بھمبر کی خبریں چوہدری خالد سے 3/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ امتیاز احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میں خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہے مسئلہ کشمیر کے اوپر دو ٹوک موقف اختیار کر کے نہ صرف کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں بلکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے اداروں کے کردار کو بھی بے نقاب کیا ہے انہون نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور میاں نواز شریف نے کشمیریوں کی بھر پور انداز میں وکالت کی ہے جس سے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے اور کشمیریوں کو استصواب رائے دینے کے مطالبہ سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حوصلے اور عزم بلند ہوئے ہیں اور اس کے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں میاں نواز شریف کشمیریوں کے رہبر اور راہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی حقیقی اور صحیح معنوں میں ہر فورم پر ترجمانی کی ہے جس پر کشمیری قوم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف آئندہ بھی ہر فورم کے اوپر مسئلہ کشمیر پر اسی انداز میں جاندار موقف اپناتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سالانہ تعلیمی جائزہ رپورٹ سروے میں سر عام فراڈ ہونے لگا اثر پاکستان کے نام سے ضلع بھمبر میں ہونیوالے سروے رپورٹ میں بڑے پیمانے پر گھپلے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں سال 2014-15 اثر پاکستان کے نام سے سالانہ سروے کیلئے ایک ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ٹرینر ثروت چوہدری تھے جو حمزہ فائونڈیشن مظفرآباد کی طرف سے تھے حمزہ فائونڈیشن مظفرآباد آزاد کشمیر اثر پاکستان کے سالانہ سروے کا آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں کام کر رہے ہیں اثر پاکستان کی سروے رپورٹ کیلئے مختلف قومی بین الاقوامی این جی اوز فنڈز مہیا کرتی ہیں چند بڑے اداروں کے نام یہ ہیں ادارہ تعلیم و آگہی، NCHD ، Dubai-cares ، اور مز انٹرنیشنل ادارہ پاکستان بھر میں سالانہ جائزہ رپورٹ کا سروے مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر کروا رہے ہیں آزاد کشمیر میں یہ پراجیکٹ کروڑوں روپے کا ہے پراجیکٹ حمزہ فائونڈیشن مظفرآباد کر رہی ہے ضلع بھمبر میں ہونیوالی ٹریننگ اور سروے سے اثر پاکستان کی 2014-15 کی سالانہ جائزہ رپورٹ پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے واضح رہے کہ ٹرینر ثروت چوہدری جو اپنے آپ کو کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی اور یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے ریجنل کوآرڈنیٹر آزاد کشمیر اور حمزہ فطائونڈیشن کے ماسٹر ٹرینر بتا رہے تھے نے ایسے لوگوں کو ٹریننگ پر بلوایا جن کی عمریں 12 تا 18 سال کے لگ بھگ تھی اس ٹریننگ میں ریڑھی لگانے والے، پلمبرنگ اور ایسے لڑکوں کی بھی غالب اکثریت تھی جو اپنا نام بھی ٹھیک طریقہ سے نہیں لکھ سکتے تھے اور موصوف مقامی افراد کے ساتھ مل کر پیسے کھانے کا پروگرام اس طرح ترتیب دے رہے تھے کہ عقل دنگ رہ گئی ٹریننگ میں شامل ہونیوالے شیٹوں پردستخط لئے ایک حاضری شیٹ اور دوسری شیٹ کو حاضری شیٹ کیساتھ ایسے خوبصورت انداز میں نتھی کیا ہوا تھا کہ پتہ نہ چل سکے کہ یہ دستخط کس چیز کیلئے ہیں اور دوسری شیٹ پہ بغیر T.A, D.A یاسروں پر اٹھنے والے اخراجات ادا کئے بغیر دستخط کروا لئے اور لڑکوں کو یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ آپ سروے کر لیں اس کے بعد آپکو 200,100 روپے دے دئیے جائینگے یاد رہے کہ ٹریننگ میں شامل افراد سب بھمبر شہر سے تھے جو سروے کے نام سے بھی نا واقف تھے اور جن گائوں کا سروے ہونا تھا وہ ان علاقوں کو جانتے تک نہیں تھے یہ ٹریننگ ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں کروانے کے بجائے موصوف بھمبر سٹی میں ہی عام لڑکوں کو بٹھا کر تصاویر بنوا لیں اس سے واضح ہو چکا ہے کہ یہ رپورٹ ٹارگٹ ایریا میں جانے کے بغیر بند کمروں میں بیٹھ کر بنائی جائیگی اور لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے جائینگے مقامی کمیونٹی اور صحافی برادری کو مطلع ہونے پر حمزہ فائونڈیشن مظفرآباد کے ٹرینر ثروت چوہدری ٹال مٹول کر کے بھاگنے لگے اور بعد میں کہنے لگے کہ وہ وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی اور جاوید بڈھانوی کا بھتیجا ہوں ہم پیسے کھاتے ہیں آپ میرے خلاف کارروائی کر لیں آپ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے عوام علاقہ بھمبر نے ادارہ تعلیم آگہی ، NCHD اور دیگر فنڈز