بھمبر کی خبریں 5/1/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون ضلع بھمبر کا ورکر کنونشن تاریخ ساز ہو گا بھمبر کے تینوں حلقوں سے عوام بڑے بڑے جلوس کی شکل میں شرکت کریں گے مسلم لیگ نون بھمبر میں کو ئی اختلافات نہ ہے قیادت اور ورکر متحد ہو کر کنونشن نہ صرف کامیاب کریں گے بلکہ اس کو تاریخ ساز بنائیں گے ان خیالات کااظہا ر پا کستان مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر کے صدر وچیئر مین وور کر کنو نشن آرگنا ئزنگ کمیٹی را جہ مقصود احمدخا ن نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ11جنوری کو بھمبر میں مسلم لیگ نو ن کا ضلعی وور کر کنو نشن سے انتخا بی مہم کا آغاز ہو جا ئیگا مسلم لیگ نو ن وورکر کنو نشن میں اپنی پوری سیاسی طا قت کا مظا ہر ہ کر ے گی مسلم لیگ کی مر کز ی اور ضلعی قیادت ایک سٹیج پر متحد ہو گی ضلع بھمبر کے اندر مسلم لیگ نو ن کے اندر کو ئی اختلاف نہ ہے امیدواروں کے ٹکٹ کا فیصلہ پا رلیما نی بو رڈ حلقے کے کا رکنوں کی مشاورت سے کرے گاجماعت اور پا رلیما نی بو رڈ جس کو ٹکٹ جا ری کر ے گا تما م لو گ اسکی بھر پو ر سپو رٹ کر ینگے بلکہ اسکو کا میا ب کروانے میں بھر پو ر اور کلیدی کردار ادا کر یں گے انہوں نے کہا کہ را جہ فا روق حید ر خا ن ہماری ٹیم کے کپتان ہیں سب ان کی قیادت میں متحد ہیں مسلم لیگ آزادکشمیر میں بھر پور کا میا بی حا صل کر کے را جہ فا روق حیدر خا ن کی قیادت میں عوامی ،جمہوری اور انقلا بی حکومت بنا ئے گی انہوں نے ایک سوا ل کے جواب پر کہا کہ پیپلزپا رٹی کی حکومت اپنے دور حکومت میں بھمبر کو جان بو جھ کر نظر انداز کیا میرٹ کا قتل عام کیا اور لو گوں کیساتھ ناانصافی کی پیپلز پا رٹی کی حکومت نے قومی ادا روں کو مفلو ج کر کے رکھ دیا ہے آنیوا لی حکومت کیلئے پیپلز پا رٹی نے بڑ ی مشکلا ت پیدا کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اقتدار میں آکر آزادکشمیر کے عوام کی محرو میوں کا ازالہ کر ے گی انہوں نے کہا کہ 11جنوری کا وورکر کنو نشن تا ریخ ساز ہو گا مسلم لیگ نو ن اپنی پوری سیاسی طا قت کا مظا ہرہ کرے گی وور کر کنو نشن کیلئے وفاقی وزراء خطا ب کر ینگے اور بھمبر کیلئے بڑ ے بڑے تر قیاتی پیکج کا اعلان کر ینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ ما ل کے گرداور محمد رفیق کی من ما نیوں نے ہمارا جینا حرا م کر رکھا ہے گر داور محکمہ ما ل میں ملازم ہو نے کیوجہ سے اہل دیہہ کی زمین ہضم کر نا چا ہتاہے موضع کس چنا تر میں گرداور رفیق کی ایک کنا ل بھی ملکیتی رقبہ نہ ہے لیکن اس نے نو سر بازی اور اپنے عہد ے کا نا جا ئز استعما ل کر تے ہو ئے اہل دیہہ کی 212کنال رقبہ شاملاٹ پر گرداور ی لگا ئی ہے اور اب قبضہ کر نا چاہتاہے ان خیا لات کااظہا ر حاجی اللہ دتہ ،حاجی محمدصادق ،حاجی محمد صدیق ،غلام نبی ،اظہر اقبا ل آف پیڑ ہ نے کشمیرپر یس کلب بھمبر میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گر داور رفیق جو کہ مچھوڑہ کا رہنے والا ہے اہل دیہہ میں اس کے نا م ملکیتی رقبہ نہ ہے لیکن اس نے ہمیشہ شر یف لو گوں کی شرا فت کا ناجا ئز فا ئد ہ اٹھا نے ہو ئے 212کنا ل شاملات رقبہ کی گر داوری اپنے اور اپنے بھا ئی خورشید اور بشیر کے نا م لگوا دی ہے اس کے علاقہ93کنا ل رقبہ مو رث بہہ خر ید ہے گرداور نے یہ رقبہ پہلے اپنے نا م کروایا اور پھر اپنے ماموں اکبر کے نا م لگوا لیاہے جو کہ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے انہوں نے کہاکہ گر دوار نے اپنے فرنٹ مین منشاء حسین اور احمد سبحانی کے ذریعے بھی اہل دیہہ کی زمین پر قبضہ کروانا چا ہتا ہے اس سے قبل جب منشاء حسین اور احمد سبحا نی کے وا لد کا قتل ہوا تواس کا مقدمہ بھی گرداور رفیق پر درج ہوا جس پر گر داور رفیق نے پو لیس سے ملی بھگت کر کے خود مقدمہ سے اپنا نا م نکلوالیا اب اپنے مفاد کی خا طر مقتول کے بیٹوں کو استعما ل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ گر داور ہماری زمینوں پر گر داوریاں بھی لگوا رہا ہے اور ہمیں قتل کروانے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے قبضہ ما فیا کا سر غنہ بنا ہوا ہے شاملا ت کے نمبر تبد یل کرکے ردوبد ل بھی کر رہا ہے ہمیں مختلف کیسوں میں پھنسا کر پر یشان کر رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف سیکر ٹر ی آزادکشمیر ،ڈپٹی کمشنر بھمبرسے پرزور مطا لبہ کیا ہے کہ گرداور محمد رفیق کیخلا ف فی الفو ر قانو نی کا رروائی کی جا ئے جو محکمہ کی بد نا می کا سبب بن رہا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں5جنوری بھمبر میں یوم حق خو دارادیت منا یا گیا اس سلسلہ میں ضلع کچہر ی میں ایک تقر یب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرا ل ،صدر با ر چو ہدری عا رف سر فراز ایڈووکیٹ ،صدر فریڈ م وموومنٹ خا لد پرو یز بٹ ،جما عت اسلامی کے را ہنما چو ہدری محمد علی اختر ودیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ 5جنوری کا دن کشمیر کی تا ریخ میں ایک اہم دن ہے جب اقوام متحد ہ نے بھا رت کی در خواست پر جنگ بند ی کی قرارداد منظو ر کی اور کشمیر یوں کی را ئے کے مطا بق کشمیر یوں کے فیصلہ کی قرار داد منظو ر کی ہندوستان خود ہی اقوام متحد ہ میں گیا تھا اب خو د ہی اقوام متحد ہ کی قرا ر داد پر عمل درآمد کر نے سے نہ صرف انکا ری ہے بلکہ بھارت مسئلہ کشمیر کو علاقائی سطح پر حل کر نا چا ہتا ہے دوسری طرف پا کستان ہے جو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطا بق حل کر وانا چا ہتا ہے لیکن اقوام متحد ہ اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عمل نہیں کرواسکی اس سے اقوام متحد ہ کی دو غلی پا لیسی کھل کر سامنے آگئی ہے اقوام متحد ہ کے جہاں اپنے پسندید ہ معاملا ت ہو تے ہیں مثلاًدہشت گر دی کی جنگ میں وہ حل کرا لیتا ہے لیکن کشمیر اور فلسطین جیسے اہم مسئلوں پر جہاں انسانی حقوق کی شدید خلا ف ورزیاں ہو رہی ہیں چشم پوشی کر رہا ہے اس لئے تیسر ی دنیا با لخصوص پا کستان کو چا ہیے تیسر ی دنیا سے ملکر اقوام متحدہ کے اندر ایک پر یشر گروپ تشکیل دے جو دنیا بھر کے لوگوں کو برابر ی کی بنیاد پر حقوق دلا سکے اور 5جنو ری کی قرار داد پر بھی عمل درآمد کراسکے تقر یب کے بعدضلع کچہر ی سے ایک احتجاجی جلوس نکا لا گیا جو اقوام متحد ہ کے دفتر کے با ہرمبصر کو یاداشت پیش کر نے کے بعد اختتام پذ یر ہوا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کشمیر پر یس کلب بھمبر کے نو منتخب عہدیدا را ن کو مبارکباد دینے وا لوں کا پر یس کلب میں تا نتا بند ھا رہا سیاسی سما جی ،تا جر سمیت مختلف شخصیا ت کی مبا رکباد یں تفصیلا ت کے مطا بق کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سال2016ء کیلئے نئے منتخب ہو نیوا لے صدر را جہ نعیم گل ،سینئر نا ئب صدر ملک شو کت اعوان،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب سمیت دیگر عہدیدارا ن کومبا رکباد دینے وا لوں کا پر یس کلب میں تا نتا بندھا رہا مبا رکبا د دینے وا لوں میں مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر کے صدر وممبر سا بق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد خا ن ،سابق ممبر ضلع کو نسل چو ہدری محمدیوسف درا ئیاں ،سا بق چیئر مین زکوة وعشر چو ہدر ی فضل علی ،مر کزی صدر انجمن پٹواریاں را جہ مظہر اقبا ل ،صدر میلاد کمیٹی بھمبر چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین چو ہدر ی عا رف کاکا ،صدر صراف یو نین بھمبر را جہ شوکت علی،سینئر نا ئب صدر پیپلز پا رٹی میر پور ڈویژ ن ٹھیکیدار محمد الیاس کو ہل ،مسلم کا نفر نس ضلع بھمبر کے جنر ل سیکر ٹر ی را جہ مسعود اسلم پو ٹھی،پیپلز پا رٹی کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی گلزار احمد ایڈووکیٹ ،ساوتھ افر یقہ میں مقیم اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدری حق نواز ،سپین میں مقیم اوورسیز کشمیر ی را ہنما را جہ ذوالفقا ر علی بڑ ھنگ ،کشمیریوتھ لیگ کے چیئر مین را جہ تیمور الیاس ،سا بق پرا ئیو یٹ سیکر ٹر ی صدر ریاست را جہ طا ہر وحید ،مسلم لیگ یو تھ ونگ کے را ہنما را جہ الطا ف مٹھو ،بیکر ز ایسوسی ایشن کے صدر ذبیع اللہ بٹ ، سابق صدر با ررا جہ اسد خا ن ایڈووکیٹ ،اوورسیز را ہنما چو ہدری طا رق پو ٹھی ،را جہ غلا م ربا نی ،چو ہدری خا لدحسین ایڈووکیٹ ،سابق کو نسلر چو ہدر ی خا دم حسین ،پیپلز پا رٹی سٹی بھمبر کے صدرچو ہدری سعید خادم ایڈووکیٹ سمیت دیگر شامل تھے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جرا ت مندا نہ اور حقا ئق پر مبنی رپو رٹنگ کر نا کشمیر پر یس کلب بھمبر کا طر ہ امتیا ز ہے بھمبر کے اندر تعمیر اور بامقصد صحا فت کو فرو غ دینے پر کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں پر یس کلب کے نو منتخب عہد یدارا ن صحا فی برادری کے مسائل کو حل کروانے کیساتھ سا تھ بھمبر کے عوام کے مسائل کو اجا گر کر نے اور حل کروانے میں اپنا بھر پو ر کر ادا کر یں گے ا ن خیا لا ت کااظہا ر پیپلز پارٹی بھمبر کے با نی را ہنما وسابق ممبر ضلع کو نسل چو ہدری محمد یوسف درا ئیاں ،سابق چیر مین ضلع زکوة وعشر بھمبر چو ہدری فضل علی ،سابق کو نسلر چو ہدر ی خادم حسین نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے نو منتخب صدر راجہ نعیم گل ،سینئر نا ئب صدر ملک شوکت اعوان ،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب اور دیگر عہد یدارا ن کو مبا رکباد دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ صحا فت انتہا ئی مقدس اور ذمہ دا را نہ پیشہ ہے جس کے مثبت استعما ل سے معاشر ے کے اندر بہتر ی لا ئی جاسکتی ہے اور مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ اس کے منفی استعما ل سے معاشر ے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہد یدارا ن صحافت کے عزت وقا ر کا بھر پو ر دفاع کر نے کیساتھ ساتھ عام اور غر یب آدمی کے مسائل کو میڈ یا میں اجا گر کرنے کیلئے اپنا بھرپو ر رو ل ادا کر یں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پچھلے ساڑھے چار سا لوں میں آزادکشمیر حکومت نے جو کا رہائے نما یاں سر انجا م دیئے ہیں بلا شبہ تا ریخ میں انمٹ نقوش رہیں گے ان خیا لات کااظہا ر انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے آزادکشمیر میں جاری سیاسی رسہ کشی پر تبصر ہ کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی اپوزیشن جما عتیں جو واویلہ کر رہی ہیں اور جو تنقید حکومت کی کا رکر دگی پر کی جا رہی ہے وہ ایک حقیقت ہو نے کے با وجود کوئی اہمیت نہیں رکھتی آزادکشمیر کی اپوزیشن جما عتوں کی ملی بھگت نے آزادکشمیر حکومت کے پچھلے تین سا ل تک ہر طرح کو لو ٹ ما رمیں کھلی چھٹی دے رکھی کیو نکہ اپوزیشن لیڈر شپ کو مو جودہ حکومت سے باقاعد ہ حصہ وصول ہو تا رہا ہے جب خر چہ پا نی بند ہو تو واویلا شروع ہو گیا بلا شبہ پچھلے ساڑھے چا ر سال سے آزادکشمیر حکومت نے کر پشن کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں آزادکشمیر کے تما م سر کا ری محکمہ جا ت کے ملازمین کی کا رکر دگی صفر لیکن تنخواہیں قومی خزانے سے دھڑ لے سے لے رہے ہیں بلکہ ہڑ تا لیں آج وطیر ہ بن چکا ہے ملازم ڈیوٹی پر حا ضر ہو نا تو درکنا ر صرف سر کاری نو کر ی کے مز ے لینے کی حد تک محدود ہیں جسے آج بیڈ گو رننس کا نا م دیکر اپوزیشن اپنی قومی ذمہ دا ریوں سے دستبردار ہو رہی ہیں آج تما م سر کاری محکمہ کے ملازمین نا ئب قاصد سے لیکر سر براہ تک اپنی قومی ذمہ دا ریوں کی پرواہ کئے بغیر سیاسی لیڈروں کی مددسے عوام کو دونوں ہا تھوں سے لوٹ رہے ہیں پو لیس اور عد لیہ بھی سیاسی ہو چکی ہے اور مقدموں کی طوا لت کئی دہا ئیوں تک پہنچ چکی ہے جس ملک میں جج حکم امتناعی اس لئے جا ری کر دیتا ہے کہ وکیل کی فیس کا تقا ضا پو را ہو جا ئے اس طرح حکم امتناعی دوامی ہو یا عارضی ذلا لت کا آغاز ہو جا تا ہے سکو لو ں اور کا لجوں کے نتا ئج سب کے سامنے ہیں اسا تذہ کا کر دار پو ری قوم کیلئے لمحہ فکر یہ ہے محکمہ برقیا ت کی صورتحا ل بجلی چو ری کر نے ،بجلی چوری کروانے اور اس چو ری کی جا نیوا لی بجلی کی ادا ئیگی غر یب عوام کو پر یشان کر نا رہ گیا ہے ہسپتا لوں میں جو کچھ ہو رہاہے وہ مر یضوں کی چیخیں ایوانو ں تک سنی جا رہی ہیں ،محکمہ ما ل ،محکمہ تعمیرا ت عامہ بھی کما ئو بیٹا بن چکا ہے ہم جس قومی سطح پر جس ڈگر پر جا رہے ہیں اسکا حل خونی انقلا ب پا پھر خانہ جنگی میں ہو سکتا ہے جب نا انصا فی ،بھو ک ،افلاس اور دو لت کا محور مخصوص طبقہ اشرا فیہ ہو گا تو پھر داعش جیسی تنظیموں کو بچے اور ان کی ما ئیں آسانی سے میسر ہو ں جا ئیں گیں تو پھر اسحاق ڈار معیشت کا سہارا نہیں دے سکیں گے کیو نکہ مراعا ت یا فتہ طبقہ امیر سے امیر ترہو تا جا ئے تو پھر غر یب کے پاس جان گنو انے
کے علاوہ کچھ نہیں بچتا آج جبر ،ظلم وستم ،غلا می بے روزگا ری بھو ک افلاس کا نظا م قائم ہے اور دن بدن مضبو ط ہو تا جا رہا ہے جو تبا ہی کی علامت ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ بھمبر کو مثالی شہر دیکھنا چاہتا ہوں، یہاں کے لوگوں کا بھرپور ساتھ رہا اسی لیے 3بار اسمبلی میں پہنچا ،لیکن دو سال حکومت میں رہ کر لوگوں کی خدمت کا موقعہ ملا،بدقسمتی سے باقی عرصہ اپوزیشن میں رہا ، 11جنوری کوچوہدری برجیس طاہر پنڈوڑیاں تا سمرالہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جس سے بھمبر کے شہریوں کو جی ٹی روڈ پہنچنے کا متبادل اور آسان روٹ مل جائے گا،اپنے دور میں مجید