بھمبر کی خبریں 10/10/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھمبر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھمبر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر آرمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹوں پر تمام آنے اور جانے والے لوگوں کا مکمل ڈیٹا رکھا جاتا ہے محرم کے دوران ضلع بھمبر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ تمام مین شاہراؤں اور بازاروں میںآرمی کے دستے گشت کرتے ہیں کسی بھی مشکوک شخص یا سامان کی فوری طور پر متعلقہ تھانہ میں اطلاع دیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 9اور 10محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں 10محرم الحرام کو ذوالجناح کے جلوس کے تمام راستوں پر خفیہ کیمرے لگائے جائیںگے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائیگی ضلع بھمبر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر آرمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹوں پر آنے اور جانے والے افراد کا مکمل ڈیٹا رکھا جاتاہے انہوںنے کہاکہ شہری مشکوک افراد اور اشیاء پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک فرد یا چیز کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا کنٹرول روم میں اطلاع کریں انہوںنے کہاکہ محرم کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول رو م قائم کر دیا گیا ہے جسکی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 9اور 10محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں گزشتہ روز سول انتظامیہ اور آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق خان کررہے تھے فلیگ مارچ نے پورے شہر کا چکر لگایا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعمیر ملت انٹر کالج دھندڑ کلاں کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن (ر) محمد اسلم ڈار گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نمازجنازہ کے بعدانکے آبائی قبرستان دھندڑ کلاںمیں سپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ ممتاز عالم دین مولانا محمد امین نے پڑھا ئی نماز جنازہ میں پرنسپل (ر) محمد یونس ،ڈی ای او (ر) چوہدری عنایت اللہ ،ایس ای سجاد حسین بٹ ،مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ظہیر الدین بابر سینئر قانون دان محمد رفیق ڈار ایڈووکیٹ ،حافظ فضل الرحمن ڈار ایڈووکیٹ ،اوورسیز کشمیری راہنما محمد سلیمان میر ،عبدالرحمن میر ،چوہدری محسن انور انجینئر،مقصود احمد بٹ سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،پرنسپل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن راجہ اشفاق احمد ،پرنسپل الائیڈ سکول طارق محمود شاکر ،انجینئر حسیب چوہدری ،ندیم احمد ڈار صوبیدار محمد اکرم ڈار ،عبدالرؤف ڈار ،منیجر حبیب بنک چوہدری سرفراز مہر ،ماسٹر طارق محمود سمیت وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،عوامی نمائندگان ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد می ں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم آزادکشمیر کی گڈ گورننس کا بھمبرمیں پہلا مظاہرہ 275ویں نمبر پر موجود سینئر معلمہ کو ڈائریکٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا جو معلمہ ابھی ہیڈ مسٹریس بننے سے بھی 275نمبر پیچھے ہے اس کو سینئر ترین ہیڈ مسٹریس کی جگہ ڈپٹی ڈی ای او زنانہ تعینات ہونا تعلیمی حلقوں کیلئے معمہ بن گیا اور وزیر اعظم کی صاف و شفاف حکومت اور گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا تفصیلات کیمطابق ڈپٹی ڈی ای او محترمہ نبیلہ نذیر قاضی کو ذاتی پسند و ناپسند کی بنیادپر تبدیل کر دیا گیا اور انکی جگہ سینئر معلمہ جسکا سینارٹی لسٹ میں ہیڈ مسٹریس بننے کیلئے 275واں نمبر ہے جو بنا صدر معلمہ بنے ڈپٹی ڈی ای او تعینات کر دی گیا ہے یاد رہے کہ ڈپٹی ڈی ای او کی پوسٹ پر ہمیشہ سینئر ترین صدر معلمہ کو تعینات کیا جاتا ہے مگر موجودہ حکومت نے گڈ گورننس کا عملاً ثبوت دیتے ہوئے ایک اپنی منظور نظر خاتون کو یہ عہدہ تجویز کر دیا جو صدر معلمہ بننے کیلئے بھی ابھی 275نمبر پیچھے ہے موصوفہ کو پہلے محض صدر معلمہ کو چارج دیا گیا اور بعد ازاں راتوں رات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیاگیا عوامی اور تعلیمی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے اس اقدام پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ برائے کرم محکمہ تعلیم کو تحتہ مشق نہ بنایا جائے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے کی بجائے کہیں اور زور آزمائی کی جائے جبکہ محکمہ تعلیم میں اہل اور سینئر ترین لوگوں کو ذمہ دار عہدوں پر تعینات کیا جائے تاکہ سرکاری اداروں کی نا گفتہ بہ حالت میں بہتری کے امکانات پیدا ہو سکیں۔