دینے والے اداروں کو حکومت آزاد کشمیر اور انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ حمزہ فائونڈیشن اور اس کے ساتھ ملے ہوئے ٹرینر کیخلاف کارروائی کی جائے ورنہ پورے آزاد کشمیر میں ان کی کرپشن کیخلاف کال دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیر کا نجی ایک موضع کا نا م ہے اعجا ز نا می شخص کا نہ تو پیر کا نجی گا ئو ں سے تعلق ہے اور نہ ہی اسکا سید برا دا ر ن سے کو ئی تعلق ہے اعجا زنا می شخص کو ٹلی کا رہا ئشی ہے اور پیر کا نجی کا نا م استعما ل کر کے لو گو ں کو بلیک میل کر رہا ہے عید پر اعجا ز نا می شخص کیسا تھ علاقے کے لو گو ں کی لڑا ئی گو شت کی غیر منصفا نہ تقسیم پر ہو ئی اس لڑا ئی سے چو ہدر ی حنیف آف پیر کا نجی کا کو ئی تعلق وا سطہ نہ ہے اعجا ز نا می شخص چو ہدر ی محمد حنیف کیخلا ف جھوٹا اور بے بنیاد پرو پیگنڈ ہ کر کے اپنے اوپر ہو نے والی فا ئر نگ کی FIRکاونٹر کر نا چا ہتا ہے ان خیا لا ت کااظہا ر پیر کانجی گا ئو ں کے رہائشیو ں چو ہدری محمد خا ن ،چو ہدر ی رحمت خان ،چو ہدر ی محمد رفیق ،چو ہدری محمداعظم ،چو ہدر ی محمد بو ٹا،چو ہدر ی مشتاق احمد نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع کو ٹلی کے رہا ئشی اعجا ز نا می شخص نے پیر کا نجی گا ئو ں میں آکر اصل اسلا م کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور دین کے نا م پر علاقے میں فتنہ پھیلا رہا ہے اور علاقے کا امن تبا ہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پو رے گا ئو ں کے لو گو ں نے اس کا اخلاقی اور سو شل با ئیکاٹ کر رکھا ہے عید کی را ت اعجاز نا فی شخص نے اپنے سا لے کے ہمرا ہ چوہدر ی محمد حنیف کے گھر پر فا ئر نگ کی جس کی FIRدر ج ہوئی ہے جبکہ عید کے دوسر ے دن اعجاز کی گا ئوںکے بجا ئے علاقے کے لوگو ں کیسا تھ گو شت کی غیر منصفا نہ تقسیم پر لڑا ئی ہو ئی ہے جس کو بنیاد بنا کر اعجاز اپنے خلا ف در ج ہو نے وا لی FIRکو کاونٹر کر نا چا ہتا ہے گو شت کی تقسیم پر ہو نے والی لڑا ئی سے چو ہد ری محمد حنیف اور اسکے سا تھیو ں کا کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے اعجاز کی طرف سے چو ہدری محمد حنیف کیخلا ف کئے جا نیوا لے پروپیگنڈ ہ جھو ٹااور بے بنیا د ہے جس کی ہم بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں اور ضلعی انتظا میہ سے مطا لبہ ہیں علاقے کا امن تبا ہ کر نے اور دین کے نا م پر فسادپھیلا نے والے اعجا ز نا می شخص کو ضلع بدر کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھی ڈو یلپمنٹ فا ونڈ یشن اور یو ایس ایڈ کے با ہمی اشترا ک سے PWDاور عو ام کے درمیا ن بہتر تعلقا ت قائم کر نے PWDکے زیر اہتما م جا ری تعمیرا تی منصو بی جا ت کا وزٹ کر نے کے لئے تین ممبرا ن پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ ،مرزا محمد حمید ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ کمیٹی کے ممبرا ن منتخب تفصیلا ت کے مطا بق سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن اور USaidکے تعاون سے ضلع بھمبر محکمہ PWDاور عو ام کے در میا ن بہتر تعلقا ت قائم کر نے کیلئے ڈسٹر کٹ فو رم کمیٹی کا اجلاس زیر صدا رت کو ارڈ نیٹر چو ہدر ی آفتا ب احمد نو ر مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھمبر کے اندر محکمہPWDکے زیر اہتما م جا ری تعمیر اتی منصو بہ جات کا وزٹ کر نے کے لئے تین ممبرا ن پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ڈسٹر کٹ فورم کمیٹی کے ممبرا ن کی اکثر یت کی را ئے مشیر حکومت چو ہدر ی محمد چو ہدر ی لطیف ایڈووکیٹ ،سما جی را ہنما مرزا احمد حمید ،اور سینئر صحا فی چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ کو کمیٹی کا ممبرمنتخب کیا گیا اجلاس میں خوا جہ محمد امین ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی محمد امتیاز تا ج ایڈووکیٹ،نثا ر احمد ،عا مر حسین ،نا دیہ نذ یر ،رخسا نہ کو ثر ،محمد سلیما ن ،قا سم اقبا ل ،عاصم یعقوب سمیت دیگر نے شر کت کی اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے آفتا ب احمد نو ر نے کہا کہ سکھی ڈو یلپمنٹ ضلع بھمبر میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے محکمہ PWDاور عو ام کے در میا ن بہتر تعلقا ت قا ئم کر نا چا ہتی ہے اور لو گو ں کو اپنے حقوق سے با خبر کر نا چاہتی ہے عوا م کے اندر اجتما عی شعور پیداکر کے انہیں سو ل سوسا ئٹی کی ترقی میں شا مل کر نا چا ہتے ہیں لوگو ں کوآگا ہ کر نا ہے کہPWDکیسے کا م کر تا ہے فنڈز کہا ں سے آتے ہیں اس کا استعما ل کیسے ہو تا ہے اس کے لئے باقاعدہ ممبرا ن کو ٹر یننگ دی جا ئیگی جس کا جلدآغاز کیا جا ئیگا ۔