بھمبر کی خبریں 22/9/2015

Forest

Forest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات ماحول دشمن بن گیا وادی سماہنی کے قیمتی جنگلات کا بے دریغ کٹائو جاری ٹمبر مافیا جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے چیڑھ کے قیمتی جنگلات ٹھکانے لگانے میں مصروف کئی ایک آراء مشینوں پر ہزاروں فٹ چیڑھ کی قیمتی لکڑ ی ڈمپ ہو ٹلوںپر چو لہو ں اور تندو روں میں چیڑ ھ کی قیمتی لکڑ ی جل کر خا ک بننے لگی جبکہ جنگلات چیک پوسٹو ں کے اہلکا ران ملی بھگت سے لکڑ ی سمگل کر انے لگے وادی سماہنی کے علاقوں جنڈ ی چو نتر ہ ،کڈ یالہ ،کا لچھ ، تو نین ، بڑوھ ،،سو نا ویلی ،چا ہی نہا لہ کے پہاڑ در خت کٹنے کے با عث قدرتی حسن سے محرو م ہو نے کیسا تھ سا تھ چٹیل پہا ڑ بننے لگے در ختو ں کی بے دریغ کٹائی سے علاقہ میں مو سمیاتی تبد یلیوں کیسا تھ سا تھ ما حو ل آلو دہ ہو نے لگا سروے میں جنگلا ت کے بے در یغ اور غیر قا نو نی کٹا ئو میں ضلع بھمبر پہلے نمبر پر آگیا عوام علاقہ اور ما حو لیا تی تنظیمو ں کا تشو یش کا اظہا ر قیمتی در ختو ں کی غیر قانو نی بے در یغ کٹا ئی میں ملو ث محکمہ جنگلا ت کے اہلکا رو ں کیخلا ف کا رروا ئی کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطا بق ضلع بھمبر میں چیڑ ھ کے قیمتی جنگلا ت کے حسن سے ما لا ما ل وادی سما ہنی میں محکمہ جنگلا ت اور ٹمبر ما فیا کا گٹھ جو ڑ ہو گیا ہے ملی بھگت سے چیڑ ھ کے قیمتی در ختو ں کی نہ صرف غیر ضروری کٹا ئی کی جا رہی ہے بلکہ چیڑ ھ کی لکڑ ی گھرو ں ، ہو ٹلو ں کے تندو روں پر فرو خت ہو نے کیسا تھ سا تھ ملحقہ پا کستا نی علاقوں میں سمگل ہو نے کا سلسلہ جا ری ہے جبکہ علاقہ میں قائم مختلف آرا ء مشینو ںکے گو دا مو ں میں ہزا رو ں فٹ چیڑ ھ کے قیمتی در خت اہلکا را ن کی ملی بھگت سے ڈمپ پڑ ے ہیں آئے روز قیمتی جنگلا ت کی کٹا ئی سے نہ صرف پہا ڑو ں کا قدرتی حسن تبا ہ ہو رہا ہے بلکہ مو سمیا تی تبد یلیا ں رو نما ہو نے کیسا تھ سا تھ ما حو ل بھی آلود ہ ہو گیا ہے جنگلا ت کی کٹا ئی سے پہا ڑ ننگے ہو جا نے سے نشیبی علاقو ں میں ند ی نا لو ں میں با رشو ں کے دو را ن سیلا بی صورتحا ل کا خد شہ بھی بڑ ھ گیا ہے جنگلات کی بے در یغ کٹا ئی کے ایک اخبا ری سرو ے کے مطا بق ضلع بھمبر در ختو ں کی بے در یغ کٹا ئی میں اس وقت پہلے نمبر پر شما ر کیا جا رہا ہے جس کی بڑ ی وجہ محکمہ جنگلا ت کے کر پٹ اہلکا را ن ہیں اس وقت وادی سما ہنی کے علاقے کڈ یا لہ ،کا لچھ ،بڑوھ ،وادی سو نا ،بڑ وھ اور چا ہی نہا لہ میں در ختو ں کی بڑ ی تبا ہی جا ری ہے بھمبر سما ہنی کے عوامی حلقو ں اور ما حو لیا تی تنظیموں نے ضلع بھمبر کی وادی سما ہنی میں چیڑ ھ کے قیمتی در ختو ں کی بے در یغ کٹا ئی پر اظہا ر تشویش کر تے ہو ئے اعلیٰ حکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قیمتی در ختو ں کی بے در یغ اور غیر قانونی کٹا ئی میں ملو ث اہلکا رو ں کیخلا ف بھر پور قانو نی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈا ئر یکٹراوقا ف کے احکا ما ت کھو ہ کھا تے در با ر با با شا دی پر گو شت زبح کروا ئی سے لیکر رو ٹی پکوا ئی ریٹس کے بو رڈ آویزاں نہ ہو سکے گوشت کٹا ئی اور تندور کے ٹھیکیدا ر ذا ئر ین کو دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے میں مصروف محکمہ اوقاف کی طرف سے ایکشن لینے پر تندور کی رو ٹی کا وزن مز ید کم ہو کر 30گرا م تک پہنچ گیا ڈپٹی کمشنر بھمبر بھی نو ٹس لینے سے عا ری اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی بے قا عد گیو ں کا نو ٹس لینے اور دربا ر احا طہ میں قا ئم دو کا نو ں کو ریٹ لسٹ جا ری کئے بغیر وا پس روا نہ ذا ئر ین شدید پر یشا نی سے دوچا ر دو ر دراز علا قو ں سے دربا ر پر عقید ت کے لئے آئے ہیں لیکن محکمہ اوقا ف دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹ رہا ہے در با ر پر آئے ذا ئر ین کا واویلا تفصیلا ت کے مطا بق ضلع بھمبر کی رو حا نی در گا ہ در با ر با با شادی شہید پر کئی سا لو ں سے جا ری کر پشن لو ٹ ما ر ذا ئر ین کے لئے سہو لیا ت کے فقدا ن اور کم وزن کی رو ٹی کی فرو خت کی خبر یں منظر عا م پر آنے کے بعد کمشنر میر پو ر نے بے قا عد گیو ںکا جا ئز ہ لینے کے لئے انکو ائر ی کمیٹی تشکیل دی جو در با ر پر ہو نیو الی بے قا عد گیو ں کی رپو رٹ منظر عا م پر لا نے سے قا صر رہی اور با اثر کر پٹ در با ر انتظا میہ کیخلا ف مو ثر کا رروا ئی عمل میں نہ لا ئی جا سکی جبکہ ڈا ئر یکٹر اوقا ف نے بے قا عد گیو ں کی خبرو ں کی اشاعت کے بعد صحا فیو ں کو بتا یا تھا کہ محکمہ نے فو ری طو ر پر در با ر پر بکرا زبح کرو ائی گو شت کٹا ئی ،چڑ ھا و ئے کی مقدا ر،تندو ر کی رو ٹی کے سر کا ری ریٹس کے لئے بو رڈ آویزاں کر نے کا فیصلہ کیا ہے لیکن 2ہفتے گز ر جا نے کے با وجو د مذ کو رہ بو رڈ آویزاں نہ کئے جا سکے جبکہ ذرا ئع سے معلو م ہو ا ہے کہ در بار انتظا میہ نے بو رڈ بنو ا رکھے ہیں جو وقتی طو ر پر کسی بھی حکومتی نما ئندے یا پھر محکما نہ آفیسرا ن کی آمد پر آویزاں کر لئے جا ئیں گے اور بعد میں انہیں پھر اتا ر لیا جا ئیگا صحا فیو ں کے دو ر ہ کے دو را ن ذائر یننے بتا یا کہ اب در با ر کے سر کا ری تندور پر فرو خت ہو نیو الی رو ٹی جو محکمہ کے ایکشن لینے سے پہلے 50گرا م 15رو پے میں فرو خت ہو رہی تھی اب ایکشن لینے کے بعد 30گرا م کی ہو گی ہے اور رو ٹی کی قیمت 10رو پے وصول کی جا رہی ہے جو بڑ ی ذیا دتی ہے ذ ائر ین نے کہا کہ ہم در با ر پر عقید ت کے لئے آتے ہیں لیکن دربا ر انتظا میہ ہمیں دو نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے میں مصروف ہے در با ر پر ایما ندا ر عملہ تعینا ت کیا جا ئے اور گو شت کٹا ئی کا تھڑا کھلی جگہ پر اور تندو ر کی رو ٹی کاوزن سر کا ری وزن 100گرا م کے مطا بق کرا یا جا ئے جبکہ اس دو را ن معلو م ہو ا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے خود جا کر صورتحا ل کا جا ئز ہ لینے کی بجا ئے اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی کو تحر یک کی جنہو ں نے خو د جا نے کی بجا ئے اپنے نما ئند ے کو جا ئز ہ لینے کے لئے در با ر با با شا دی بھیجانما ئند ہ ضا فت اڑا نے کے بعددر با ر احا طہ کی دو کا نو ں کے ریٹس معلو م کئے بغیر سب OKکر کے واپس رو انہ ہو گئے بھمبر کے عوامی حلقو ں اور دو ر دراز سے آنیوا لے ذا ئر ین نے در با ر با با شادی شہید پر ہو نیوا لی بے قا عد گیو ں کر پشن اور در با ر پر عقید ت مند ی کے لئے آنیو الے ذائر ین سے ہو نیو الی ذیا دتیو ں اور مقا می ضلعی انتظا میہ کی غفلت لا پرواہی پر تشو یش کا اظہا ر کر تے ہو ئے چیف سیکر ٹری ،وزیر اوقا ف اور چیئر مین احتساب بیو رو سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )میڈ یا کی خبر پر ایکشن پو لیس نے بھمبر شہر سے قر با نی کی کھا لیں جمع کر نے والے لگے بینرزاور پوسٹرز اترا نا شروع کر دئیے مذہبی جہا دی اور سما جی تنظیمو ں کو با ز رہنے کی سخت وا رننگ تفصیلا ت کے مطا بق عید الضحیٰ کی آمدسے قبل بھمبر شہر اور گر دو نو اح میں مختلف مذ ہبی جہا دی سما جی تنظیمو ں کی طرف سے اجتماعی قر با نیو ں اور قر با نی کی کھا لیںجمع کر نے کیلئے جگہ جگہ بینرز ،پینا فلیکس اور پوسٹر آویز اں کئے گئے تھے جس کی خبر گز شتہ روز میڈ یا میں شا ئع ہو ئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فو ری نو ٹس لیتے ہو ئے قر با نی کی کھالیں جمع کر نے والے لگے بینزز کو اتر انے کا حکم دیا جس پر پو لیس نے گز شتہ روز کا رروا ئی کر تے ہو ئے بھمبر شہر کے اندر مختلف تنظیموں کی طر ف سے لگا ئے گئے بینرز ،پینا فلیکس اور پو سٹرو ں کو اترا نا شروع کر دیا جبکہ قر با