بھمبر کی خبریں 23/9/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان نے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے ہی مثبت اور موثر سیاست کے قائل رہے ہیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے حق میں نہیں ہیں حلقہ کے امیدواروں کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ایک دوسرے کی دل آزاری نہ ہو عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے حلقہ کے عوام کی خدمت زندگی کا مشن ہے جو جاری رہے گا حلقہ برنالہ کے عوام کی طرف سے بھر پور استقبال پر ان کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار ملک عبدالمالک اعوان نے سعودی عرب سے واپسی پر تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے کڈہالہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام سے یہ کہوں گا کہ وہ اس بار اپنے ووٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں آپ کے ووٹ سے کامیاب ہونیوالا نمائندہ ہی آپ کے علاوہ کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے انسان لاکھ برا چاہے ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے انشاء اللہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کی عدالت میں جائینگے اور کامیاب ہو کر خدمت کی نئی تاریخ رقم کرینگے انہوں نے کہا کہ موثر اور مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتے عوام میں موجود رہنے والا آدمی ہوں اور ان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوں یہی وجہ ہے کہ برنالہ کے عوام کی طرف سے پہلے سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی پارٹی پالیسی پر کھل کر بات کرنے کا حق حاصل ہے ہم تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھر پور قیادت میں تحریک انصاف کا مشن گھر گھر پہنچائینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ میں جتنے بھی امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہیء ہیں وہ سب قابل احترام ہیں اور ہمارے بھائی ہیں ہم کسی کی دل آزاری نہیں کرینگے ہر امیدوار کو اپنی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا بھر پور حق حاصل ہے حلقہ برنالہ کی عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کرکے حلقہ برنالہ میں بھر پور تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے اس موقع پر ملک افتخار طیب، چوہدری ذوالفقار احمد، ملک مشتاق احمد ایڈووکیٹ، ملک محمد وسیم و دیگر نے بھی خطاب کیادریں اثنا امیداور اسمبلی عبدالمالک اعوان کا سعودیہ سے حلقہ آمد پر کڈہالہ کے مقام پر والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں کڈہالہ سے موصوف کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ مرکزی دفتر لایا گیایہاں پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے نواحی علاقے کنڈ پنجڑی میں خاتون پستول کی گولی لگنے سے شدید زخمی پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ کنڈ پنجیڑی کی رہائشی خاتون مصباح سعید زوجہ افتخار احمد گذشتہ روز 30 بور پستول کندھے میں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہو گی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے پنجیڑی رورل ہیلتھ سنٹر داخل کرا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علی بیگ پولیس نے مضروبہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد یٰسین نے کشمیر کے اندر جاری بھارتی جبر و ظلم کو بد ترین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی دنیا کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم روک کر زندہ ضمیر ہونے کا ثبوت دے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت اب آزاد کشمیر کے لوگوں پر جو نہتے عام شہری ہیں ان پر بھارتی فوج گولے برسا کر اور گولیاں مار کر شہید کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 25 سالوں میں کشمیری عوام نے بھارت کی سات لاکھ فوج کے ہاتھوں بد ترین مظالم برداشت کئے ہیں جن کی تصدیق تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں کر چکی ہیں اب بھارت نریندر مودی کی قیادت میں جس طرف خطہ کو لے جا رہا ہے اس میں جنگ اور تصادم کے سوا کچھ نہیں ہے اس لئے کشمیری عوام اور پاکستانی قوم کو ایسے حالات کیلئے تدابیر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ اپنے سفارتی اور کشمیر کاز کے فروغ کیلئے دن رات محنت سے کام کر رہی ہے تا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعت اسلامی کاحلقہ ایل اے 6سماہنی سے الیکشن 2016 کے لیے امیدوار کا اعلان، چوہدی محمد کریم کو متفقہ امیدوار نامزد کر دیاگیا ۔اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز جماعت اسلامی کی ضلعی شورٰی نے بھمبر کے مقام پرامیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میںباہمی مشاورت کے دورانکیا۔ گزشتہ روزحلقہ سماہنی کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی چوہدری محمد کریم نے پونا کے مقام پر یونین کونسل پونا کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں جمہوریت کی حقیقی روح موجود ہے۔