بھمبر کی خبریں 6/1/2016

Press Confrence

Press Confrence

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لالچ اور حرس نے خون سفید کر دیا نا خلف بیٹوں کا ستایا ہوا والد اوربہن معذور بیٹے کے ہمراہ داد رسی کیلئے کشمیر پریس کلب بھمبر پہنچ گے محمد رفیق خان نے اپنی بیٹی رو بینہ کنول کے ہمراہ کشمیر پریس کلب بھمبر میں کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ میرپور چوک کے نزدیک میرا ایک رہا ئشی مکا ن اور 4کمر شل دو کا نیں ہیں جن پر میر ے بیٹے ما جد اسلا م اور امجد اسلا م زبر دتی قبضہ کر نا چا ہتے ہیںمیر ے گستاخ اور نا فر ما ن بیٹے جا ئیداد کے لا لچ میں مجھے جا ن سے ما رنا چا ہتے ہیںانہوں نے کہا کہ میں ضیف العمر ہوں میرا ایکسڈنٹ ہوا ہے میر ے بیٹے میرا علا ج معا لجہ کروانے کے بجا ئے انہوں نے مجھے جو تے ما ر کر گھرسے گھسیٹ کر با ہر نکا ل دیا مجھے گھر میں دا خل نہیں ہو نے دیتے میں مجبوری میں اپنی بیٹی کے پاس رہ رہا ہوں جو میرا علاج معالجہ بھی کروا رہی ہے اور میر ی خدمت بھی کر رہی ہے ایک طرف میر ی فرما بردار بیٹی ہے جبکہ دوسر ی طرف میر ے نا فرما ن بیٹے ہیں جن کو میں 2007میں اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جا ئیداد سے عاق کر چکا ہوں اب میر ے بیٹے مجھے جا ن سے ما ر کر میر ی کروڑوں کی جا ئیدادپر زبر دستی قبضہ کر نا چا ہتے ہیں انتظا میہ مجھے نا فر مان بیٹوں سے جا ن وما ل کا تحفظ فر اہم کر ے اور میرا مکا ن ان سے خا لی کروائے اس موقع پر ان کی بیٹی رو بینہ کنو ل نے کہا کہ میر ے بھا ئی نے کروڑوں کی جا ئیدا د کی لا لچ میں آکر میر ے وا لد ،مجھے اور میرے بیٹوں کو قتل کروانا چا ہتے ہیں ضیف العمروالد کو ما ر کر زبردستی گھر سے نکا ل دیا ہے جن کو میں نے اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور انکی خدمت کر رہی ہوں والد کی خدمت کر نا میراجرم بن گیا ہے جس کی وجہ سے میر ے بھا ئی میر ی اور میر ے بیٹوں کی جا ن کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں فون پر سنگین نتا ئج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اگر میر ے والد کیسا تھ اور میر ے بیٹوں کیساتھ کو ئی وا قع پیش آیا تو اس کے ذمہ دا ر امجد اسلا م ، ما جد اسلا م اور جمشید وغیر ہ ہو نگے دو نوں با پ بیٹی نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکر ٹر ی آزادکشمیر ،کمشنر میر پو ر ڈویژ ن اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے پرزور اپیل کی کہ ہمیں جا ن وما ل کا تحفظ فراہم کیا جا ئے اور ہما را مکا ن انکے قبضے سے چھڑوایا جا ئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین نے نسبت کا ر گزاری ضلع پو لیس سا ل 2015کے حوالہ سے پر یس بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھمبر میں سال2015کے دو ران کل 591مقدما ت د رج ہو ئے جن میں قتل کے14مقدما ت میں سے 13مقدما ت کو بصورت چا لا ن یکسو کر کے دا ئر عدالت کر دیا گیا اسلحہ آرڈیننس میں 13مقدما ت درج ہو ئے جس کے تحت 8کلا شنکو ف ،2را ئفل222بو ر ،1را ئفل7mm،1را ئفل8mm،1را ئفل پمپ ایکشن ،1فا ئیو شارٹر ،6عددرا ئفل 12بو ر ،27پستو ل30بو ر،1پستو ل9mm،55میگزین ،67کا رتوس اور403سے زا ئد راوند برآمد کئے گئے ہیں انہوں نے تفصیل بتا تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کیخلا ف بھی ضلع بھر میں خصوصی کا رروائیاں کی گئیں جس کے تحت 58مقدما ت با خلا ف 91اشخاص در ج ہو ئے مختلف کا رروائیوں میں 207بو تل شرا ب،315لیٹر کشید شدہ شرا