نی کی کھا لیں جمع کر نے کیلئے بینرز ،پینا فلیکس اور پو سٹر لگا نے وا لی تنظیموں کو سخت وار ننگ جا ری کر دی ہے کہ وہ بینرز پینا فیلیکس اور پو سٹر لگا نے سے باز رہے اور خلا ف ورزی کر نیو الو ں کیخلا ف سخت کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر اٹلی کے آرگنا ئزر ڈا کٹر محمد امتیاز چو ہدر ی آف سو کا سن نے کہا کہ پشاور بڈھ بیر ائیر بیس پر دہشت گردو ں کا حملہ بزدا لا نہ کا رروا ئی ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،پاکستان تاقیامت رہنے کے لیے بنا ہے ،دشمن کی سازشیں اور دہشگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اندرونی چھوٹے چھوٹے اختلافات بھلا کر مادر وطن کی حفاظت کے لیے حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہاانہو ں نے صحا فیو ں ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ملک کے اندر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،کنٹرول لائن پر بھی بھارت نے جارحیت شروع کر رکھی ہے ،مگر قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے ، ملک و ملت پر مر مٹنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کا خاتمہ کرنے کے لیے قوم کا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کے لیے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔دشمن کو بالا خر ناکامی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع بھمبر کے سینئررہنماء حافظ اظہر حسین رضانے کہا ہے کہ ،پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کاا ستحصال کیااور اپنے دور حکومت میں صرف لوٹ مار کے کلچر کو پروان چڑھایا ،بھمبر کو حکومت نے ترقیاتی میدان میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا اوراسے اپوزیشن کا حلقہ ہونے کی سزا دی گئی ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی امنگوں کے مطابق مضبوط حکومت بنائے گی ،لوگ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کا اصلیت جان چکے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان ،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن اور ضمنی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کو مسترد کر دیا ،ملک جن بحرانوں کا شکار ہے ان سے نکالنے کے لیے نواز شریف سے بہتر کوئی لیڈر نہیں ،بھارت کنٹرول لائن پر حالات خراب کررہاہے لیکن دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے حکومت پاکستان ،پاک آرمی اور پاکستان کے عوام پوری طرح متحد ہے ،مخالفین پروپیگنڈہ کر کے قائد ن لیگ آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر اور چوہدری طارق فاروق میںغلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، بھمبر مسلم لیگ ن کا گڑھ اور چوہدری طارق فاروق کے چاہنے والوں کا شہر ہے آمدہ الیکشن میں چوہدری طارق فاروق کو حلقہ بھمبر سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے ،ان خیالات کا اظہار حافظ اظہر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی بھمبر کی تنظیم سازی میرٹ پر ہوئی ،چوہدری طارق فاورق نے مجھے ایڈیشنل سیکرٹری بنا کر جس اعتماد کااظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی بھمبر کے تمام عہدیداران اور کارکنان اگلے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے ،پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا،یوتھ کے کارکنان آپس میں اتحاد رکھیں اور چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کی کا رو با ری شخصیت عبدا لغفور کا جو اں سا لہ بیٹا سا بق کو نسلر عبدا لو احد خیا ل ماسٹر جا وید اقبال کا بھتیجا دسویں جما عت کا طالبعلم حماد غفور گز شتہ روز علا لت کے باعث لا ہو ر کے نجی ہسپتا ل میں وفا ت پا گیا مر حو م بلڈ کینسر کے مر ض میں مبتلا