بھمبر کی خبریں 12/7/2016

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایدھی کی دکھی انسا نیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انکی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے فلاح انسانیت کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں عبد الستار ایدھی کا ثانی صدیوں بعد بھی نہیں مل سکتا وہ پاکستان کی پہنچان اور قوم کا سرمایہ تھے ان خیالات کا اظہار کشمیر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن چوہدری ظفر اقمال، صدر ڈھیر ی وٹاں ویلفیئر فا ونڈ یشن چوہدری انعام الحق ،پرو فیسر محمد اصغر شا دچنا ر فر ی ڈا ئیلا سز سنٹرنے اپنے مشتر کہ تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عبد الستا ر اید ھی نے نا مساعد حا لات میں خد مت انسا نیت کی ایک بنیاد رکھی وہ آئند ہ آنیوالی نسلو ں کیلئے رو ل ما ڈل کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اید ھی مر حو م ملک کے اندر اور با ہر پا کستا نی قوم کے مثبت چہر ے کی علامت تھے جنہیں پوری دنیا میں عزت واحترا م کی نظر سے دیکھا جا تا تھا جبکہ ملک کے اندر غر یبوں ،کمزوروں ،بے سہا رہ افراد سمیت متعدد فلاحی ورفا عی کا موں میں ان کا کو ئی ثا نی نہیں انہوں نے با با ئے خد مت کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ وہ پا کستا ن کا فخر اور عظیم تھے رہتی دنیا تک انکی خد مت کے منصو بے قا ئم ودا ئم رہیں گے انہوں نے اپنی خد مت کے ذریعے کروڑوں پا کستا نیوں کے دل پر حکومت کی عبد الستا ر اید ھی دکھی انسا نیت کے مسیحا اور در ویش صفت انسا ن تھے انہوں نے عبد الستا ر اید ھی کے بلند درجات کیلئے دعا ئے مغفر ت کر تے ہو ئے ورثا ء کیساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ایک اجلاس جس میں پاکستان و کشمیر کے موجودہ حالات ، آزادکشمیر میں الیکشن اور مقبوضہ کشمیر کی ناگفتہ بہہ صورتحال اور مون سون بارشوں پر خصوصی بات کی گئی ،پاکستان کی موجودہ صورتحال جس میں کراچی میں دہشت گردی اور کے پی کے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ہونا، اپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو مشکوک قرار دینا، فوج کی قربانیوں کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے ۔پاکستان کی خارجی پالیسی جس طرح چلائی جا رہی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے ہے کہ حکومت پاکستان کسی انجانے خوف میں مبتلا ہے ۔جنگ ہو یا اندرونی خلفشار، دہشت گردی وغیرہ ان سے پاک فوج نبرد آزما ہے اب پاکستان فوج ملک کے اندر شہر شہر میں نئے سے نئے محاذ پر نبردآزما ہے پاکستان فوج نے ہی اگر تمام مسائل کو حل کرنا ہے تو سول حکومت کی کوئی ضرورت نہیں، جس کی وجہ سے آج ملک کے اندر سیاسی دہشت گردی ، تمام ادارے تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے ہیں، اب اداروں کو بھی درست کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات لی جارہی ہیں، رینجرز کو چوروں اور ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے اور مارنے پر لگایا گیا ہے ، تو پولیس صرف تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، اس سلسلے میں سابق فوجیوں کی خدمات لی جائیں تو آن واحد میں ملک کے اندرفوراََ امن ہو جائے گا، کیونکہ سابق و حاضر فوجی صرف ایک ہی لائن آف ایکشن پر کام کرتے ہیں۔آزاد کشمیر میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آئے روز قتل و غارت ہو رہی ہے جس کو ہندوستان بیرونی دنیا میں ایک نئے ایشو کے طور پر اٹھائے گا، ہم جنرل راحیل شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کو ملتوی کروائیں کیونکہ غریب عوام بڑی مشکل سے گزر اوقات کر رہی ہے اور اس الیکشن میں مزید کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا احتمال ہے اور یہ الیکشن دنیا بھر میں پاکستان کو بھی بدنام کروائے گا، جو اخراجات اس الیکشن پر ہونگے اس رقم کو آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جانا چاہیے، تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے سابق فوجی سول لوگوں کو ٹریننگ دیں گے تاکہ ایک بہترین شہری دفاعی لائن تیار ہو سکے۔مون سون کی بارشوں کے حوالے سے لائحہ عمل یوں اختیار کیا گیا کہ تمام سابق فوجی اپنے اپنے علاقے میں چوکس رہیں اور نوجوانوں کی ٹولیاں بنا ئیں کسی ہنگامی صورتحال میں اپنی مد د آپ کے تحت اپنی حفاظت کریں کیونکہ انتظامیہ اور دیگر ادارے خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں جب نقصان ہو جائے تو اس کے بعد آتے ہیں اور اخباروں میں فوٹو سیشن کروا کے چلے جاتے ہیں ،اب بھی سیلابی صورتحال میں پاک فوج ہی مدد کوآئے گی ، الیکشن بھی فوج کروائے گی، ہمارے حفاظت بھی فوج کرے گی ، چور ڈاکو بھی فوج پکڑے گی، نہریں بھی فوج صاف کرے گی، خوراک بھی فو ج ہی پہنچائے گی ، تو آخرکار پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ فوج ہی ملک کا اتنظام سنبھالے اور سابق فوجیوں کو جو بھی ذمہ داری دی جائے گی ہم سابق فوجی اس کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ اجلاس کی صدارت صوبیدار فتح علی صدر بھمبر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض لانس حوالدار محمد حنیف نے سرانجام دئیے، سپاہی فض کریم نے تمام ممبران کو فرداََ فرداََ اکھٹا کیا اور اجلاس میں تمام حاضران کے شامل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا،سپاہی فضل کریم نے نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے اور اجلاس کے ماحول کو گرماتے رہے ۔اجلاس میں جنرل سکرٹری صوبیدار محمد عزیز ، صوبیدار محمد حنیف، حوالد ار عاصم، سپاہی عبدالغنی ،برنالہ سے نائب صوبیدار مرجان علی خان ، کیپٹن بوٹاخان، صوبیدار میجر حیدر علی ، صوبیدار شیر باز ، حوالدار منظور حسین کمانڈو، لانس نائیک شبیر حسین، نائیک محمد اکرم نے اجلاس میں شرکت کی اور آخر میں عبدالستار ایدھی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