ب ،9کلو720گرام چرس جبکہ62گرام ہیرون برآمد کی گئی انہوں نے کہا کہ مشہو ر سانحہ کچہری مقدمہ علت196/11با جرائمAPC109,186/353/149/148/147/302/324تھا نہ پو لیس بھمبر جس میں ملزمان نے پو لیس کی تحویل میں 2ملزما ن کو با عدا لت پیشی کے دو ران جبکہ ایک سول شخص کو اند ھادھند فا ئر نگ کر کے احا طہ کچہر ی میں قتل کیا تھا جس پر حسب حکم سپر یم کو رٹ مظفر آبا د موثر سیکو رٹی فرا ہم کرتے ہو ئے سپیڈ ی ٹرائل کروایا گیا اور مو ثر پیروی کے ذریعے ملزما ن کو سزائے مو ت کا حکم دلوایا گیا انہوں نے مز ید بتا یا کہ مختلف وارداتوں کے دورا ن مال مسروقہ 7242914رو پے میں سے4803500کی برآمد گی کی گئی جس کا تناسب 66فیصد ہے جبکہ ٹر یفک خلا ف ورزیوں کے انسداد کیلئے 38150ٹکٹ جاری کر تے ہو ئے 14140150رو پے جر ما نہ داخل سر کا ر خزانہ کروایا گیا انہوں نے بتا یا کہ 114مجر ما ن اشتہا ریوں اور42مفروران مقدما ت کی گر فتاری کی گئی جن میں 3ٹاپ ٹین اور 3ٹاپ ٹونٹی مجر ما ن اشتہا ری شامل ہیں ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پرو گرا م کے حوالہ سے کی گئیں مختلف کا رروائیوں سے متعلق بتا تے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر سے 249افغان مہا جر ین کا انخلا ء کیا گیا لاوڈ سپیکرکی خلا ف ورزی پر 12مقدما ت در ج کر کے خلا ف ورزی کے مر تکب20ملزمان کی گر فتاری عمل میں لا ئی گئی جبکہ اسلحہ آرڈیننس کے تحت 13مقدما ت درج کئے گئے فا ر نر ایکٹ اور کرا یہ دار ایکٹ کے تحت 3مقدمات بخلا ف13ملزما ن درج کئے گئے 35غیر رجسٹرڈ دینی مدارس میں سے32مدارس کے رجسٹریشن کوا ئف مکمل کروا کر متعلقہ اتھا رٹی کو ارسال کئے گئے ہیں غیر ریاستی اشخاص کے خلا ف کا رروا ئی میں 166اشخاص کی گر فتاری عمل میں لا ئی گئی جبکہ ہوائی فا ئر نگ اور نیشنل ایکشن پلا ن کی دیگر خلا ف ورزیوں پر 9مقدما ت درج کئے گئے اور جملہ این جی اوز ،سکو لز ،کا لجز ،مدارس،بینک ،منی چینجراور آئل ایجنسیوں کا ریکارڈ بھی مر تب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس اپنے فرائض دیا نتداری سے ادا کر رہی ہے اگر کہیں کسی بھی قسم کی خرا بی نظر آئے تو عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اس کی نشا ندہی کریں انشاا للہ اسکی سر کوبی کی جا ئیگی بھمبر پو لیس عوام کے جا ن وما ل کے تحفظ کیلئے اقداما ت میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی جا ئیگی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ بھمبر کو مثالی شہر دیکھنا چاہتا ہوں، یہاں کے لوگوں کا بھرپور ساتھ رہا اسی لیے 3بار اسمبلی میں پہنچا ،لیکن دو سال حکومت میں رہ کر لوگوں کی خدمت کا موقعہ ملا،بدقسمتی سے باقی عرصہ اپوزیشن میں رہا ، 11جنوری کوچوہدری برجیس طاہر پنڈوڑیاں تا سمرالہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جس سے بھمبر کے شہریوں کو جی ٹی روڈ پہنچنے کا متبادل اور آسان روٹ مل جائے گا،اپنے دور میں مجید حکومت نے بھمبر کے لوگوں سے تعصب برتا اس کا حساب کتاب کریں گے لیکن اب ن لیگ کی حکومت آنے والی ہے شدت سے لوگوںکی محرومیوں کا احساس ہے جسے دور کریں گے، میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے 4وفاقی وزرا کی ذمہ داری لگائی ہے کہ سارے آزاد کشمیر کا دورہ کریں آغاز بھمبر سے ہو رہا ہے بھمبر شہر کے لئے ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کروائے ہیں زرعی یونیورسٹی کا قیام بھمبر کے لوگوں کا حق ہے موجودہ حکومت نے پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا ڈرامہ رچایا اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں DHQہسپتال میں خالی پوسٹوں کو مکمل کرنا اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی اسامیاں تخلیق کرنے کی ضرورت ہے الیکشن سے قبل مزید فنڈز لائیں گے بھمبر کو مثالی شہر بنائیں گیمیاں نواز شریف اور چوہدری برجیس طاہر کے شکر گزار ہیں مشکل وقت گزر گیا ہے اب کارکنوں کے لئے اچھے دن آنے والے ہیں کارکن ہمارا سرمایہ ہیں جماعتیں حکومت میں آنے کے بعد کارکنوں اور نوجوانوں کا خیال رکھتی ہیںچوہدری طارق فاروق 11جنوری کو ضلعی ورکرز کنونشن کے حوالے سے سٹی بھمبر کے عہدیداران اور کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچئین کمیونٹی کے حقوق کے لئے کام کریں گے اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے کوٹہ پر عملدرآمد کروائیں گے بھمبر تا میرپور اور بھمبر تا چڑیاولہ روڈ کو ڈبل کرنا ضروری ہے سٹی مسلم لیگ نون کی میٹنگ میں ڈاکٹر عبدالشکور، مرزا محمد اجمل سابق چئیرمین چوہدری عبدالقیوم سابق چئیرمین چوہدری نصر اقبال پروفیسرمرزا فضل حسین مرزا عزیز اللہ مرزا خالدلطیف ٹھیکیدار چوہدری الطاف حسین ، ٹھیکیدار آصف محمد ریاض، شوکت بھٹی باغ علی حاجی رفیق تھوتھالوی ڈاکٹر چوہدری نواز راجہ عبید الرحمن خادم مسیح بابو مسیح سجاد مصطفائی لالہ مولا حسنین رفیق جسیال کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی میٹنگ سے مرزا اجمل جرال سابق چئیرمین چوہدری عبدالقیوم بابو مسیح کے علاہ دیگر نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) سینئر مدرس چو ہدر ی ارشاد احمد ،چو ہدر ی عبدا لشکو ر محکمہ صحت کے کلر ک چو ہدری کبیر احمد کے والد محتر م ،صدر میلاد کمیٹی چو ہدر ی محمد اکر م پپو جٹ کے ما مو ں چو ہد ری فیروز الدین رضا ئے الہی سے وفا ت پا گئے ہیں مر حو م کی نمازجنازہ جنگلا ت وا لے قبر ستان میں ادا کی گئی نما زجناز ہ میں سیاسی وسما جی،،مذہبی ،تعلیمی شخصیا ت ،سر کا ری ملازمین ،شہر یوں ،عوام علاقہ ،سول سوسائٹی ،تا جروں اور عزیز واقا رب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خان کے کزن ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین کے چچا را جہ سعید خا ن گزشتہ روز رضا ئے الہی سے وفات پا گئے تھے مر حوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبا ئی قبرستان کسگمہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجناز ہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انو ارا لحق ،بر گیڈ ئر را جہ قیصر خا ن ،چیف جسٹس سپر یم کو رٹ محمد اعظم، جسٹس سپر یم کو رٹ را جہ سعید اکر م ،ڈپٹی سیکر ٹر ی دا خلہ را جہ جاوید اقبا ل،مر کز ی صدر انجمن پٹواریاں را جہ مظہراقبا ل ،صدر کشمیر پر یس بھمبر را جہ نعیم گل ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرا ل ،سا بق وائس چیئر مین با ر کو نسل را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر را جہ شا ہد انو ر ،سا بق وزیر حکومت مرزا شفیق جرا ل ،امیدوار اسمبلی را جہ رزاق خا ن ،چیئر مین تعلیمی بو رڈ چو ہدری ظہیر احمد ،مسلم لیگی را ہنما نو ید گو گا ،ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر حسین ،امیدواراسمبلی را جہ محمد امتیاز ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین بھمبر چو ہدر ی محمد عار ف کا کا،معروف تا جر را ہنما را جہ محمد رفیق ،را جہ محمد آصف سیر لہ ،سا بق چیئر مین بلد یہ بھمبر مرزااجمل جرا ل ،مسلم لیگی راہنما چو ہدری محمد سعید ،اسسٹنٹ کمشنر میر پو ر را جہ قیصر اورنگزیب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود ،ڈپٹی کمشنر رفیق نیئر ،صدر صراف یو نین را جہ شوکت علی ،ڈی ایس پی را جہ ند یم عارف ،پو لیٹیکل سیکر ٹر ی را جہ فہیم اختر ،را جہ طا ہر وحید ،چو ہدر ی سلیما ن درا ئیاں ،حاجی را جہ اسلم ،آصف سیر لہ ،را جہ فر ما ن ،گر داور طارق بیگ ،تحصیلدار اشتیاق احمد ،را جہ نصر اللہ ،را جہ عمر ذوالقر نین ،سا بق صدر با ر را جہ خا لد خان ،چو ہدری صا بر حسین ،را جہ رضوان اختر سمیت سیاسی وسما جی ،تعلیمی ،مذ ہبی شخصیا ت ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تاجروں ،سر کا ری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیز واقار ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خان کے کزن ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین کے چچا را جہ سعید خا ن گزشتہ روز رضا ئے الہی سے وفات پا گئے تھے مر حوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبا ئی قبرستان کسگمہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا نما زجناز ہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انو ارا لحق ،بر گیڈ ئر را جہ قیصر خا ن ،چیف جسٹس سپر یم کو رٹ محمد اعظم، جسٹس سپر یم کو رٹ را جہ سعید اکر م ،ڈپٹی سیکر ٹر ی دا خلہ را جہ جاوید اقبا ل،مر کز ی صدر انجمن پٹواریاں را جہ مظہراقبا ل ،صدر کشمیر پر یس بھمبر را جہ نعیم گل ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرا ل ،سا بق وائس چیئر مین با ر کو نسل را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر را جہ شا ہد انو ر ،سا بق وزیر حکومت مرزا شفیق جرا ل ،امیدوار اسمبلی را جہ رزاق خا ن ،چیئر مین تعلیمی بو رڈ چو ہدری ظہیر احمد ،مسلم لیگی را ہنما نو ید گو گا ،ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر حسین ،امیدواراسمبلی را جہ محمد امتیاز ،صدر ٹرا نسپو رٹ یو نین بھمبر چو ہدر ی محمد عار ف کا کا،معروف تا جر را ہنما را جہ محمد رفیق ،را جہ محمد آصف سیر لہ ،سا بق چیئر مین بلد یہ بھمبر مرزااجمل جرا ل ،مسلم لیگی راہنما چو ہدری محمد سعید ،اسسٹنٹ کمشنر میر پو ر را جہ قیصر اورنگزیب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود ،ڈپٹی کمشنر رفیق نیئر ،صدر صراف یو نین را جہ شوکت علی ،ڈی ایس پی را جہ ند یم عارف ،پو لیٹیکل سیکر ٹر ی را جہ فہیم اختر ،را جہ طا ہر وحید ،چو ہدر ی سلیما ن درا ئیاں ،حاجی را جہ اسلم ،آصف سیر لہ ،را جہ فر ما ن ،گر داور طارق بیگ ،تحصیلدار اشتیاق احمد ،را جہ نصر اللہ ،را جہ عمر ذوالقر نین ،سا بق صدر با ر را جہ خا لد خان ،چو ہدری صا بر حسین ،را جہ رضوان اختر سمیت سیاسی وسما جی ،تعلیمی ،مذ ہبی شخصیا ت ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تاجروں ،سر کا ری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیز واقار ب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی کنونشن تیاریاں،سیاسی ماحول گرم ہونے لگا،کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے سٹی یوتھ ونگ بھمبرجمعتہ المبارک کے روزموٹر سائیکل ریلی نکالے گی، لیگی کارکنوںونوجوانوں میں جوش خروش بڑھنے لگا ، لیگی رہنمائوں کی آمد کے راستے پربڑے بڑے ہورڈنگ بورڈز نصب کر دیے گئے سوشل میڈیا پر پر بھی کمپین میں تیزی آ گئی ،شہر میںپینا فلیکس ،بینرز اورن لیگ کے جھنڈ ے لگانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کارکنوں کوپوری طرح متحرک کر دیاتفصیلات