تھا مر حو م کو نما زجنا زہ کے بعد انکے آبا ئی قبر ستا ن کر یا نہ رنڈ یا م میں سپر د خا ک کر دیا گیا نمازجناز ہ میں کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،سابق ممبر ضلع کونسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،مسلم لیگ ن کے را ہنما چوہدری ظہیر الدین با بر ،سابق صدر با ر حا جی منظو ر حسین ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر یو نین آف جر نلسٹ ڈا کٹر طا رق محمود شاکر ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،نا ئب صدر چو ہدر ی ارشد محمود غاز ی ،تا جروں ملک محمد اسد،سعید احمد بٹ ،ڈا کٹر حا جی ریا ض احمد ،عبدا لغفور شہید بلڈ بنک کے چیئر مین محمد قیو م عرفا ء سمیت وکلا ء ،تا جروں ،صحا فیو ں ،عوامی نما ئند گا ن اور عز یز واقا ر ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کے نو احی علاقے کنڈ پنجیڑ ی میں خا تو ن پستو ل کی گو لی لگنے سے شدید زخمی پو لیس نے مقدمہ در ج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے نو احی علاقہ کنڈ پنجیڑ ی کی رہا ئشی خا تو ن مصبا ح سعید زوجہ افتخا ر احمد گز شتہ روز 30بو ر پستو ل کند ھے میں گو لی لگنے سے شدید زخمی ہو گی جسے فو ری طو ر پر طبعی امداد کے لئے پنجیڑ ی رورل ہیلتھ سنٹر دا خل کرا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علی بیگ پو لیس نے مضرو بہ خا تو ن کے بیا ن پر مقد مہ در ج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سا بق ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ چو ہدر ی محمد زما ن مر حو م سا بق کو نسلر چو ہدر ی خادم حسین کے بڑ ے بھا ئی پرو فیسر عبدا لمجید چو ہدری گز شتہ روز رضا ئے الہی سے وفا ت پا گئے ہیں مر حو م کو نمازجنا زہ کے بعد انکے آبا ئی قبر ستا ن جنگلات وا لے قبر ستا ن میں سپر خا ک کر دیا گیا نما ز جنا ہ میں سیاسی وسما جی شخصیا ت وکلا ء ،صحافیوں ،سر کا ری ملا زمین عوام علاقہ اور عز یز واقا ر ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن تحر یک انصا ف آزاد کشمیر آمد ہ الیکشن میں تا ریخ سا ز کا میا بی حا صل کرے گی قائدکشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چوہدر ی کی قیا دت میں تحر یک انصا ف میںلو گ جوق در جوق شا مل ہو رہے ہیں عمرا ن خا ن کا پیغا م گھر گھر پہنچا ئیں گے ان خیا لا ت کااظہا ر تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے مر کز ی را ہنما چو ہدر ی اورنگز یب آف پیر کا نجی پرا ٹی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصا ف کی بدولت ہی آزاد کشمیر میں تبد یلی آسکتی ہے آزاد کشمیر کی مو جو دہ حکومت نے عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا کر پشن میں لت پت حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل نا کا م ہو چکی ہے عوام آئند ہ الیکشن میں سو چ سمجھ کر فیصلہ کر یں اور پا کستا ن تحر یک انصا ف کا سا تھ دے کر پا کستا ن تحر یک انصا ف کے امیدوا ر کو بھی حلقہ LA7سے کا میا ب کر ائیں جلد پی ٹی آئی کی حکو مت قائم ہو گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ممتاز سیا سی وسما جی اووسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدر ی محمد یو نس کا لچھو ی 4ہفتے کے دو رے پر گز شتہ روز پا کستا ن پہنچ گئے ہیں ائیر پو رٹ پر عز یز واقا ر ب اور دو ست احبا ب نے انکا استقبا ل کیا تفصیلا ت کے مطا بق ممتاز سیا سی وسما جی را ہنما برطا نیہ کی معروف کا رو با ری شخصیت حا جی محمد یو نس کا لچھو ی گز شتہ روز 4ہفتے کے نجی دو رے پر پا کستا ن پہنچ گئے ہیں بینظیر بھٹو نیشنل ائیر پو رٹ عز یز واقا ر ب اور دوست احبا ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی اپنے دو رے کے دو را ن وہ مختلف سما جی تقر یبا ت میں شر کت کر ینگے۔