حکومت نے بھمبر کے لوگوں سے تعصب برتا اس کا حساب کتاب کریں گے لیکن اب ن لیگ کی حکومت آنے والی ہے شدت سے لوگوںکی محرومیوں کا احساس ہے جسے دور کریں گے، میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے 4وفاقی وزرا کی ذمہ داری لگائی ہے کہ سارے آزاد کشمیر کا دورہ کریں آغاز بھمبر سے ہو رہا ہے بھمبر شہر کے لئے ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کروائے ہیں زرعی یونیورسٹی کا قیام بھمبر کے لوگوں کا حق ہے موجودہ حکومت نے پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا ڈرامہ رچایا اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں DHQہسپتال میں خالی پوسٹوں کو مکمل کرنا اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی اسامیاں تخلیق کرنے کی ضرورت ہے الیکشن سے قبل مزید فنڈز لائیں گے بھمبر کو مثالی شہر بنائیں گیمیاں نواز شریف اور چوہدری برجیس طاہر کے شکر گزار ہیں مشکل وقت گزر گیا ہے اب کارکنوں کے لئے اچھے دن آنے والے ہیں کارکن ہمارا سرمایہ ہیں جماعتیں حکومت میں آنے کے بعد کارکنوں اور نوجوانوں کا خیال رکھتی ہیںچوہدری طارق فاروق 11جنوری کو ضلعی ورکرز کنونشن کے حوالے سے سٹی بھمبر کے عہدیداران اور کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچئین کمیونٹی کے حقوق کے لئے کام کریں گے اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے کوٹہ پر عملدرآمد کروائیں گے بھمبر تا میرپور اور بھمبر تا چڑیاولہ روڈ کو ڈبل کرنا ضروری ہے سٹی مسلم لیگ نون کی میٹنگ میں ڈاکٹر عبدالشکور، مرزا محمد اجمل سابق چئیرمین چوہدری عبدالقیوم سابق چئیرمین چوہدری نصر اقبال پروفیسرمرزا فضل حسین مرزا عزیز اللہ مرزا خالدلطیف ٹھیکیدار چوہدری الطاف حسین ، ٹھیکیدار آصف محمد ریاض، شوکت بھٹی باغ علی حاجی رفیق تھوتھالوی ڈاکٹر چوہدری نواز راجہ عبید الرحمن خادم مسیح بابو مسیح سجاد مصطفائی لالہ مولا حسنین رفیق جسیال کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی میٹنگ سے مرزا اجمل جرال سابق چئیرمین چوہدری عبدالقیوم بابو مسیح کے علاہ دیگر نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر 11جنوری کو ضلع بھمبر کے مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن میں شرکت کے موقعہ پر10کروڑ روپے کی لاگت سے کشمیر کونسل کے تعاون سے بننے والی پنڈوڑیاں تا سمرالہ برج سڑک کا افتتاح کریں گے اس سڑک کی تکمیل سے بھمبر شہر اور گردونواح کے لوگوں کو کھاریاں جہلم سرائے عالمگیر اور گجرات تک پہنچنے کا متبادل روٹ مل جائے گا اس سے بھمبر گجرات روڈ پر ٹریفک کا دبائو بھی کم ہو گا اور مذکورہ مقامات پرجانے والے مسافروں کے وقت اورسفری اخراجاتمیں بھی کمی ہو گی عوام علاقہ پنڈوڑیاں لکھ پور جہونجہ پنڈی نے اس عطیم الشان منصوبہ پر چئیرمین کشمیر کونسل وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کا شکریہ ادا کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق صدر ریاست را جہ ذوالقر نین کے چچا زاد بھا ئی اور را جہ ولید کے چھوٹے بھا ئی راجہ سعید خان قضا ئے الہی سے انتقال کر گئے مر حوم کی نما زجنازہ دھماوا کسگمہ میں ادا کیا گئی نما زجنازہ میں سیاسی ،سما جی ،مذ ہبی ،تعلیمی شخصیات ،سر کاری ملازمین ،وکلا ئ،صحا فیوں ،عوام علاقہ ،عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