بھمبر کی خبریں 9/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میرپور ڈویژن کے صدر چوہدری خضر حیات کے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے 24 نومبر کو خونی لکیر کو پائوں تلے روند ڈالینگے 24 نومبر کو چھمب افتخار آبادی، تیتری نوٹ راولاکوٹ اور چکوٹھی مظفرآباد سے کنٹرول لائن کو توڑینگے کنٹرول لائن کو توڑنے کیلئے مسلم کانفرنس نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں 13 نومبر کو صدر جماعت سردار عتیق احمد خان بھمبر اور برنالہ کا دورہ کرینگے اور چھمب سے کنٹرول لائن توڑنے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس میں کیا انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن توڑنے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں سیاسی اور آزادی پسند جماعتوں سمیت عوام سے رابطے جاری ہیں 24 نومبر کو کنٹرول لائن توڑنے کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ اور ترجمان جماعت ہے جس نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر ، عوامی حقوق اور قومی تشخص کیلئے بھر پور جدوجہد کی ہے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک پورے عروج پر ہے کشمیری بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں 4 ماہ سے بد ترین کرفیوں نافذ ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی نہیں آئی ان حالات کے اندر ضرورت اس امر کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو بیس کیمپ سے بھر پور سپورٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حالات اور وقت کی ضرورت کے تحت صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے 24 نومبر کو کنٹرول لائن توڑنے کی کال دی ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم کانفرنس کے قائدین، رہنما و کارکنان دن رات ایک کیے ہوئے ہیں سیاسی اور آزادی پسند جماعتوں کیساتھ ساتھ عوام سے بھی بھر پور رابطے جاری ہیں انشاء اللہ 24 نومبر کو لاکھوں کشمیری چکوٹھی، تیتری نوٹ اور چھمب افتخار آباد سے مخصوص منحوس لکیر کو اپنے پائوں تلے روند ڈالینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہمارا جوڈیشل سسٹم کئی ایک اصلاحات کا تقاضا کرتا ہے وقت کیساتھ اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے کئی ایک مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کا معاشرتی سماجی اور ملکی بہت نقصان ہو رہا ہے بار اور بینج کا مضبوط کردار ہونا چاہیے عدلیہ میں کسی بھی طرح کی کوئی تنظیم نہیں ہونی چاہیے یہ اس کے تقدس کے خلاف ہے ہر محکمہ میں جائز سفارش کے بجائے ناجائز سفارش کا ماحول بن چکا ہے جس کا نقصان ہو رہا ہے بار پیریڈ دو سال اور بار کونسل کا عرصہ چار سال ہونا چاہیے بار اور کونسل بہتر انداز میں کام نہیں کر رہے لگتا ہے کہ یہ غیر موثر ادارے بن چکے ہیں تحصیل، ڈسٹرکٹ، ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ اور بار کونسل کو مضبوطی سے کام کرنا ہو گا وکلاء برادری کے بڑے مسائل ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لیگل اور جسٹس سسٹم کو ری آرگنائزر کرنے کی ضرورت ہے عدلیہ کسی کمزور نظام کے بجائے جیوری سسٹم کو لایا جائے اور قابل وکلاء کو جیوری سسٹم میں لائے جائے انکی صلاحیتیوں اور تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے فرد واحد کو اس کشمکش والے معاشرے میں اختیار نہیں دئیے جا سکتے ججز کی تعداد نہایت کم ہے انصاف، قانون اور عدل کو باوقار بنانے اور وکلاء کو مضبوط کرنے کیلئے پرانی تحصیلوں اور اضلاع میں ہی ججز کو بٹھایا جائے نئی جگہوں سے ججز کو واپس کیا جائے مگر ججز کی تعدا د کو بڑھایا جائے شریعت کورٹ اور قاضی سسٹم کو ختم کیا جائے مذہبی حضرات جو لا گریجویٹ ہیں ان کو لیا جائے صدر آزاد کشمیر ، وزیرعظم آزاد کشمیر اور دوسرے ارباب اختیار نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام 12 اکتوبر کو بھمبر میں ” فکر اقبال کانفرنس ” منعقد ہو گی کانفرنس جسیال پلازہ میں ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود ہونگے تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام بھمبر کے زیر اہتمام 12 نومبر بروز ہفتہ دن 10 بجے جسیال پلازہ میں ” فکر اقبال کانفرنس ” منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت ناظم انجمن طلباء اسلام محمود الثقلین کرینگے جبکہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری آل پاکستان طاہر حسین قادری بھی خصوصی خطاب کرینگے تقریب میں علامہ اقبال کے حوالے سے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ بھی ہو گا پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے سنیئر نائب صدر راجہ مسعود خان آف چھنی پنجیڑی نے کہا کہ کرپشن سے زیادہ قومی سلامتی کے راز فاش کرنا بڑا جرم ہے پانامہ لیکس سے زیادہ پلاٹنڈ خبر کی تحقیقات ضروری ہیں قومی سلامتی کے راز فاش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے انکے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے حکومت پلاٹنڈ خبر کے معاملے کو گول کرنا چاہتی ہے ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ذمہ داران کا تعین نہ ہو سکا معاملے کو لٹکانے کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو سنگین جرم کے بعد سنگین مذاق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی اور سلامتی کے راز فاش کرنے والے قومی مجرم اور غدار ہیں انکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے کہا کہ پلاٹنڈ خبر کا جرم پانامہ کرپشن سے زیادہ بڑا جرم ہے پانامہ کرپشن کی تحقیقات سے پہلے پلاٹنڈ خبر کی تحقیقات زیادہ ضروری ہے حکومت جان بوجھ کر پلاٹنڈ خبر کے معاملے کو گول کرنا چاہتی ہے ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود انتہائی سنگین معاملے کی تحقیقات نہ ہو سکی کچھ کرداروں کو جان بوجھ کر بیرون ملک بھیج دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پلاٹنڈ خبر کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج پر انکوائری کمیٹی بھی قوم سے سنگین مذاق ہے واقعہ کی تحقیقات سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونی چاہیے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آ جائے انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے پلاٹنڈ خبر کے معاملے کی انکوائری کرے اور اس میں ملوث مجرمان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے صدر راجہ مقصود احمد خان نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام پاکستان کا دفاعی حصار ہیں بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری انکے حوصلے پست نہیں کر سکتی وطن کے وفاع کیلئے پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن کی حفاظت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ نعیم گل کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک سے بھارت خوف زدہ ہو کر کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہا ہے آزاد کشمیر کے عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں آزاد کشمیر کے عوام کسی صورت بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی افواج فائرنگ اور گولہ باری کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے بھارتی افواج کنٹرول لائن کیساتھ بسنے والے عوام پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے انکے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے کنٹرول لائن پر آباد عوام ملک کا دفاعی حصار ہیں جو وطن کی حفاظت اور دفاع کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کنٹرول لائن پر آباد لوگوں نے وطن کی حفاظت اور دفاع کیلئے بے مثال اور لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی جس جذبے اور حوصلے کے ساتھ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اس پر ہم کنٹرول لائن پر آباد عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