بھمبر کی خبریں 10/8/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون برنالہ کے راہنمائوں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام حسین ملوٹ، سابق چیئرمین ضلع زکوة و عشر چوہدری فضل علی، سابق ممبر ضلع کونسل ملک محمد سلیم، صوبیدار منظور حسین، چوہدری محمد آصف، چوہدری حنان خلیل نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برنالہ سے نومنتخب ممبر اسمبلی کرنل وقار احمد نور کو آزادکشمیر کابینہ میں شامل کر کے اہم وزارت دی جائے وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر خا ن نے بر نا لہ میں لو گوں سے وعد ہ کیا تھا کہ آپ کر نل وقا ر احمد نو ر کو ممبر اسمبلی بنوائیں میں اپنی کا بینہ میں ان کو اہم اور اچھی وزارت دونگا بر نا لہ کے عوام نے کر نل وقار احمد نو ر کو ممبر اسمبلی بنا کر اپنا فر ض ادا کر دیا ا ب را جہ فا روق حیدر خا ن اپنا وعد ہ پو را کر یں انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ را جہ فا روق حیدر خا ن اپنا وعد ہ پو را کر ینگے کر نل وقار احمد نور کو اچھی وزارت بھی دینگے انہوں نے کہا کہ کر نل وقار احمد نو ر نے بر نا لہ سے کر پشن کے بے تا ج بادشا ہ اور مستقبل کے وزیر اعظم کو بھاری لیڈ سے شکست دی ہے وزارت کر نل وقا ر احمد کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ نو ن کی وفاقی اور ریاستی قیادت سے مطالبہ کر تے ہیں حلقہ بر نا لہ کے ممبر اسمبلی کو کا بینہ میں شا مل کیا جا ئے اور انکو اہم اچھی وزا رت بھی دی جا ئے تا کہ بر نا لہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے اور بر نا لہ کے اندر بھی تعمیر وترقی کا آغاز ہو اور بر نا لہ کے لو گوں کو بھی مسلم لیگ نو ن کی حکومت کے ثمرا ت مل سکیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)انجمن قانو ن گو ئیاں و پٹواریاں بھمبر ، برنا لہ اور سما ہنی کا ضلعی صدر طا رق بیگ کی گر فتاری کیخلا ف 9ویں روز بھی قلم چھوڑ احتجا ج جاری ،ضلع کچہر ی میں احتجا جی کیمپ لگا لیا محکمہ ما ل کے ملازمین کی با عز ت رہا ئی تک احتجا ج جاری رکھنے کا عزم تفصیلا ت کے مطا بق انجمن قانون گو ئیاں وپٹواریاں کے ضلعی صدر طا رق بیگ کی بلا جواز گر فتاری کیخلا ف بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی کے انجمن قا نو ن گو ئیاں و پٹواریاں کا 9ویں روز بھی قلم چھوڑ احتجاجی کیمپ لگا لیا احتجا جی کیمپ میں شر یک احتجا جی شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے انجمن قانو ن گو ئیاں و پٹوا ریاں کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی طا ہر محمود ،تحصیل بھمبر کے صدر چو ہدری سا جد حسین ،تحصیل بر نا لہ کے صدر عظیم دت نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ انٹی کر پشن شر یف اور عزت دا ر ملازمین کی تذلیل کر رہا ہے بلا جواز ملازمین کو گر فتار کر کے ان کی تذلیل بر داشت نہیں کر ینگے ملازمین کے حقوق عزت اور ما ل کا تحفظ کو یقینی بنا ئینگے کسی بھی ملازم کیسا تھ بلا جواز انتقامی اور سیاسی کا رروائی بر داشت نہیں کر ینگے انجمن قانو ن گو ئیاں و پٹوا ریاں کے ضلعی صدر طا رق بیگ کو بلا جواز گر فتار کر کے انکی عزت اور شہرت کو نقصا ن پہنچا یا جا رہا ہے جب تک ضلعی صدر طا رق بیگ کو باعزت رہا نہیں کیا جا تا ہما را احتجا ج اس وقت تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ وہ محکمہ انٹی کر پشن کے من ما نیوں کا نوٹس لے اور انتقامی کا رروا ئیاں کر نیوا لے ملازمین کیخلا ف قانو نی کا رروائی کر یں اور بلا جواز گر فتار ملازمین کی با عزت رہا ئی کا حکم دیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)سا نحہ کو ئٹہ بد تر ین دہشت گردی ہے دہشت گردی میںملو ث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا ئے پا کستا ن اور اسلا م دشمن قو تیں مذمو م مقا صد کیلئے ملک کے اندر دہشت گردی میں ملو ث ہیں بلو چستا ن کے اندر دہشت گردی اور قتل وغا رت میں کشمیر یوں کا قاتل ملک بھا رت ملوث ہے کشمیر اور بلو چستا ن کے اندر دہشت گردی کے معا ملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھا یاجا ئے اور دہشت گردی کے خا تمے کیلئے بھارت سے سفا رتی تعلقا ت منقطع کئے جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہار سعودی عرب میں مقیم اوورسیز کشمیر ی را ہنما ذیشان لیاقت ،چوہدری حق نواز ساوتھ افر یقہ ،را جہ راشد پپو دوبئی ،نے سا نحہ کو ئٹہ پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ کو ئٹہ میں وکلا ،صحا فیوں اورشہریوں کو دہشت گر دی کا نشا نہ بنایا گیا سا نحہ میںشہید ہو نیوا لے وکلا ء ،صحا فیوں اور شہریوں کو خرا ج عقیدت پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملک وقوم کیلئے اپنی جا نوں کو قر با ن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور کر ب کی س کھڑ ی میں وکلا ء اور صحا فیوں کیسا تھ ہیں دہشت گردوں کا کو ئی مذ ہب نہیں ہے دہشت گردانسا نیت کے قاتل ہیں دہشت گر دوں کیخلا ف مو ثر اورٹھوس اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ہم اس واقعہ کی بھر پور مذ مت کرتے ہیں اور تما م مکا تب فکر کو اس نا سو ر کیخلا ف مشتر کہ جدو جہد کر نا ہو گی ۔۔