بھمبر کی خبریں 19/8/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم کی بے حسی گورنمنٹ سکولز میں اساتذہ کی اجارہ داری بھمبر کے نو احی علاقہ میں تعلیمی آبیاری کے لئے سکول جانیوالی طالبات استانیوں کے گھروں میں مال مویشیوں کے لئے جنگل سے گھاس کاٹ کر لانے پر مجبور سکو ل کے بستے اٹھا نے کی عمر میں استا نیو ں نے معصو م طا لبا ت کو گھا س کی گھٹر یا ں ٹھا نے پر لگا دیا حکومتی بے حسی اور محکمہ تعلیم میں بڑی بڑ ی تنخوا ہیں اور فرا عار لینے وا لو ں کی چشم پو شی سے آزاد کشمیر کے دیہا تی علاقوں میں عو ام بچیو ں کی تعلیم دلا نے سے گر یزاں جبکہ تعلیمی معیا ر بھی گر نے لگا عوام علاقہ کا حکومتی بے حسی اور محکمہ تعلیم کی منفقا نہ پالیسیو ں پر شدید احتجا ج تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے نواحی علاقہ کس رنڈ یا م کے گو رنمنٹ گر لز سکو ل میں تعینا ت استا نیو ں نے سکو ل میں عملی پیا س بجھا نے کے لئے آنیوا لی معصوم طا لبا ت کو سکو ل کی چھٹیا ں ختم ہو تے ہی اپنے گھرو ں میں پالتو مو یشیو ں کے لئے قر یبی جنگل سے نہ صرف گھا س کٹا ئی شروع کر دی بلکہ معصو م بچیو ں کو جن کی عمر یں کتا بیں اٹھا نے کی ہیںکو گھاس کی بڑ ی بڑ ی گٹھر یا ں اٹھو انے پر بھی مجبو ر کرد یا ہے جو محکمہ تعلیم کے بڑ ے بڑ ے عہدو ں پر فا ئز ار باب اختیا ر کے منہ پر طما نچہ ہے جو حکو مت آزاد کشمیر کے لئے لمحہ فکر یہ ہے اس موقع پر عوام علاقہ نے سکو ل میں تعینا ت استا نیو ں کے روپے پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے کہاکہ ہما ری بچیا ں گھرو ں سے سکو ل میں عملی پیا س بجھا نے کے لئے جا تی ہیں لیکن سکول میں تعینا ت استا نیاں گھریلوکا م کا ج کے علاوہ اب جنگلو ں ے بچیو ں کو گھاس اٹھا کر لا نے پر مجبو ر کر رہی ہیں جو بڑ ی ذیا دتی ہے انہو ں نے کہا کہ ہما را اعلیٰ احکا م با لخصوص محکمہ تعلیم کے اس مرا عا ت یا فتہ طبقہ سے مطا لبہ ہے کہ وہ اپنا رزق حرا م نہ کر یں دیہا تی علاقو ں میں قا ئم سکو لو ںمیں ہونیو الے بے قا عد گیوں کاجا ئزہ لیں در پیش مسا ئل کا تدا ر ک اور غفلت کے مر تکب سکو ل ملاز مین کیخلا ف کا رروا ئی عمل میں لائیں یاد رہے کہ دیہا تی سکو لو ں میں محکمہ تعلیم ے ذمہ دارآفیسرا ن کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کے با عث تعلیمی فقدان بڑ ھ رہا ہے با لخصوص دیہا تی علاقوں میں سکو ل میں تعینا ت استا نیو ں اور اساتذہ کی عدم دلچسپی اور فرا ئض منصبی میں ڈ نڈ ی ما رنے سے لو گ بچیوں کو تعلیم دلا نے سے گر یزاں ہیں اور تعلیمی معیا ر بھی روز بروز پستی کی طرف جا رہا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر سپر یم کو رٹ نے ضلع بھمبرمیں پرا ئمر ی اور جو نیئر ٹیچر کی بھر تی پر حکم امتناعی بحا ل رکھا ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر ان کو کیس کے فیصہ تک نئے اسا تذ ہ کی بھر تی کے لئے ٹیسٹ انٹرو یو لینے سے رو ک دیا مسلم لیگی را ہنما ئو ں نے فیصلے کو حق وسچ اور میر ٹ کی فتح قرار دیا تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ تعلیم سکو لز نے ضلع بھمبر میں پرا ئمر ی اور جو نیراسا تذ ہ کی بھر تی کے لئے اشتہا ر جا ری کیا تھا اور ٹیسٹ انٹرو یو کے لئے 28-29-30جو لا ئی کی تا ریخ مقرر کی تھی جس کیخلا ف سمانی کے مسلم لیگی را ہنما ئو ں نے ہا ئی کو رٹ میں رٹ دا ئر کر کے بھر تی کے لئے ہو نیوا لے ٹیسٹ انٹرو یو پر حکم امتناعی حا صل کر نے کی کو شش کی تھی لیکن ہا ئی کو رٹ نے حکم امتنا عی جا ری کر نے کے بجا ئے متعلقہ فر یقین کو نو ٹسز جا ری کئے تھے مسلم لیگی را ہنما ئو ں نے ہا ئی کورٹ کے نو ٹسز جا ری کر نے کے فیصلے کیخلا ف سپر ئم کو رٹ میں اپیل دا ئر کی تھی اور استدا عا کی تھی کہ اسا تذ ہ کی بھر تی کے لئے ہو نیوا لے ٹیسٹ انٹرو یو پر حکم امتناعیجا ری کیا جا ئے اور محکمہ تعلیم بھمبر کونئے اساتذہ کی بھر تی سے رو کا جا ئے جس پر سپر یم کو رٹ نے حکم امتناعی عا رضی جا ری کر تے ہو ئے سما عت کے لئے 18اگست کی تا ریخ مقرر کی تھی گز شتہ روز سپر یم کو رٹ نے سماعت کے بعد اپنے ابتدا ئی فیصلے میں اسا تذہ کی بھر تی پرحکم امتنا عی جا ری کر تے ہو ئے کیس کی سما عت اور فیصلے تک محکمہ تعلیم کو ضلع بھمبر میں پرا ئمر ی اور جو نیئر اساتذ ہ کی بھر تی سے رو ک دیا ہے سپر یم کو رٹ کے فیصلہ آنے پر سما ہنی کے مسلم لیگی را ہنما را جہ رزاق احمد خا ن ،را جہ مقصود احمد خان ،را جہ خوشنو د اعظم خا ن ،را جہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ ،را جہ منیر اللہ ،را جہ خا لد محمو د ایڈووکیٹ نے کہاکہ سپر ئم کو رٹ کا فیصلہ حق و سچ اور میر ٹ کی فتح ہے فیصلے سے قانو ن ،انصاف اور میر ٹ کا بو ل با لا ہو اہے پڑ ھے لکھے نو جو ان کو میر ٹ کے او پر بھر تی ہو نے کا موقع ملے گا جبکہ دو سر ی طرف بھمبر اور بر نا لہ کے عو ام اور سیاسی را ہنما ئو ں نے کہاکہ پرا ئمر ی اور جو نیئر اسا تذ ہ کی بھر تی کے لئے سما ہنی میں اختلا ف تھا بھمبر اور بر نا لہ کے لو گو ں کونئے اساتذ ہ کی بھر تی پر کو ئی اعترا ض اور شکا یت نہ تھی فیصلے سے بھمبر اور بر نا لہ کے پڑ ھے لکھئے نو جو انو ں کو ما یو سی ہو ئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بر صغیر ہندو ستا ن میں محمد بن قا سم کے تبلیغ و اشاعت کا سہر ہ مغل شہنشاہ کو جا تا ہے مغل حکمرا ن اپنی قر یب تر ین مجا لس میں علما ء حق کی بہت بڑ ی تعداد رکھتے تھے اور دین اسلا م کے جھنڈ ے کو سر بلند رکھنے میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھتے تھے انڈ ین ڈرا مہ جو دہ اکبر ہندو بنیا ں کی ذہنی کھٹیا سو چ تو ہوسکتی ہے لیکن یہ مغل حکمرا نو ں کی تا ریخی حیثیت کی تر جما ن نہیں ہو سکتا ان خیا لا ت کااظہا ر انصرزما ن خا ن مغل امیدوار حلقہ سما ہنی میں صحا فیو ں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ںنے کہا کہ ہندو بنیا ں کے جھو ٹے مو رخ مغل حکمرا نو ں کی تا ریخ کو مسخ کر نا چا ہتے ہیں لیکن مغل عادل ،منصف حکمرا نوں کی تا ریخ کو مٹا نا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ہندو ستا نی سا مرا ج نے جو دہ اکبر کے زریعے مغل با دشا ہو ں کی حقیقت کے بر عکس جو تصویر پیش کر نے کی کو شش کی ہے ہندو مسلم دشمنی تو ہو سکتی ہے لیکن مغل حکمرا نو ں کے نظا م زند گی سے ان کا کو ئی تعلق نہیں ہو سکتا ایک سوا ل کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ مغل بادشا ہو ں نے پو رے بر صغیر میں 300سا ل سے جا ئز عر صہ حکمرا نی کر کے اپنا لوہا منوا یا مغل با دشا ہو ں کی تعمیر کر دہ مسا جد بر صغیر کے چپے چپے پر آج بھی مو جو د ہیں جو صد یو ں گزر جا نے کے باو جود دین اسلا م سے محبت کاعملی ثبو ت ہیں مغل حکمرا ن انسا نیت کے قدر دان تھے را ستو ں ،چو را ہو ں پر مسا جد را ہنے کی خو بصورت تر ین جگہو ں اور پا نی کے کنو یں آج بھی مغل حکمرا نوں کے تا ریخی انسا نی خد مت کی یا د دلا تے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بر نا لہ کے پسے ہو ے طبقا ت کے حقوق کی با زیا بی اور خد مت کی سیا ست کا جذ بہ لے کر پا کستا ن تحر یک انصاف مید ان میں اتر ی ہے ملک عبدا لما لک اعوان کی قیا دت میں تحر یک انصا ف بر نا لہ سے بھر پو ر کا میا بی حا صل کرے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف بر نا لہ کے مر کزی را