بھمبر کی خبریں 26/1/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریاست بھر کی بھارت کے یوم جمہوریہ کو بھمبر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا یوم سیاہ کی تقریب ضلع کچہری میں منعقد ہوئی تقریب میں سیاسی سماجی راہنمائوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمودتحصیلدار بھمبر شہزاد نسیم عباسی ،پر نسپل پو سٹ گر یجو یٹ کا لج بھمبر پرو فیسر امین مشتاق ،سینئر صحا فی چو ہدر ی خا لد حسین ،پیپلز پا رٹی کے را ہنما چو ہدری محمد امتیاز تاج ایڈووکیٹ ،جنر ل سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ر بھمبر را جہ ند یم انو ر ایڈووکیٹ ،مرزا سجاد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بھا رت کے ہا تھ لا کھوں کشمیر یوں کے خو ن سے رنگیں ہو ئے ہیں بھا رت نے مقبو ضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں آئے روز مقبو ضہ کشمیر میں انسا نی حقوق کی پا ما لی ہو رہی ہے لا کھوں کشمیر یو ں کے قابل ملک بھا رت کو جمہو ری ملک کہلا نے کا کو ئی حق نہیں جمہو ریت کے اندر عوام کو اظہا ر رائے کی آزادی دی جا تی ہے لو گو ں کو اپنی مر ضی اور منشا ء کے مطا بق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نے کا حق دیا جا تا ہے جبکہ بھارت نے کشمیر ی قوم کا بنیا دی انسا نی حق حق خود ارا دیت گزشتہ68سا لوں سے غصب کر رکھا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو طا قت اور بندوق کے زور پر غلا م بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحد ہ سمیت انسانی حقوق کے ادارے بھا رت کے نا م نہاد جمو ریت کا نو ٹس لیں اور کشمیر یوں کو بھا رتی تسلط سے آزادی دلا نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )کلک اینڈ کلک کے بعد ابووالہ کے نو سر باز کا فراڈ دوسرا بڑا ما لیتی سکینڈ ل بن گیا نو سر باز اور فرا ڈیوں کیخلا ف مو ثرکا رروائی نہ ہو نے کیوجہ سے شہر ی آئے روز لوٹنے لگے کلک اینڈ کلک میں اربوں کا فراڈ ہوا جبکہ ابووالہ میں کروڑوں کا فراڈ ہوا عوام علاقہ کا نوسر بازوں کیخلا ف سخت سے سخت کا رروائی کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطابق ابووا لہ کے نو سر بازوں کا فراڈ کلک اینڈ کلک کے بعد دوسرا بڑ ا ما لیتی فراڈ بن گیا کلک اینڈ کلک میں نو سر باز گروہ نے شہر یوں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کیا تھا جبکہ ابووا لہ کے نو سر بازوں نے شہر یوں کیساتھ کروڑوں کا فراڈ کرلیا کلک اینڈ کلک کے بعد ابووالہ ما لیتی فراڈمیں بھی شہر ی زند گی کی جمع پو نجی سے ہا تھ دھو بیٹھے کلک اینڈ کلک کے ماسٹر ما ئنڈ بیرو ن ملک فرار ہو گئے تھے جبکہ ابووالہ کے نو سر باز گرو ہ کے ماسٹر ما ئنڈ بھی دوبئی فرار ہو چکے ہیں یوں نوسر بازوں اور فراڈیوں کیخلا ف مو ثرکا رروائی نہ ہو نے کیوجہ سے آئے روز شہر ی بھی لا لچ میں آکر ان کے جا ل میں پھنس کر زند گی کی جمع پو نجی سے محرو م ہو رہے ہیں نو سر باز اور فرا ڈیے بھی سادہ لوح لو گوں کو لو ٹنے کیلئے نت نئے سے نئے طر یقے ایجاد کر لیتے ہیں بھمبر کے سیاسی سما جی اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظا میہ اور پو لیس کے اعلیٰ احکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ نوسر بازوں کیخلا ف موثر اور سخت سے سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور آئے روز شہر یوں کو لو ٹنے سے محفوظ بنا یا جا ئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )آزاد کشمیر عد لیہ نے بڑ ے اہم اور منصفا نہ فیصلے کئے ہیں جسٹس سید خا لد حسین گیلا نی کا دور عد لیہ کی افزائش عزت کا سبب بنا ہے حکومتی چہر ہ دستیوں کے با وجود انہوں نے سروس ٹر بیو نل آزادکشمیر کا وقا ر بلند کیا ہے ان خیا لا ت کااظہا ر اہل سنت وجما عت سودا اعظم کے تر جما ن مو لا نا قا ضی فیض احمد نقشبند ی مجددی نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس اقدا م کی مذمت کر تے ہیں جو حکومت کی طرف سے عد لیہ پر اثر انداز ہو نے کیلئے کیا جا تا ہے ایسے حا لا ت میں جب حکومتی وزرا ء ملازمین کو پر یشان کر یں تو عدلیہ ہی وہ فورم ہے جہاں سے انصاف کو توقع کی جا تی ہے حکومتی عہد آنی جا