے بلکہ رب کی ذات کرتی ہے اور لوگوں کے دل نرم کرتی ہے فریق مخالف کہتا ہے کہ بھمبر بدقسمت حلقہ ہے میں کہتا ہوں بھمبر غیور لوگوں کا حلقہ ہے مقابلہ غنڈہ گردی ،بدمعاشی ،منافقت ،برائیوں کی سرپرستی کرنے والوں ،قاتلوں ،راہزنوں کے سرغنوں اور شرافت اورسادگی کا ہے جس سے انتخابات میں حصہ لینا شروع کیاہے کسی مائی کے لعل میںجرات نہیں کہ وہ دوکاندار سے سودا لیکر پیسے نہ دے دھوبی سے کپڑے دھلوا کر ادائیگی نہ کرے ،حجام سے بال کٹوا کر ادائیگی نہ کرے اب بھی ایسا کرکے دکھائیں شہر کو لوگوں کو آزادی میں نے دلوائی ہے دیواریں پھلانگنے والے اب لوگوں کی منتیں کرتے پھرتے ہیں لوگوں میں کپڑے بانٹتے پھرتے ہیں انشاء اللہ یہ لوگوں کے گھروں میں جھاڑوبھی دینگے لیکن اب لوگ انکے جھوٹ ،منافقت اور بھیڑ کی کھال میں بھیڑیے کی مکرہ شکل کو پہچان چکے ہیں حق سچ اور منافقت کا فرق جانتے ہیں فیصلہ عوام کرینگے ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے وارڈ نمبر 3بھمبر شہر میں عظیم الشان منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ٹی وی چینل پر عوام کے سامنے جھوٹ بولنے والے فریق مخالف کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ کسی فورم پر ٹی وی چینل پر میرے سامنے بیٹھ کراپنی گزشتہ 30سال کی سیاست کا میرے ساتھ مناظرہ کرلے جھوٹ منافقت ،حق سچ کا فرق واضح ہو جائے فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے لیکن غنڈہ گردی کی اگر کسی نے کوشش کی تو اس کا دس قدم آگے بڑھ کر جواب دونگا گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں میرے کارکنوں پر سینکڑوں پرچے درج کروائے اللہ کے فضل سے ایک بھی ثابت نہیں کر سکے جھوٹ اور منافقت سے لوگوں کو مرغوب نہیں کیا جاسکتا فریق مخالف ملازمین کو دھمکیاں دیتا ہے کہ آپ سیاست میں حصہ نہ لیں اس کے گھر کے تمام افراد املازم ہیں میں نے کبھی ان پرانگلی نہیں اٹھائی فریق مخالف ملازمین پر اعتراض کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے میرا 8ماہ کا دور وزارت اور 10ماہ کی سپیکر شپ کی کارکردگی اور فریق مخالف کی گزشتہ 30سال کی اقتدارکی کارکردگی جس پر ٹی وی شو میں بیٹھ کر میرے ساتھ مناظرہ کرلے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردونگا تعمیر وترقی کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے عوام کے سامنے لے آؤں گا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ بارش کے باوجود آپ لوگوں کا جم کر بیٹھنا اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمت شامل حال ہے اس سے قبل ڈیرہ چوہدری انوا رالحق سے پرانا اڈاہ تک عظیم الشان ریلی کی شکل میں چوہدری انوار الحق کو جلسہ گاہ تک لایا گیاجلسہ عام سے ذیلدار چوہدری نبیل مختار،راجہ نعمان رسول ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق چیئرمین زکوة و عشر چوہدری فضل الرحمن ،سابق صدر پریس کلب چوہدری عزیز الرحمن ناز،انجینئر عتیق الرحمن ،حاجی محمداسلم بٹ ،محمد اختربٹ،راجہ محمد صدیق خان ،راجہ فیصل انقلابی ،راجہ روحیل ناصر،راجہ محمدیونس ،راجہ ذالفقار بھٹو،راجہ جنید امتیاز،بشارت نذیر،مرزا ہارون الرشید جرال،مرزا بلال رشید جرال،عنایت فیصل چوہدری طیب منیر،چوہدری علی منیر،سید سرفراز شاہ ،گوری خان ،مرزا عبدالکریم ،مرزا شہزاد یاسین نے اپنے کنبے قبیلے سمیت ن لیگ اور چوہدری طارق فاروق کا ساتھ چھوڑ کر چوہدری انوارالحق کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری انوار الحق کے جلسہ کی جھلکیاں
٭ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت قاری مصطفی نے جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت شیخ فیصل مقصود نے حاصل کی ۔
٭ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سپیکر اسمبلی کو سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے لمبے جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ لایاگیا ۔
٭ ریلی نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ۔
٭ ریلی کی قیادت سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،ممتاز صنعت کار راجہ محمد رفیق ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری فضل علی ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالقیوم ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور خان ،،چوہدری محمد اشرف آف ستھہ،چوہدری خالدبشیر کررہے تھے۔
