بھمبر کی خبریں سے 9/9/2015

DC Bhimber

DC Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دہشت گردی کے صفایا کے لئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے جیت صرف پا کستا ن کی ہو گئی دہشت گردی کیخلاف قومی اور عسکری قیادت ایک صف میں ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہو چکی ہے ملک پا کستان کو ایک ایسا سپہ سالار ملا ہے جو بد اور بد ی دنو ں کو صفہ ہستی سے مٹا ئے گا پاکستا ن کوامن کو گہوا رہ بنا کر دم لینگے ان خیا لا ت کااظہا ر مسلم لیگ نو ن کے را ہنما را جہ افتخا ر احمد آف دبئی نے کیاانہو ں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستا ن میا ں محمد نواز شر یف کی حکومت کو در پیش دونو ں بڑ ے مسا ئل دہشت گردی اور لو ڈشیڈ نگ سے سنجید گی سے نمٹ رہی ہے انشا اللہ عوام کی طا قت سے ملک سے دہشت گردی وانتہا پسند ی کا خاتمہ کر کے دم لینگے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلا ف نیشنل ایکشن پلا ن پر عمل درآمد سے دہشت گردوںکا خا تمہ کیا جا رہا ہے اور ان کے سہو لت کا رو ں کیخلا ف بلا امتیاز سخت کا رروا ئی کی جا رہی ہے ملک پا کستان کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لینگے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کی حکو مت نے دا نشمندا نہ پا لیسا ں اپنا کر پا کستا ن اور قوم کو تعمیر وترقی اور خوشحا لی کی پٹر ی میں ڈا ل دیا ہے مسلم لیگ نو ن قوم کی خد مت کر نے میں یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ قوم میا ں محمد نواز شر یف پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ جنر ل را حیل شر یف ایک نڈر بے با ک سپا ہی ہیںجنہو ں نے پو ری پا کستا نی وکشمیر ی قوم کا سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں جنر ل راحیل شریف ایک ایسے سپہ سالا ر ہیں جو پا کستان سے بد اور بد ی دونو ں کو ہی صفہ ہستی سے مٹا دینگے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدا لعزیز ڈار نے کہا ہے کہ عا لمی ادا رہ صحت WHO نے پوری دنیا میں ٹی بی ملیریا اور اس طر ح کے متعددیامرا ض کو رو کنے کیلئے جن ممالک میں یہ مر ض بڑ ھ رہا ہے یا زیا دہ ہے انکے خا تمے کیلئے پو ری دنیا میں کا م شروع کیا ہے1993میں گلو بل فنڈز میں عا لمی ادا رہ صحت نے دنیا کو یہ باور کرا یا ہے کہ ٹی بی کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا بلکہ یہ مر ض تیز ی سے بڑ ھ رہا ہے اس وارننگ میں تما م دنیا کو سو چنے پر مجبو ر کر دیا ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں نے مقامی ہو ٹل میں ٹی بی پر کنٹرو ل کر نے کے حوا لے سے منعقدہ سیمنا ر سے بحیثیت مہما ن خصوصی اپنے خطا ب میں کیا انہو ں نے کہا کہ چند سا ل قبل ایک لا کھ کی آباد ی میں ٹی بی کے 100مر یض پیدا ہو رہے تھے جو بڑ ھتے بڑ ھتے ان کی تعدادایک لا کھ کی آبا دی میں276ہو گئی ہے اس میں ہما ری کو تا ہیا ں غفلت اور لا پرو اہی شا مل ہیں جس میں بحیثیت انسان ہم سب شامل ہیں ہم نے اپنے اپنے حصے کا کا م نہیں کیا ہمیں اس صورتحا ل پر سنجید گی سے غو ر کر نا ہو گا ٹی بی پر قا بو پا نے کیلئے ہمیں کا میا بی حا صل نہیں ہو رہی ایک وقت تھا کہ ٹی بی کا علا ج کر نے کیلئے 2سا ل کا کو رس کر نا پڑ تا تھا مگر اب 6 ما ہ کا شا رٹ کو رس رہ گیا ہے ہمیں اپنے ارد گرد ما حو ل کو صا ف ستھرا رکھنا ہے تا کہ ہم ٹی بی جیسے مو ضی مر ض پر قابو پا سکے تقر یب سے ڈا کٹر محبو ب حسین چوہدر ی ،تو قیر احمد اور عبدا لحمید نے بھی خطا ب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) کشمیر پر یس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلا س زیر صدارت نا صر شر یف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدا ر سما ہنی را جہ اقبا ل انقلا بی کی وا لد ہ محتر مہ کی وفا ت پر دلی غم ورنج کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند درجا ت کیلئے فا تحہ خوا نی اور ورثا ء کیلئے دعا ئے صبرو جمیل کی گئی اجلا س میںسینئر نا ئب صدر طا رق محمود ثاقب ،نا ئب صدر چو ہدر ی ارشد محمود غازی ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی عا طف اکر م ،ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی مرزا ند یم اختر ،جا ئنٹ سیکر ٹر ی را جہ وحید مراد ،سیکر ٹر ی اطلاعا ت شیراز پرو یز مشتاق ،سیکر ٹر ی ما لیا ت سلیم سا گر ،سر پرست اعلیٰ عز یز الرحمن نا ز ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،را جہ نعیم گل ،ملک شو کت حسین ،ڈا کٹر طا رق محمود شاکر ،جہا نگیر احمد پاشا ،فیصل صغیر شمیم ،انصرزما ن ،عا بد زبیر،محمد یٰسین تبسم ،ذیشان مصطفی ،را جہ حبیب الرحمن نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تحصیلدا ر سما ہنی اقبال انقلا بی کی والد ہ محتر مہ کی فاتحہ خوانی کے لئے لو گو ں کی کثیر تعدادان کی رہا ئش گا ہ پر مو جو د رہی تعزیت کرنیوا لو ں میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل ،سا بق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد ،(ر) کمشنر چو ہدری قر با ن حسین ،ڈسٹر کٹ کو ارڈینیٹرآفیسر رفیق مغل ،نگرا ن حسا با ت چو ہدر ی محمد رفیق ،اسسٹنٹ کمشنر میر پو ر را جہ قیصر اورنگز یب ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدر ی محمد ایو ب ،تحصیلدار میر پو ر رفیق مغل ،تحصیلدا ر بر نا لہ غلا م محی الد ین ،نا ئب تحصیلدار چو ہدر ی عا بد ،چو ہدر ی سجاول ،چو ہدر ی اللہ دتہ ،چو ہدری فضل الر حمن ،را جہ انصر ،را جہ نثا ر ،سینئر صحا فی راشد را ج ،را شد کڈ یا لو ی،ڈا کٹر اسحاق ،را جہ غلا م محی الد ین ،را جہ سا جد ،سا بق پی آر او صدر آزاد کشمیر را جہ فہیم ،را جہ فضل الر حمن ،را جہ ظفر آف پنجیڑ ی ،ایڈ من آفیسر کمشنر آفس طا رق ۔پی اے ٹو کمشنر عبدا لشکو ر ،صدر انجمن پٹوا ریا ں میر پو ر را جہ شکیل ،نگرا ن ملک شمعون ،ملک محمد افضل ،را جہ اشتیاق تحصیلدا ر ،صدر انجمن پٹواریا ں طا رق بیگ ،ڈی ایف او عمرا ن شفیع ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر چو ہدر ی حق نواز ،صدر و ارا کین با ر سما ہنی ،سا بق چیئر مین بنڈا لہ چو ہدری محمد اسلم کے علاوہ بھمبر ،میر پو ر سما ہنی سے سیا سی سما جی اور ملا زمین کی ایک بڑ ی تعدا دنے مر حو مہ کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعا ئے صبرو جمیل کی ہے ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھندڑ فائرنگ کیس ،چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل نے نوٹس لے لیا، واقعہ کی انکوائری کر کے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی،ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج میرپور چوہدری منیر انکوائری آفیسر مقرر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل جب برنالہ میں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تو فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کی رشتہ دار خواتین نے انہیں دھندڑ کے مقام پر روک لیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ،اس موقعہ پر احتجاجی خواتین نے کہا کہ پولیس و انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے ،ہمارے اوپر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیںپولیس سنجیدہ کارروائی سے گریزاں ہے اور ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ،جس پر چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل نے انہیں انصاف کا یقین دلایا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور چوہدری منیر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے 2ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اے ای او برنالہ بھمبر ضیا ء اللہ کی ناقص کارکردگی پر معطلی ،سزا ٹیچرز کو ملنے لگی ،43سکولوں کے ایک سو کے قریب اساتذہ کو تنخواہ کی ادائیگی کا معاملہ لٹک گیا ،اساتذہ کمیونٹی میں تشویش کی لہر تفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری سکولز امتحانات میں ناقص کارکردگی پر سیکرٹری تعلیم راجہ عباس نے اے ای او برنالہ بھمبر ضیاء اللہ کو ناقص کاکردگی دکھانے پر معطل کر دیا تھا مگر اس معطلی کی سزا ان کے زیر انتظام چلنے والے 43 پرائمری سکولوں کے 100 کے قریب اساتذہ کو بھگتنی پڑ رہی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ ان اساتذہ کو ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی،جس پر ان میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے ،ایسے اساتذہ جن کی تعلیمی کارکردگی ایلیمنٹری امتحانات میں شاندار تھی انہوں نے کہا ہے کہ ان کا انحصار صرف تنخواہ پر ہے ، انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ،انہیں فوری طور پر تنخواہ جار ی کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ٹی بی ایک موضی بیما ری ہے جو ہما ری کو تا ہی ، غفلت اور لا پرو اہی کیو جہ سے دن بد ن ذیا دہ پھیل رہی ہے آج ایک لا کھ کی آبا دی میں 276افراد اس موضی مر ض میں مبتلا ہیں ٹی بی قابل علا ج بیما ری ہے اور اس کے خا تمے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کا م کر نا ہو گا ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر عبدالعزیز ڈا ر نے مر سی کو ر اور محکمہ صحت کے زیر اہتما م ٹی بی کے حوا لے سے منعقدہ سمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ غر بت مہنگا ئی او ر بے روزگا ری کے بڑ ھنے کیسا تھ سا تھ ٹی بی کا مو ضی مر ض بھی بڑ ھ رہا ہے ٹی بی کا ایک مر یض پراپر علا ج نہ ہو نے کیو جہ سے ایک سا ل میں دس سے پند رہ افرا د کو متا ثر کر تا ہے جس کیو جہ سے اس میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے خا ص طو ر پر تر قی پذ یر مما لک میں ٹی بی کے مر ض میںبے تحاشہ اضا فہ ہو رہا ہے ٹی بی کو کنٹرو ل کر نے اور اسکے خا تمے کیلئے ہمیں اپنی قوت اظہا ر تحر یر اور گفتگو کے زریعے ٹی بی کے با رے میں لو گو ں کے اندرشعور بیدا ر کر نا ہو گا ورکشاپ سے ڈر گ انسپکٹر ظہیر اقبا ل ،ڈا کٹر محبو ب احمد ،انچار ج لپرو سی عبدا لحمید اور تو فیق احمد نے بھی خطا ب کیا جبکہ ورکشاب میں چو ہدر ی عبدا لر شید ،پرو فیسر اصغر شا د،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،عتیق الر حمن برسا لو ی ،گل زما ن ،ما لک انقلا بی ،مہر النسا ،نا صر محمود ،محمود خو رشید ،محبو ب الحق ،صغیر احمد مولا نا ابرا ر ،نیاز احمد ،نا صر شر یف بٹ ،مر زا ندیم اختر ،شیراز پرو یز مشتاق ،را جہ حبیب الر حمن عا بد ذبیر ،سجا د مرزا،نعیم نجمی ،ایم عثمان سمیت دیگر نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں حیا ت سنز اینڈ بیکرز شہر یو ں میں مو ت بانٹنے لگا مضر صحت اور غیر معیاری اشیا ء کی دھڑ لے سے فرو خت کا رخا نہ گند گی کا ڈھیر پا نی کی ٹینکی کیڑ وں مکو ڑو ں کا مسکن انتظا میہ کی بار با ر وا رننگ کے باوجود ما لک ٹس سے مس نہ ہو سکا اسسٹنٹ کمشنر کے ما لک کو حو لا ت میں بند کر نے پر سفا رشو ں کی لا ئن لگ گئی مضر صحت اور غیر معیا ری اشیاء فرو خت کرنے اور شہر یو ں کی زندگیو ں کو دا ئو پر لگا نے پر شد ید احتجا ج حیا ت سنز اینڈ بیکرز کوسیل کر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے شہر میر پو ر چو ک میں حیا ت سنز اینڈ بیکرز لو گو ں میں سر عام مو ت با نٹنے لگا دو کا ن پر مضر صحت اور غیر معیا ری اشیا ء کی فرو خت دھڑ لے سے جا ری ہے جبکہ صفا ئی ستھرا ئی کا انتہا ئی ناقص انتظا م ہے بیکر ی کا کا رخا نہ گند گی کا ڈھیر بنا ہوا ہے کام کر نیوا لے مزدور نہ تو اپنی صفا ئی ستھرا ئی کا کو ئی خیا ل رکھتے ہیں اور نہ ہی کا رخا نے کی جبکہ پا نی کی ٹینکی میں کیڑ ے مکو ڑو ں کی بھر ما ر ہے اور یہی گند ہ پا نی بیکر ی کی اشیا ء تیا ر کر نے میں استعما ل کر رہے ہیں جبکہ دو کا ن پر مضر صحت اور غیر معیا ری اشیا ء سرعام پڑ ی ہیں خا ص طو ر پر کھا نے پینے کی اکثر اشیا ء ایکسپا ئر ی ڈیٹ کی پڑھی ہو ئی ہیں انتظا میہ کئی با ر حیا ت سنز اینڈ بیکر زکے ما لک کو وارننگ اور جر ما نے کر چکی ہے لیکن ما لک ٹس سے مس نہیں ہو رہا گز شتہ روز اسسٹنٹ کمشنر نے چھا پہ ما را تو کا رخا نے میں گند گی کے ڈھیر ،پا نی کی ٹینکی میں کیڑ ے مکو ڑوں کی بھر ما ر ،مز دو ر ننگے بد ن ،دو کا ن اور فر یزز میں ایکسپا ئر ی ڈیٹ مضر صحت اشیا ء کی فرو خت جا ری تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ما لک دو کا ن کو حوا لا ت میں بند کر نے کا حکم دیا ما لک کے تھا نے پہنچتے ہی سفا رشو ں کی لا ئن لگ گئی اور ما لک کو چھو ڑا کر لے گئے شہر یو ں نے مضر صحت اور غیر معیا ری فرو خت کر نے اور لو گو ں کی زند گیوں کو دا ئو پر لگا نے پر شدید احتجا ج کرتے ہو ئے حیا ت سنز اینڈ بیکرز کو سیل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپور)دار ارقم انگلش انٹر سکولز راولپنڈی وجہلم زون کے تقریری مقابلے ،ڈاکٹر عبدالرحمن کی صاحبزادی زریاب رحمن نے میدان مار لیا،عوامی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق دار ارقم سکول بھمبرکی ہونہار طالبہ زریاب رحمن دختر ڈاکٹر عبدالرحمن نے دار ارقم انگلش انٹر سکولز راولپنڈی وجہلم زون کے تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی ،یہ تقریری مقابلے پنڈ دادن خان میں جہلم زون کے تمام دار ارقم سکولز کے مابین منعقد ہوئے ،اس سے قبل گزشتہ سال کے مقابلوں میں بھی زریاب رحمن نے گوجر خان ،جہلم ،دینہ اور بھمبر کے مابین طلبہ وطالبات تقریری مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی ،بھمبر کے سیاسی ،سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ارباب رحمن کی اس شاندار کامیابی پرڈائریکٹر ز دار ارقم سکول بھمبر چوہدری امجد یوسف ،راجہ فخر اقبال اور ہونہار طالبہ زریاب رحمن کومبارکبا دپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زریاب رحمن نے تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ آزاد کشمیر بھر کا نام روشن کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 6ستمبر 2015کے حوالے سے تقریب منعقد کئی گئی ، اس سے قبل ضلعی صدر اور جنرل کونسل کے اراکین نے بھمبر کی تاریخ میں پہلی بار ملٹری بینڈ کی شاندار دھن کے ساتھ میرپور چوک سے سما ہنی چوک تک اور دوبار ا سما ہنی چوک سے میرپور چوک تک ملٹری بینڈ نے صبح 8بجے سے 9بجے تک شاندار مارچ پاسٹکیا اور 1965کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔ریلی کے قیادت صوبیدار فتح علی ضلع صدر نے کی ریلی میں صوبیدار محمد عزیز، میجر اقبال جاویدصوبیدار آصف راجہ، صوبیدا ر محمد رشید، صوبیدار غلام رسول، صوبیدار محمد لطیف، صوبیدار محمد رزاق، حوالدار غلام حسین، سپاہی عبدا لغنی اور دیگر شہر ی شامل تھے۔ریلی کے اختتام پر صوبیدار فتح علی نے 1965کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کیااور دیگر جنرل کونسل کے اراکین سے عہد لیا گیا کہ آج بھی غازی 1965پاک دھرتی کے لیے اپنے آپ کو ملک کے دفاع کے لیے پیش ہیں اور اپنی جان و مال کے ساتھ ملک کی سرحدوں کے محافظ ہیں، آخر میں سیکٹریٹ میں ملک کے سلامتی کے لیے دعا کئی گئی۔لیفٹینٹ جنرل جنرل حمید گل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔جنہوں نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے قیام اور سابق فوجیوں کی فلاح کے لیے بیڑا اٹھایا تھا۔