بھمبر کی خبریں 8/5/2016

Press Confrence

Press Confrence

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محبت اور رواداری کی سیاست قابل ستائش ہے چوہدری انوار الحق کے دین محمدی سے خصوصی شخف حب رسول ۖ کی بدولت ان کی حمایت ہر عاشق رسول ۖ دین محمدی پر چلنے والے شخص کا فرض بنتا ہے دین سے محبت ہی زندگی کا اصل الاصول ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم الاخوان مرکزی صدر جناب محمد اکر م اعوان نے چوہدری انوار الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ اور بالخصوص کشمیری ایسے نمائندوں کا چناؤ کریں جو راسخ العقیدہ ہوں دین محمدی سے مکمل شخف رکھتے ہوں دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں میری معلومات کے مطابق چوہدری انوار الحق کی دینی خدمات قابل ستائش ہیں میری تمام کشمیری ووٹروں سے درخواست ہے کہ وہ دینی سوچ کے حامل نمائندگان کا انتخاب کریں جناب محمد اکرم اعوان نے کہاکہ ان انتخابات میں ایک طرف شہید ممتاز قادری جیسے عاشق رسول ۖ کو پھانسی دینے والے ہیں جبکہ دوسری طرف عاشق رسولۖ کے قدردان ہیں فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے وہ کسے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں امریکہ اور یہودی لابی کو خوش کرنے کیلئے ممتاز قادری شہید کو پھانسی پر چڑھانے والوں کو مسترد کرتاہوں یہی عشق رسولۖ کا تقاضہ ہے تمام کشمیری قوم محبت رسولۖ کے تقاضوں کو محلوظ خاطر رکھے اور دینی سوچ کے حامل امیدواران کا انتخاب کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ریاست کی وحدت کی بحالی اور حق خود ارادیت کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے بھمبر میں ڈاکٹر مسعود رضا نائب صدرکشمیر فریڈم موومنٹ یورپ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوںنے کہاکہ ننگ ملت ،ننگ دین ،ننگ وطن ہر دور کے کردار رہے ہیں اس لیے آزادکشمیر کی سیاسی لیڈر شپ کا کردار تاریخ کے اوراق میں لکھا جارہا ہے آج مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کے لاشے ،عفت مآب خواتین کیساتھ ہونے والا بھیانک سلوک اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے عوام ہم سے کیا تقاضہ کررہے ہیں اور ادھر آزادکشمیر میں جاری اقتدار کی رسہ کشی اور اسلام آباد کا کردار کیا یہ غداری نہیں یہی وہ کردار ہے جسکی ہم پرزو ر مذمت کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ 1972میں شملہ معاہدہ میں جنگ بندی کو لائن آف کنٹرول بنادیا گیا اور مسلہ کشمیر سے ہی الگ تھلگ کردیا گیا اور مزید ظلم جو ہمارے ساتھ کیا جارہا ہے وہ یہ ہے کہ انڈین کشمیر میں انڈین سیاسی جماعتیں اور پاکستانی کشمیر میں پاکستانی سیاسی جماعتیں قائم کرکے ریاستی سیاست کا عمل دخل ختم کر دیا گیا اب فیصلے سری نگر اور مظفرآباد کی بجائے دہلی اور اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور الحاق کی شق پر دستخط کرنا پڑتے ہیں لیکن تمام تر جبر و استبدار کے باوجود ہمیں اللہ پر مکمل یقین ہے کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا اور وطن عزیز ضرور آزادہوگا ڈاکٹر مسعود رضا نائب صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے یورپ میں کی جانے والی سیاسی و سفارتی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اقوام عالم میں مسلہ کشمیر کو شدومد سے پیش کریں اور بھارت کی طرف سے کیے جانے والے ظلم وستم اور قتل وغارت گری کو بے نقاب کریں دیگر مقررین نے بھی آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے امان اللہ خان سپریم ہیڈ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی موت کو تحریک آذادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے انکی جدوجہد کوڑخراج عقیدت پیش کیا اور وطن کی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا ظہرانے میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے ممبران مشاورتی کونسل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Books Distributed

