بھمبر کی خبریں 10/3/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری محکموں کے آفیسران دنیاوی خدائوں کو خوش کر نے کے بجائے حقیقی خدا کو خوش کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہیں اور خادم بن کام کریں احتساب بیورو اور سرکاری محکموں کے آفیسران کو صرف غریب لوگ ہی درخواستیں دیتے ہیں جبکہ امیروں کے پاس ہم سب خود مل کر چلے جاتے ہیں غر یب کی داد رسی کر کے دنیا میں غر یب کی دعائیں اور آخر ت میں اللہ کی خوشنو دی حا صل کر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین احتساب بیو رو آزادکشمیر راجہ غضنفر علی نے بھمبر میں سر کا ری محکموں کے ضلعی آفیسرا ن اور شا کیان کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتساب بیو رو اپنی ذمہ دا ریاں پو ری ایما ندا ری کیسا تھ میر ٹ کے اوپر انصا ف کے تقا ضوں کو پو را کر تے ہو ئے ادا کر رہا ہے صرف سر کا ری محکموںکے آفیسرا ن کی طرف سے احتساب بیورو کو بر وقت معلو ما ت اور کا رروا ئی کی رپو رٹ فرا ہم نہ کر نے پر انصاف کی فرا ہمی میں تا خیر کا باعث بن رہے ہیں اگر سر کاری محکموں کے آفیسرا ن اپنی ذمہ دا ری پو ری کر یں اور بر وقت احتساب بیو رو کو رپو رٹس فرا ہم کر یں تو لو گوں کو جلد ی انصاف مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کو حا ضر نا ضر جا ن کر کہتا ہوں کہ میں اپنی ذمہ دا ری بغیر کسی سیاسی دبا ئو کے ادا کر رہا ہو ں اور نہ ہی کسی سیاسی وابستگی کو ملحو ظ خا طر لا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی حکومت یا سر کار کا پیسہ لگ رہا ہو اور اس میں کر پشن یا بد دیانتی ہو رہی ہو تو احتساب بیو رو دفعہ 25کے تحت کا رروائی کر سکتا ہے میں نے اپنے اختیا را ت کا استعما ل کر تے ہوئے محکمہ جنگلات کا986کنا ل رقبہ وا گزار کروا یا ہے بھمبر کے اندر زیا دہ تر شکایا ت محکمہ تعلیم ،محکمہ برقیا ت ،محکمہ ما ل اور محکمہ جنگلات کیخلا ف موصول ہو ئی ہیں تما م محکموں کے ضلعی آفیسرا ن احتساب بیو رو کی طرف سے بھیجے گئے نو ٹسز کا 15یو م کے اندر اندر جوا ب اور ریکا رڈ فرا ہم کر ے مقرر ہ وقت کے اندر ریکا رڈ اور جوا ب نہ دینے وا لے محکموں کے آفیسرا ن کیخلا ف سخت کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی اس سے قبل چیئر مین احتساب بیو رو نے شا کیا ن کی در خوا ستوں پر کا رروائی کر تے ہو ئے متعلقہ محکمو ں کے آفیسرا ن سے جواب طلب کیا اور متعلقہ معاملا ت کو فو ری حل کر نے کی ہدایت کی جبکہ مختلف محکموں کیخلا ف نئی شکا یت کنند گا ن کی نئی درخواستیں بھی مو صول ہو ئی اور ان پر کا رروائی کر نے کیلئے احکا ما ت جاری کئے اجلا س میں ضلعی آفیسرا ن ،در خواست گزار اور صحافیوں نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) چیئر مین احتساب بیوروآزاد کشمیر نے ڈپٹی کمشنر بھمبر ،ڈی ای او ایجو کیشن ،ایکسین بر قیا ت اور ڈی ایف او جنگلات کو احتساب بیو رو کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل نہ کر نے پر جھا ڑ پلادی آئند ہ آفیسرا ن کی غفلت اور لا پرو اہی کو بر داشت نہیں کرونگا تفصیلا ت کے مطا بق چیئر مین احتسا ب بیو رو آزادکشمیر را جہ غضنفر علی نے بھمبر میں ضلعی آفیسرا ن کے اجلاس کے دو را ن احتساب کی طرف سے جا ری ہو نیوالے احکامات پر عمل نہ کر نے پر ڈپٹی کمشنر بھمبر ،ایکسین بر قیا ت ،ڈی ای اوزنا نہ ومر دانہ اور ڈی ایف او جنگلات کی شدید الفا ظ میں سر زنش کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کیو جہ سے انصا ف کی فرا ہمی میں تاخیرہو رہی ہے آج کے بعد آپ کی طرف سے کسی قسم کی غفلت اور لا پرواہی بر داشت نہیں کر ینگے احتساب بیو رو کے احکا ما ت پر فو ری عمل کر تے ہو ئے احتساب بیورو کو وا پس رپو رٹ کر یں ۔۔