کے مطابق ضلعی ورکرز کنونشن کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے، مسلم لیگ ن سمیت عہدیداران و کارکنوں نے رابطہ مہم تیز کر د ی ہے، ، کنونشن کو کامیاب بنا نے کے لیے قائم مختلف کمیٹیوں نے کام ہنگامی بنیادوں پرشروع کررکھا ہے ،گزشتہ روز ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری جمیل سلطان ،راجہ انصر عظیم ، جنرل سیکرٹری راجہ التماس خان، مرکز ی راہنما چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کنونشن کے لیے منتخب جگہ کا دورہ کیا اور سٹیج و پنڈال کے لیے حکمت عملی طے کی،دوسری طرف مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال پنجیڑی کی زیر صدارت اجلاس جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ ،نائب صدرحاجی ظفر اقبال برسالی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی میں تیاڑیوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات و کام کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن بھمبر کی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،کارکن کنونشن کے انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کریں ،انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہم وفاقی وزراء بھمبر کا دورہ کر رہے ہیں ،جس کے بھمبر کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اس ورکرز کنونشن میں وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،ڈاکٹرآصف کرمانی ،صدر ن لیگ آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر،شاہ غلام قادر سمیت اعلیٰ قیادت کاتاریخی استقبال کریں گے لیگی قیادت کنونشن میں شرکت کے لیے بڑھنگ ٹول کے راستے بھمبر آئے گی ،تمام رہنمائوں کامختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا،مقررین نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،آزادکشمیر میں ن لیگ ی حکومت قائم ہوئی تو گزشتہ سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)11جنوری کا مسلم لیگ نون کا ضلعی ورکرز کنونشن آزاد کشمیر کی حکومت کے تابوت میں پہلا کیل ثابت ہو گا 2016آزاد کشمیر میں تبدیلی کا سال ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا یوم حساب قریب ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں 2016کا الیکشن جیت کر مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے اپنی حکومت بنائے گی راجہ فاروق حیدر خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ہمیشہ میرٹ کی بحالی کے لئے آواز اٹھائی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ نون سینئر ضلعی رہنما چوہدری نصر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کشمیریوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی کشمیر آزاد ہو گا میاں نواز شریف نے موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کا موقعہ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایک جمہوریت پسند اور با اصول سیاستدان ہیں آنے والے الیکشن میں میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی اور مجاوروں کو اپنا مستقل ٹھکانہ گڑھی خدا بخش میں بنانا ہو گا وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ضلعی ورکرز کنونشن میں حلقہ بھمبر کے ساتھ پانچ سال سے روا رکھی گئی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے اور انشاء اللہ حلقہ 7کے غیور عوام چوہدری طارق فاروق کو پہلے سے بھی زیادہ عوامی تائید کے ساتھ اسمبلی میں بھیجیں گے۔