ہنما ملک مشتاق ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ ملک عبدا لما لک اعو ان نے حلقہ بر نا لہ کے پسے ہو ئے طبقا ت کے حقوق کی با زیا بی ،جا گیردا ری نظام کے خا تمے محبت کی سیاست کے فر وغ اور عو امی خد مت کا جو عز م کیا ہے اس پر بر نا لہ کے عوام جو ق در جوق ان کے قا فلے کا حصہ بن رہے ہیں ملک عبدا لما لک اعوان حلقہ بر نا لہ کی تمام بر ا دریو ں کے متفقہ امیدوار ہیں جو حلقہ بر نا لہ کے عو ام خوا ہ ان کا تعلق کسی بھی ذا ت یا قبلہ سے ہے ان کی بر ادری ہیں انہو ں نے کہاکہ تحر یک انصا ف بر ادری ازم پر یقین نہیں رکھتی عوامی قو ت ،عوام کی را ئے اور عوام کی عز ت نفس کا مذاق اڑ انے کی کسی کو بھی اجا زت نہیں دی جا ئیگی تحر یک انصا ف کا طرہ امتیا ز بھی یہی ہے کہ عوا م بر دا ریو ں کے بت تو ڑ کرآپس میں محبت سے رہیں انہو ں نے کہا کہ عیدا لضحیٰ کے بعد تحر یک انصا ف بر نا لہ میں اپنی بھر پو ر انتخا بی مہم امیدوار اسمبلی ملک عبدا لما لک اعو ان کی قیا دت میں چلا ئینگے او ر انشا اللہ بر نا لہ کے عوام کی طا قت سے آئند ہ الیکشن میں بھر پو ر کا میا بی حا صل کر ینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر میں ڈا کٹرز کی کمی کو فی الفو ر پو را کیا جا ئے تاکہ کرو ڑو ں رو پو ں سے تعمیر ہو نے وا لے ہسپتا ل سے لو گ مستفید ہو سکیں ان خیا لا ت کا اظہا ر جما عت اسلا می کے را ہنما سا بق امیدوا ر اسمبلی چو ہدر ی محمد علی اختر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر ڈسٹر کٹ ہسپتا ل میں کرو ڑو ں رو پے لگا کر عما رت توتعمیر کر دی لیکن 15سا ل سے اس ہسپتا ل میں ڈا کٹرو ں کی کمی کو پو را نہیں کیا جا سکا کو ضلع بھمبر کی عوام کیسا تھ نا انصا فی اور ظلم ہے انہو ں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر وزیر صحت سے پر زوراپیل کی کہ بھمبر ہسپتا ل میں فو ری طو ر پر ڈا کٹرو ں کی کمی کو پورا کیا جا ئے بصورت دیگر عوام علاقہ راست اقدا م کرنے پر مجبو ر ہو نگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)دارارقم سکولز کے چیئر مین پر وفیسر عر فا ن احمد 21،22اگست کو بعد نماز عشاء در س قرآن دینگے جما عت اسلامی کے تر جمان کے مطا بق دارارقم سکو ل کے چیئر مین پرو فیسر عرفا ن احمد21,22اگست کو جسیا ل پلا زہ بھمبر میں بعد نما ز عشاء درس قرآن دینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین کی خصوصی ہدا یت پر سما ج دشمن عنا صر کیخلا ف چلا ئی جا نیو الی خصوصی مہم کے دو را ن تھا نہ سٹی بھمبر نے کا رروا ئی کر تے ہو ئے اعلیٰ کوا لٹی کی شراب اور چر س برآمد کر کے ایک ملز م کو گر فتا ر کر لیا دو سرا ملز م فرار ہو نے میں کا میا ب جبکہ ٹر یفک چیکنگ کے دو را ن 16مو ٹر سا ئیکل ضبط کر لئے تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر حسین کی خصوصی ہد ایت اور ڈی ایس پی ہیڈ کوا رٹر را جہ ند یم عارف کی زیر نگرا نی ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم تفتیشی محبو ب حسین بٹ نے بمعہ نفر ی دو را ن گشت بھمبر گجرا ت رو ڈ تلاشی ملز م مر تضیٰ احمد سکندر جلا لپو ر صو بیتا ں سے50گرا م چر س برآمد کر کے گر فتا ر کر لیا جبکہ دو سر ی کا رروائی میں دھندڑ کے قر یب ملز م عادل بٹ کو مشکو ک جا ن کر روکنے کی کوشش کی تو ملز م 4بو تل شرا ب پھینک کر فرار ہو گیا جبکہ جنر ل ہولڈ اپ کے دو را ن تھا نہ سٹی بھمبر نے کم عمر مو ٹر سائیکل سوا رو ں سے16مو ٹر سا ئیکل ضبط کر لئے ایک اور کا رروائی میں 4گداگر خوا تین کو گر فتا ر کر کے ضلع بدر کر دیا گیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،چیئر مین روز گرو پ خوا جہ ظفر اقبا