٭ ریلی میں نوجوانوں کا جوش دیدنی تھا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے تھے اور راجہ محمد ذوالقرنین خان اور چوہدری انوا رالحق کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔
٭ ریلی زمینداراہ ہاؤس سے شروع ہوئی گجرات روڈ ،کوٹھی موڑ ،خلیل شہید چوک ،مسلم بازار چوک ،ہائی ایس اسٹینڈ ،ثاقب منیر شہید چوک اور لاری اڈہ پر جگہ جگہ استقبال کیا گیا ۔
٭ پروگرام کے دوران نوجوانوں کی کثیر تعداد اسٹیج پر جمع ہوگئی جس پر اسٹیج سیکرٹری نے کہاکہ ہمارا اسٹیج مسلم لیگ ن کی طرح بہت کمزور ہے برائے مہربانی نوجوان اسٹیج سے نیچے اتر جائیں۔
٭ ریلی کے جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل ہی پنڈال بھرگیا تھا ریلی کے شرکاء کی بڑی تعداد نے مکانوں اور دوکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر پروگرام دیکھا ۔
٭ سیاسی پنڈت اسے حلقہ LA7کا بڑا پروگرام قرار دے رہے ہیں ۔
٭ چوہدری خالد بشیر اور ذیلدار چوہدری نبیل مختار سعودی عرب سے خصوصی طور پر چوہدری انوار الحق کی کمپین میں شرکت کیلئے تشریف لائے اور ریلی میں شرکت کی ۔
٭ چوہدری نبیل مختار ذیلدار نے کہاکہ کچھ افواہ ساز کمپنیاں ہمارے متعلق کہہ رہی ہیں کہ ہم ن لیگ میں ہیںان پر واضح کر دنیا چاہتا ہوں کہ چوہدری انوار الحق کیساتھ ہیں اور رہیں گے انشاء اللہ کسچناتر سے اپنے قائد انوارالحق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔
٭ حوالدار چوہدری محمد حسین آ ف ستھہ ،محمدریاض عرف مٹھو ،چوہدری ساجد علی ستھہ ،چوہدری عمران مانی نے کہاکہ کل بھی انوار الحق کیساتھ تھے اور آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہے گے ہمارے خلاف ن لیگ میں شمولیت کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی فوجداری عدالت نے بھمبر کے مشہور قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ سرکار بنام سجاد بشیر میں روبکار عدالت بنام شمیم اختر میں ملزم حاضر نہ ہونے پر ضمانتی کو 10لاکھ روپے ادا کرنے کا فوری حکم صادر کر دیا ملزم کی جانب سے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ جبکہ مدعی کی جانب سے راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور پبلک پراسیکیوٹر چوہدری امتیاز تاج پیش ہوئے تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی بھمبر کے مشہور مقدمہ قتل جس میں ملزم سجاد بشیر نے دوران ڈکیتی برطانوی پلٹ حاجی محمد حنیف اور حاجی محمد یوسف کی والدہ محترمہ آمنہ بی بی کو تیز دار آلے سے وار کرکے قتل کر دیا تھا جسکا مقدمہ ضلعی فوجداری عدالت بھمبر جوکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد منشاء غوث اور ضلعی قاضی عبدالخالق عتیق پر مشتمل تھی نے سماعت کے بعد ملزم کو مجموعی طور پر 35سال قید اور 3لاکھ 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی سزا سننے سے قبل ملزم فرار ہو گیا تھا جس پر ملزم کی ضمانت دینے والی خاتون شمیم بی بی کیخلاف روبکار قائم ہوگئی گزشتہ روز سماعت کے بعد ضلعی فوجداری عدالت نے زر ضمانت 10لاکھ روپے ضبط کرنے کے احکامات صادر فرمائے ملزم کی جانب سے چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ جبکہ مدعی کی جانب سے راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ اور پبلک پراسیکیوٹر چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ پیش ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان سکول مصنحہ مسقط عمان مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات مکمل چوہدری محمد الیاس آف بنڈالہ لگاتار دوسری بار صدر منتخب ہو گئے خبر سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مسقط عمان میں رہنے والے تمام پاکستانی انکی اس کامیابی پر بہت خوش نظر آرہے تھے انکا کہنا ہے کہ چوہدری محمد الیاس ایک تعلیم دوست ،نیک ،ایماندار اور محب وطن شہری ہیں انکی اس کامیابی سے پاکستانی کمیونٹی کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں گے وہ پاکستانی والدین کو درپیش مسائل اور سکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی پوری توانائی صرف کرینگے چوہدری محمد الیاس کی کامیابی سے پاکستان میں انکے تمام دوست اور رشتہ دار بھی بہت خوش ہیں انکا کہنا ہے انکی کامیابی خلوص نیت اور ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