Books Distributed

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گر لز ہا ئی سکو ل دھنڈر کلاں میں معروف سما جی شخصیت کی طرف سے ذہین اور مستحق طا لبا ت میں کتب تقیسم کی گئیں صدر معلمہ کی طر ف سے اظہا ر تشکرکیا گیا مقام حیر ت ہے کہ 30برسوں سے حوا کی بیٹیاں پر شکوہ کو ٹھیوں کے جھر مٹ میں صرف دو کلا س رومز ،ایک کمپیوٹر لیب اور ایک ہی وا ش رو م پر مشتمل عما رت میں زیو ر تعلیم سے آرا ستہ ہو رہی ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر معروف سما جی شخصیت مدرس ریٹا ئرڈ محمد انو ر چو ہدری نے کیا تفصیلا ت کے مطا بق گر لز ہائی سکول دھنڈر کلاں کی پرا ئمر ی اور مڈل کلا سوں کی مستحق اور ذہین طا لبا ت میں ہزا روں روپے کی کتب تقسیم کی گئیں ریٹا ئرڈ مدرس ماسٹر محمد انو ر چو ہدری نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ آئند ہ بھی اس نیک کا م کو جاری وساری رکھیںگے انہوں نے سیکر ٹر ی تعلیم سکولز سے اپیل کی کہ 300طا لبا ت پر مشتمل اس سر کاری تعلیمی ادا رے کو بلا تا خیر مکمل عما رت ،کمرہ امتحا ن اور پلے گراونڈ مہیا کیا جا ئے اس موقع پر صدر معلمہ روبینہ افتخا ر خلجی نے انکا شکر یہ اداکر تے ہو ئے اس امیدکااظہا رکیا کہ گا ئوں کی دیگر صاحب ثروت شخصیا ت بھی ضرورت مند بچیوں کیلئے مکمل سکو ل یو نیفا رم ،سکو ل بیگز کی فرا ہمی میں معاونت کر ینگی سکو ل ہذا کی عما رت کی فرا ہمی کے سلسلہ میںعملی اقداما ت اٹھا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے ہمیشہ رواداری ،بھائی چارے اور امن وامان کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق انکے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں آمدہ الیکشن میں چوہدری انوارالحق کو ڈنکے کی چوٹ پرگوڑھا خورد پولنگ اسٹیشن سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںگے ان خیالات کااظہار حاجی محمد اشرف اور چوہدری تفضل مہندی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حلقہ بھر سے نوجوان چوہدری انوار الحق کی الیکشن مہم انتہائی جو ش و خروش سے چلا رہے ہیں جو قابل تحسین ہے ان راہنماؤں نے کہا کہ ہمارا کنبہ چوہدری انوارلحق کیساتھ ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب مفاد پرست ٹولے کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بھمبرکی عوام آمدہ الیکشن میںمیرٹ کی بنیاد پر عوامی لیڈر چوہدری انوارالحق کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اہلیان رنڈ یا م ،یو تھ ونگ کے صدر را جہ فہیم الحق طا ہر ،را جہ فصیح الحق طا ہر ،را جہ عاقب ،را جہ یاسر،افتخا ر ،را جہ حبیب نواز ،را جہ حسن جا وید ،را جہ مدثر اقبا ل ،را جہ موسیٰ ،انصر اوررا جہ تیمور نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ہمیشہ سے چو ہدر ی طا رق فا روق کیسا تھ تھے اور انکی بھر پور حمایت کر تے رہے ہیں اور آئند ہ بھی کر تے رہے گے چو ہدری طا رق فا روق تعمیروترقی کے ہیرو ہیں اور حلقہ ایل اے7ان کی صلا حیتوں سے بخوبی واقف ہیں اور انشااللہ مو جودہ الیکشن میں چو ہدری طا رق فاروق کا میا ب ہو کر تعمیر وترقی کی را ہ ہموار کر ینگے۔۔