یہ موروثی سیاست اور برادری کے نام پر چلنے والی سیاست کی نفی کرتی ہے انہوں نے کارکنان پراضح کیا کہ وہ مستقبل میں کسی سیاسی اتحاد کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور وہ خود بھی بیساکھیوں پر چلنے والی سیاسست کے حامی نہیں۔ہمارے کارکنان اور ذمہ داران کا ماضی اور حال بے باک ہے۔جماعت اسلامی ہی ریاست میں مساوات کے ساتھ خدمت کرنے اور وسائل کو امانت سمجھتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی دعویدار ہے۔ چوہدری محمد کریم نے کہا کو عوام علاقہ اب سابقہ حکمرانوں کے طرز عمل سے تنگ آ چکے ہیں جو پانچ پانچ سال تک لوگوں کو لولی پاپ دے کر بہلانے اور اپنا ٹرم پورا کرنے کے چکروں میں رہتے ہیں۔ ایک پارٹی ایک عوامی فلاحی منصوبے کا اعلان کرتی ہے اور اور دوسری پارٹی اس پر سٹے آرڈر لے کر عوام کی امیدوں کا قتل کرتی ہے۔ریاستی اداروں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مفلوج بنا دیا گیا ہے تاکہ فلاحی پراجیکٹس اور اسیکیموں میں کمیشن بنانے کے راستوں کو محفوظ تر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے6 سماہنی میں جماعت اسلامی جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،اجلاس سے جماعت اسلامی حلقہ سماہنی صوبیدار(ر) منظور حسین اور صدر الخدمت فائونڈیشن تحصیل سماہنی شبیر سبحانی نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن بھمبرکے اہم رہنماء راجہ ندیم صابر آف بڑھنگ نے کہا ہے کہ چوہدری طارق فاروق حقیقی عوامی معنوں میں عوامی لیڈر اور بھمبر میں تعمیروترقی کا نشان ہیں ،آئندہ الیکشن میں انہیں حلقہ بھمبر سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے ،موجود حکومت نے صرف کرپشن اور لوٹ مار کو فروغ دیابھمبر کو حکومت نے ترقیاتی میدان میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا اوراسے اپوزیشن کا حلقہ ہونے کی سزا دی ،مگر حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ چکاہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،مخالفین پروپیگنڈہ کر کے قائد ن لیگ آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر اور چوہدری طارق فاروق میںغلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،ن لیگ میں اختلافات دیکھنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ندیم صابر نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بڑھنگ چوہدری طارق فاروق چاہنے والوںاور مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہو گا،بڑھنگ سے چوہدری طارق فاروق کو بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیاب کروا کر حلقہ ایل اے7 بھمبر میں ان کی کامیابی کی مضبوط بنیاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا،ن لیگ کے کارکنان آپس میں اتحاد رکھیں اور چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریںاور ان کی کامیابی کے باہر نکلیں فتح ان کا مقدر بن کر ان کے قدم چومے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر شہر اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ،ہر طرف جل تھل ،موسم خوشگوار ہو گیا،بارش کا سلسلہ گزشتہ روز صبح سویرے ہی شروع ہو گیا جو دن بھر مسلسل جاری رہا،بارش کے باعث ضلع بھمبر میں موسم نہایت خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت اور انتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے ،پابندی کے باوجودضلع بھمبر میں کیبل آپریٹرزنے انڈین چینلز بند نہ کیے ،گزشتہ روز حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے تمام انڈین تفریحی اور ہندی ڈبنگ میں انگلش چینلزکی نشریات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،جس پر بھمبر انتظامیہ نے تمام کیبلز آپریٹرز کو انڈین چینلز کی نشریات فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کیں مگر تاحال ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا،معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھمبر کے کیبلز آپریٹرز نے پابندی کے باوجود ممنوعہ چینلزکی نشریات جاری رکھی ہوئی ہیں،جبکہ حکومتی حکم کے باوجود اے جے کے نیو ز اور پی ٹی وی کے دیگر چینلز کی نشریات کیبلز پر بحال نہیں کی گئیں، شہریوں نے حکومت سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے سینئر کشمیری صحافی خالد گردیزی کے والد محترم اور سینئر صحافی ندیم کامران کے بھائی کی وفات پراظہار افسو س کرتے ہوئے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ،اپنے ایک تعزیتی بیان میں چوہدری طارق فاروق نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری شبیر حسین آف کنڈ گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے D.H.O ہسپتال سیرلہ بھمبر میں انتقال کر گئے جنکی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں کنڈ تحصیل برنالہ میں ادا کی گئی نماز جناہ میں کرنل وقار احمد نور امیدوار اسمبلی، چوہدری محمد افضل ہیڈ ماسٹر، خالد مالنی ، چوہدری بشیر احمد ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