نی چیزیں ہیں اگر مل جا ئیں توان کے ذریعے مخلوق خدا کو آرام پہنچا نا ایک مو من کی نشانی ہے ایک سوا ل کے جواب میں مولا نا قاضی احمد نے کہا کہ میں ذاتی طو ر میں جا نتا ہوں کہ جسٹس عبد الر شید سلہر یا اور جسٹس سید خا لد حسین گیلا نی آزادکشمیر عدلیہ کے وقا ر کا سبب بنے ہیں ہمیں ایسے لو گوں پر ناز ہے ان سر حدوں پر جب تک ایسے لو گ پہر ہ دیتے رہیں گے انصاف کا بو ل با لا ہو گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )پیرا میڈ یکل ایسوسی ایشن اتحاد پینل کے بلامقابلہ کا میا ب ہو نے پر اور را جہ ارشد محمود بڑ ھنگ کو ضلعی ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی منتخب ہو نے پر مبا رکباد پیش کر تے ہیں ان خیالا ت کااظہار معززین علاقہ ممبر علی شان ،حا جی محمد فا روق ،را جہ انصر عظیم ،چو ہدری ثاقب ،مرزا عمر ،بینک آفیسر را جہ عمیر ،را جہ محمد فیاض ،را جہ عبدا لبا سط مغلورہ ،چو ہدر ی تبا رک حسین رو پیر ی ،ملک بنا رس ،را جہ مناف ،نمبر دار علی فدا ،را جہ سمیر ارشد ،را جہ شانی ،را جہ نظا ر ،کا مران ریاض ،عبد العزیز ،را جہ ارشا د اور را جہ محمد شبیر نے اپنے مشتر کہ مبا رکبادی پیغا م میں کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاک افواج اور سیکورٹی اداروں نے پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں دہشت گرد پسپائی اختیار کر کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں بہت جلد شکست فاش ہو گی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اساتذہ اور طلبا کو اس معاملہ کی حساسیت سے آگاہ کرنے کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے اور انہیں مناسب تربیت دی جائے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور زمہ داران متعلقہ اداروں سے رابطہ میں رہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری رابطہ کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، تحصیل بھمبرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروںکے پرنسپلز و صدر معلمین کے سیکورٹی امور سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سرکاری اداروں میں سیکورٹی کے اہم امور کے لئے پلان ترتیب دے رہے ہیں اور انہیں تمام ضروری معاونت فراہم کریں گے نجی تعلیمی اداروں کو بھی اپنی سیکورٹی کے لئے جہاں جہاں ہماری ضرورت ہے ان سے تعاون کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سربراہان اداراہ جات اساتذہ اور طلبا کو موجودہ حالات کی حساسیت سے آگاہ کرنے کے لئے مہم چلائیں تعلیمی اداروں میں مذہبی منافرت کی کسی صورت اجازت نہیں ہے یہاں صرف تعلیم و تدریس کا کام ہونا چاہئییسیکورٹی کے سخت اقدامات کی وجہ سے ایک سال میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں واضح کمی آئی ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کے لئے مذہبی منافرت پرمبنی موادشائع کرنے ، تقاریر ، اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ پر پابندی ہے سانحہ باچا خان یونیورسٹی جیسے المیوں کو روکنے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ڈپتی کمشنر بھمبر نے تمام ادارہ جات میں سیکورٹی گارڈز کی تعناتی، سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب، میٹل ڈیٹیکٹرز، وزیٹرز رجسٹر رکھنے ، چاردیواریوں کو کم سے کم 8فٹ اونچا کرنے اور ان پر کانٹے دار تاریں لگانے، ایک سے زائد گیٹ استعمال کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ، دی ایس پی پولیس ، ڈی ای ایجوکیشن مردانہ و زنانہ، پرنسپلز پوسٹ گریجوئٹ کالج بوائز و گرلز ڈگری کالج، MUSTیونیورسٹی، الخیر یونیورسٹی کے نمائندگان کے علاوہ چوہدری عتیق الرحمن پرنسپل لرنرز کالج، راجہ قمر اشفاق ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن، طارق محمود بھٹی پرنسپل انسائیٹ ماڈل کالج ، چوہدری امجد یوسف پرنسپل دار ارقم ،چوہدری محمد طفیل، صدر معلم چوہدری محمد فاروق ، چوہدری خورشید احمد، ڈاکٹر طارق محمود شاکر، چوہدری افتخار عظیمی، چوہدری جمیل شفیع، توفیق احمد جبی، چوہدری ارشاد حسین سٹی سکول، راجہ محمد حسین کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی