بھمبر کی خبریں 1/6/2016

Press Confrence

Press Confrence

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری محمد مصطفی آف کسگمہ نے کہا کہ بھمبر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے الیکشن مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر لڑونگا مخالفین جھوٹی اور من گھڑت افو اہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں عوام مخالفین کی افواہوں پر کان نہ دھریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نین کو نسل کسگمہ میں مختلف مقام پر کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑ نیکا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے مسلم کا نفر نس کا بنیا دی اور نظریا تی کا رکن ہوں جینا مر نا مسلم کا نفر نس کیسا تھ ہے جما عتی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لو نگاالیکشن لڑ نے کا فیصلہ اٹل ہے جیتو یا ہا روں ہر حا ل میں الیکشن لڑ ونگا انہوں نے کہا کہ مخا لفین میر ے الیکشن لڑنے کے با رے میں ڈس انفا رمیشن پھیلا کر لو گوں کو گمر اہ کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں میر ے الیکشن لڑ نے کے فیصلے سے مخا لفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے جس کیو جہ سے جھوٹی افو اہیں پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹی افو اہوں پر یقین نہ کریں بلکہ مخا لفین کو عبر تنا ک شکست دینے کیلئے اپنے حصے کا کر دار ادا کریں اور مسلم کا نفر نس کا ساتھ دیں مسلم کا نفر نس ریاست جمو ںو کشمیر کے عوام کی نما ئند ہ جما عت ہے جس کی تحر یک آزادی کشمیر اور آزاد خطے کی عوام کیلئے گراں قدر خد ما ت ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی جما عتوں نے ریاستی تشخص کو پا ما ل کیا سیاسی اور نظر یا تی لو گوں کی بے تو قیر ی کی ہے عوام غیر ریاستی جما عتوں کو مسترد کر کے مسلم کا نفر نس کا کا میا ب بنا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )مسلم لیگ نو ن آمد ہ الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کر ے گی کا رکن الیکشن کی تیاری کریں را جہ فا روق فا روق حیدر کی قیادت میں حکومت بنا کر عوامی مسا ئل حل کرینگے برادری ازم کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں میر ی کو ئی بر ادری نہیں میر ی اگر کو ئی برا دری ہے تو وہ انسا نیت ہے مغل برادری نے ہمیشہ میر ی سپو رٹ کی انکا مشکو ر ہوں حلقہ بھمبر کے با شعور عوام ووٹ کی طا قت سے تعمیر وترقی سے مخا لفین کو عبرتنا ک شکست دینگے ان خیا لات کا اظہا ر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ نو ن کے سینئر نا ئب صدر چو ہدری طا رق فا روق نے مرزا ذبیر احمد مغل کے گھر کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں جتنی بھی تعمیر وترقی ہو ئی وہ میں نے کی میر ے مخا لفین نے ہوائی اعلا نا ت کے سوا بھمبر کی عوام کو کچھ بھی نہ دیا بھمبر کے با شعور لو گ تعمیر وترقی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں مسلم لیگ نو ن کوووٹ دے کر کا میا ب کروائیں تا کہ تعمیر وترقی کا سفر جہاں رو کا تھا وہاں سے دو با رہ شرو ع ہو سکے انہوں نے کہا کہ مغل برا دری نے ہر شعبہ زند گی میں گراں قدر خد ما ت سر انجا م دی میں ذاکرزا ،انجینئرز ،پرو فیسرز اور فو ج میں اعلیٰ عہدوں پر فا ئز ہیں لیکن افسوس کی با ت ہے مرزا شا ہد اقبا ل مغل مر حو م کی وفا ت کے بعد سیاست کے اندر کو ئی اپنا لیڈر پیدا نہیں کیا جس کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ بھمبر شہر میں سب سے بڑ ی برا دری ہو نے کے با وجو د انکے ساتھ ناانصا فیاں ہو ئی ہیں لیکن انشااللہ الیکشن جیت کر مغل برادری کی تمام محرو میاں کو تر جیح بنیا دوں پر دو ر کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ سیاست کے اندر ایک لمبی انگز کھیلی ہے لیکن اپنے ضمیر کے سامنے سر خرو ہوں منا فقت کی سیاست نہیں کرتا حق اور سچ کی با ت ڈنکے کی چو ٹ پر کر تا ہوں اور کر تا رہوںگا میٹنگ سے مرزا ذبیر احمد ،مرزا عزیز او ر مر زا وسیم با بر نے خطا ب کیا قبل ازیں مرزا وسیم با بر مغل کے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت چو ہدری انو ارا لحق کو چھو ڑ کر چو ہدری طا رق فا روق کی حما یت کا اعلا ن کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ضلع بھمبر میں ایس پی کی پوسٹ ایک ما ہ سے خا لی پڑ ی ہے مقامی سیاستدانوں کی با ہمی چپقلش کے با عث ایس پی کی تعینا تی نہ ہوسکی سیاسی مدا خلت کے با عث کو ئی اچھا آفیسر بھمبر آنے کو تیار نہ ہے ضلع بھمبر پا کستا ن کے با رڈر پر واقع ہو نے کیو جہ سے بھی انتہا ئی حساس ضلع ہے جہاں کرا ئم کی شر ح بھی دیگر اضلاع سے کئی زیا دہ ہے ایس پی کی عدم تعینا تی پر بھمبر کے عوام کا شدید احتجا ج اچھے کر دار کے حا مل آفیسر کو بھمبر ایس پی لگا نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ ایک ما ہ سے ضلع بھمبر میں ایس پی کی پوسٹ خا لی پڑ ی ہے بھمبر کے مقامی سیاستدانوں کی چپقلش کے باعث ایک ما ہ سے بھمبر میں ایس پی کی تعینا تی نہ ہو سکی بھمبر میں تما م سر کاری ادا روں میںمقامی سیاستدانوں کی مدا خلت بہت زیادہ ہو نے کے باعث ضلع بھمبر میں کو ئی اچھا آفیسر بھمبر آنے کو تیا ر نہیں ہو تا ہے جبکہ مقامی سیاستدانوں کی کوشش ہو تی ہے کہ وہ اپنے من پسند آفیسرا ن کو تعینا ت کروا ئیں اور پھر اس سے اپنی مر ضی کے کام کروائیں ضلع بھمبر پا کستا ن کے بارڈر پر واقع ہے جس کی سر حد ضلع گجرا ت ،جہلم اور سیا لکو ٹ سے ملتی ہے جس کی وجہ سے جرا ئم پسند افراد کی ضلع بھمبر میں آمد رفت جا ری رہتی ہے جس کیو جہ سے آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی نسبت ضلع بھمبر میں جرائم کی شر ح بھی کئی زیادہ ہے ایسے حساس ضلع کے اندر ایک ما ہ سے ایس پی کی پوسٹ خا لی رہنا لمحہ فکر یہ ہے جبکہ دو سر ی طرف بھمبر کے عوام نے محکمہ پو لیس اور حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع بھمبر میں جلد از جلد اچھے کر دار کے حا مل آفیسر کو ایس پی بھمبر تعینا ت کروا یا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )بھمبر میں مسٹ یو نیو رسٹی کیمپس کا قیا م اور تعلیمی ادا روں کی اپ گر یڈ یشن چو ہدری انو ارا لحق کی علم دو ستی کا ثبو ت ہے بھمبر سے را جہ ذوالقر نین خا ن کے نا مز د کر دہ امیدوار چو ہدری انو ارا لحق کو بھاری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے ہم نے چو ہدری طا رق فا روق کی نفر ت ،تعصب اور منا فقت کی سیاست کیوجہ سے چھوڑا دعورہ میں پل کی تعمیر کا کا م شروع کروا کر چو ہدری انوارا لحق اور را جہ با بر علی ذوالقر نین نے علاقے کے لو گوں کے دل جیت لیے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ نو ن کو چھو ڑ کر چو ہد ری انو ارا لحق کے قا فلے میں شامل ہو نیوا لے معرو ف سیاسی وسما جی را ہنما را جہ عبدالخا لق آف دعورہ را جگا ن نے میٹ دی پر یس میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دعورہ پل کی تعمیر کا عوامی مطا لبہ دیر ینہ تھا جس کی تعمیر سے پورے علاقے کے عوام کو فا ئد ہ ہوگا انہوں نے کہا کہ چو ہد ری طا رق فا روق کی سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے جو لو گ اس کیسا تھ ہو تے ہیں وہ سب حا جی نما زی ہو تے ہیں جو لو گ انکو چھوڑ جا تے ہیں وہ سب بر ے ہو جا تے ہیں لو گوں کی عزت نفس مجروح کر نا انکا وطیر ہ بن چکا ہے جبکہ دوسر ی طرف را جہ ذوالقر نین خا ن اور چو ہدری انو ارا لحق ایک کر دار کا نا م ہیں جنہوں نے بھمبر سے برادری ازم کی سیاست کو ختم کیا اور حلقہ میں نفرت اور منافقت کی جگہ محبت اور بھا ئی چارے کی سیاست کو پروان چڑ ھا یا آج ہم ان کی شرا فت ،وضع داری اور امن پسندی کی سیاست سے متا ثر ہو کر ان کے قافلے میں شامل ہو ئے ہیں انشا اللہ الیکشن میں را جہ ذوالقر نین خان کے نا مزد امیدوار چو ہد ری انو ارا لحق کو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروا ئینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )چو ہدری انو ارالحق بھمبر کے عوام کے دلوں کی دھڑ کن بن چکے ہیں الیکشن میں بھمبر کے عوام چو ہدری انو ارا لحق کو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے تعمیر وترقی کے نا م پر لوٹ ما ر کر نیوا لوں کا عبر تنا ک انجا م قر یب ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انو ارالحق یو تھ فو رس کے را ہنما چو ہدری رضوان علی ،چو ہدر ی اظہر اقبا ل نے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری انو ارا لحق نے ہر فورم پر نہ صرف بھمبر بلکہ کشمیر یوں کی بھرپو ر تر جما نی کی ہے بھمبر کے عوام انکو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں حق و سچ کی سیاست کر کے چو ہدری انو ارا لحق نے بھمبر کے عوام کے سر فخر سے بلند کر دیا ہے اعلیٰ کر دار اور اوصا ف کیو جہ سے بھمبر کے عوام ان کو اپنا حقیقی لیڈر ما نتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کی تعمیر وترقی کے دعوے کر نیوا لوں نے تعمیر وترقی کے نا م پر خو ب لو ٹ ما ر کی ہے جن کا حساب الیکشن میں لینگے اور تعمیروترقی کے نا م پر لو ٹ ما ر کر نیوالوں کو عبر تنا ک شکست دینگے انہوں نے کہا کہ30سا لوں سے بھمبر کے عوام کا استحصال کر نیوا لوں کا یو م حساب قر یب آچکا ہے استحصالی اپنی شکست دیکھ کر بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو چکے ہیں ا ب دنیا کی کو ئی طاقت چو ہدری انو ارا لحق کو کا میا بی سے نہیں رو ک سکتی کا میا بی چو ہدری انو ارا لحق کا مقدر بن چکی ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریاست کی خوشحالی ،تعمیر وترقی اور حلقہ میں تعلیمی انقلاب اور صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچانا میرا مشن ہے الیکشن جیت کر بھمبر کوMUSTیونیورسٹی کیمپس اور ہار کر 16تعلیمی اداروں کواپ گریڈ کیا اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیااور قلم میں طاقت دی تو کم ازکم حلقہ کے لوگوں کو بہترین تعلیمی اور صحت کی سہولتیں بہم پہنچا کر دم لوں گا ان خیالات کاااظہار امیدوار قانون ساز اسمبلی سابق سپیکر چوہدری انوار الحق نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف مقامات ددام ،چٹی ڈھیری ،نکہ اور پیر کانجی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ کمی کوتاہیاں بشری تقاضہ ہے لیکن خلوص نیت میں کوئی کمی نہیں ریاستی عوام اور حلقہ عوام کے حقوق کیلئے پہلے بھی بڑے سے بڑے جابر کیساتھ ٹکرا یا ہوں اور آئندہ ہر غاصب سے حقوق چھیننے کی جرات اور قوت رکھتا ہوں امن بھائی چارہ ہر دور میں مطمع النظر رہا ہے لیکن اس کو کمزوری نہیں بننے دونگا اپنے کارکنوں اور ووٹروں کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ وںگا اگر وفاق ریاست کو باقی صوبوں کے برابر حقوق دے دے حقوق تو دور کی بات صرف پانی کے استعمال کے چارجز دے دے تو ریاست کے تمام تعلیمی ادارے اور ہسپتال اپ گریڈ کرکے ریاست کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے سڑکوں ،گلیوں نالیوں کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں بجلی کانظام درست ہو سکتا ہے ریاستی عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ عوام کی محبت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے آج عوام جس طرح محبت سے پیش آ رہے ہیں میرے قافلے میں جوق در جوق زشامل ہو رہے ہیں اس میں میر اکوئی کمال نہیں یہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور کرم کا نتیجہ ہے والد محترم کی 50سالہ سیاست اور میری گزشتہ 25سال کی سیاست میں کوئی شخص یہ الزام نہیں لگا سکتا کہ ہم نے کبھی کسی ظالم کا ساتھ دیا ہو کسی برائی کی قوت کی سرپرستی کی ہو بلکہ ہمیشہ ظالم کا ہاتھ روکا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی بلا تحصیص ووٹر ،غیر ووٹر مظلوم کا ساتھ دیتا رہوں گا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چوہدری عنایت علی ددام،صوبیدار چوہدری محمد حنیف ،صوبیدار چوہدری محمد صدیق ،،چوہدری فیض عالم ،،چوہدری اورنگذیب ،چوہدری ناظم حسین ،چوہدری محمد اقبال کنڈ اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ ولد چوہدری لکھن دین وبرادران ،چوہدری محمد یوسف ،چوہدری محمد اسلم ،صوبیدار محمد اکرم ،صوبیدار چوہدری محمد صدیق،چوہدری محمد رفیق ولد رحمت خان،چوہدری لطیف آف چھپڑ،چوہدری غلام ربانی ،چوہدری قربان حسین ،چوہدری لیاقت ددام ،چوہدری کاشف حسین،چوہدری تنویر احمد ،چوہدری اللہ دتہ ولد کرم الہٰی ،چوہدری قربا ن حسین اور چوہدری عبدالرحمن نے اعلانیہ طورپرمسلم لیگ ن سے 25سالہ رفاقت چھوڑ کر راجہ محمد ذوالقرنین خان اور چوہدری انوار لحق کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر پنڈی جہونجہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹرمیں خونی تصادم کشمیر بینک بھمبر کا آفیسر جان بحق مر حوم کی وفات کی خبر سے علاقہ کی فضا سوگوار مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی حلقوں ،تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی گاؤں پنڈی جہونجہ کے رہائشی نوجوان کشمیر بینک آفیسر عرفان خالق ولد عبدالخالق اپنے موٹر سائیکل پر بھمبر کی طرف آرہا تھا کہ لفکر کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد میرپور ریفر کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی 2ماہ قبل شادی ہوئی تھی وفات کی خبر سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان پنڈی جہونجہ میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر تعمیرات عامہ مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ چھوٹے قبائل کی میں دلی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا انشاللہ کامیابی کے بعد بھمبر میں ٹیکنیکل کالج ، انڈسٹری کی بحالی ، رنگ روڈ کو کشادہ اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر تین کے رہائشی رضوان بشیر کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر رحمانی برادری کی سرکردہ شخصیات بھی موجو د تھیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس الیکشن میں بھی چوہدری طارق فاروق کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری طارق فاروق نے کہا شہر میں بسنے والے چھوٹے قبائل کی میں قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ بے لوث میرا ساتھ دیا اور ہمیشہ کی طرح اس الیکشن میں بھی میرا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا انشاللہ لوگوں کے معیار پر پورا اتروں گا اور جو بھی شہریوں کے مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا ہم نے ہمیشہ تعمیروترقی کی سوچ لے کر سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر میں تمام بڑے منصوبے وہ چاہے پلوں کی شکل میں ہوں یا سیوریج منصوبہ ہو ، رنگ روڈ ہو یا ضلع کا قیام یہ تمام منصوبے اللہ نے ہیں عطا کئے آئیندہ بھی اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو کامیاب ہونے کے بعد شہر کے مسائل کے حل پر پوری توجہ دی جائے گی بھمبر میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، رنگ روڈ کو کشادہ کیا جائے گا بھمبر کی انڈسٹری اسٹیٹ جو کافی عرصہ سے بند پڑی ہے اسے ایک بار پھر چالوں کرکے مختلف یونٹس لگائے جائے گے جہاں لوگوں کو بنکوں کے زریعے قرضے دئے جائیں گے انشاللہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں گے میں نواز شریف کی قیادت پر عوام کو مکمل اعتماد ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر بھی راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنے گے اور تعمیرترقی کا رکا ہوا پہیہ ایک بار پھر چلے گا ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر کے شعبہ ایم انگلش کے طلباء و طالبات نے پارٹ ٹو کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک انتہائی خوبصورت ، تعلیمی و ادبی الوادعی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کی صدارات شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسرنعیم اقبال مرزا نے کی جبکہ روز میڈیا گروپ کے ایم ڈی ظفر اقبال بٹ ،اور ادارہ ہذاکے پرنسپل پروفیسرمحمد امین مشتاق مہمان خصوصی تھے جب کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرطارق محمودشاکر مہمان اعزاز تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،تلاوت کا شرف پارٹ ون کے طالب علم حافظ ظہور احمد حاصل کیا، تلاوت نے ماحول ہو خوشگوار بنا دیا، تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت خورشید احمد طاہر نے حاصل کی، طلباء ہوں اور مزاح نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں، اور پھر تقریب کے شرکائ، مختلف طلباء و طالبات کے مزاحیہ خاکوں ، نظموں اور ٹیبلوں سے لُطف اندوز ہوتے رہے، تقریب میں طلباء و طالبات نے سینئرزاورجونئیرزکا شکریہ ادا کیا اور تعلیم مکمل کر کے جانے والوں کو الوداع کیا، تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے ،اس تقریب کو طلباء و طالبات کے لئے ایک مثبت سرگرمی قرار دیا اور حاضرین کے ساتھ کچھ باتیں کچھ یادیں شئیرکیں۔پروفیسر نعیم اقبال مرزا نے اپنے خطاب میں شعبہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ مادرے علمی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کا فرض ہے کہ وہ حاصل ہونے والی علم کی روشنی کو اگلی نسلوں تک پھلائیں،انھوں نے بچوں کی تربیت اور کامیابی کا سہرا اپنے شعبہ کے اساتذہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ ہمارے شعبہ کے اساتذہ نے کم وسائل میں جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔اور میں اپنے شعبہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات پر فخر کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اس محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گئے،مہمان خصوصی خواجہ ظفر اقبال بٹ ایم ڈی روز ویلی اینڈروز میڈیا نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سہرا، اور شعبہ کے لئے UPS دینے کا اعلان کیا، انھوں نے طلباء و طالبات کے لئے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی طالب علم یونیورسٹی کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کریگایا کرے گی،اس کو ایک گولڈمیڈل یونورسٹی کی ضانب سے دیا جائے گا جبکہ دوسرا گولڈمیڈل اور کیش پرائز روزویلی اور روزمیڈیا کی جانب سے دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹرطارق محمود شاکر نے اپنے خطاب میں ادارے کے پرنسپل پروفیسر محمد امین مشتاق ،شعبہ کے انچارج پروفیسرنعیم اقبال مرزااور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اسی مادرے علمی کا اک سپوت ہوں، اور میں آج جس مقام پر ہوں اللہ کے بعد اس ادارے سے ملنے والی محبت کی وجہ سے ہوں، انہوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ اکیلے نمبر ون کی دوڑ میں دوڑنے کی بجائے سب کے ساتھ مل کر چلنے اور نمبر ون قوم بننے کے فارمولے پر
عمل کریں،معاشرے کے اندر تبدیلی کسی کے ڈگری حاصل کرنے سے نہیں بلکہ روئیوں کے تبدیل ہونے سے آتی ہے،جب تک ہم اک قوم نہیں بن جاتے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوں گئے، جب تک میری کامیابی ہماری کامیابی میں تبدیل نہیں ہوتی اس وقت تک تمام ڈگریاں فضول ہیں اس لئے تعلیم حاصل کرنے کے دوران اور حاصل کرنے کے بعد ہمیں ایسی یادیں چھوڑ کر جانا چاہیے کہ رہتی دینا تک اس کی گونج سنائی دیتی رہے، اس موقع پر ادارہ ھذاکے پرنسپل پروفیسرامین مشتاق نے خدمت خلق کو سب سے بڑی عبادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اللہ نے انسانوں کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے، اور حقوق العباد کو تمام دوسرے حقوق پر ترجیح دی ہے ، انھوں نے تمام طلباء و طالبات کو آج کی خوبصورت تقریب کے انقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ذہنی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے اور سوچ کو وسعت ملتی ہے، اور انسان کے اندر کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے،اس موقع پر پروفیسر طارق مغل، پروفیسر طارق محمود چوہدری، پروفیسر اشرف ،پروفیسر انصر محمود، پروفیسرمحمد انور چوہدری ،پروفیسر محمد سعیدنے بھی خطاب کیا