ل بٹ ،سہیل صا دق بٹ ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،ممتاز تا جر سعید احمد نے ٹیچر آرگنا ئز یشن کے مر کز ی را ہنما میر محمد الیاس شا کر کی وا لد ہ محتر مہ کے انتقا ل پر دلی رنج وغم کااظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے لئے دعا ئے مغفرت اور ورثا ء کے لئے صبرو جمیل کی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) میٹرک سالانہ امتحان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھندڑ کلاں بھمبر کا رزلٹ 100 فیصد رہا ہے سائنس اور آرئس میں یکساں شاندار نتائج دینے والے اس سکول میں بنیادی سہو لیات کا شدید فقدان ہے صدرمعلمہ روبینہ افتخار خلجی نے شاندار رزلٹ کو تدریسی سٹاف کی انتھک محنت اور گائوں کے بزرگوں کی دعائو ں ، والدین کا تعاون اور طالبات کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے صدر معلمہ نے کہا کہ 1995ء پیکج کے تحت ہا ئی کا درجہ پانے والے سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت بنا ئے گے ایک واش روم پر مشتمل اس ادارے میں دورجدید میں بھی دھوپ اورشدید حبس میں300 سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہیں بارش اورسرما گرما میں شدید موسمی حالات میں مجبوراً تدریسی عمل روک کر چھٹی کرنا پڑتی ہے تدریسی عملے اور کلاس رومز کی کمی ہے۔ صرف دو بوسیدہ کلاس رومزکی سہولت حاصل ہے معززین علاقہ کے فیصلے کی روشنی میں متبادل عمارت حال بوائز مڈل سکول نہ مل سکی ہے اور گائوں سے باہر 8 سال قبل بننے والی عمارت میں طالبات کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیاتھا ۔ طالبات کو انہی ناگفتہ بہ حالات میں تعلیم حاصل کرنا پڑتی ہے اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ڈی ای او نسواں اور مردانہ معززین علاقہ کے فیصلہ کی روشنی میں متبادل عمارت میں منتقلی کیلئے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں گے ۔ انہو ں نے عوام علاقہ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آئندہ بھی سکول ہذا معیاری تدریسی عمل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے شاندار نتائج دیتا رہے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق صدر ریا ست را جہ ذوالقر نین خا ن ،سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انوا را لحق ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین ، سا بق ممبرا ن ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یوسف درا ئیا ں ،چو ہدر ی فضل علی،کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،(ر)ڈی ایس پی چو ہدر ی اکر م حسین ، صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی عا طف اکر م،سا بق صدر را جہ نعیم گل نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میں ایس ایس پی میر پو ر را جہ عرفا ن سلیم کی پھو پھو کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند در جا ت کے لئے دعا ئے مغفرت اور ورثا ء کے لئے دعائے صبرو جمیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انوارا لحق ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین نے اپنے تعزیتی بیا ن میں ٹیچر آرگنا ئز یشن کے را ہنما میر محمد الیاس شا کر کی وا لد ہ محتر مہ کے انتقا ل پر دلی رنج و غم کا اظہار کر تے ہو ئے مر حو مہ کے لئے دعا ئے مغفرت اور ورثا ء کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مہتمم جنگلا ت را جہ عمرا ن شفیع کی خصوصی ہدا یت اور رینج آفیسر اکر م سبحا نی کی زیر نگرا نی محکمہ جنگلات بھمبر کی کا رروا ئی غیر قانو نی لکڑ ی شیشم سمگل کر تے ہو ئے گا ڑی کو ضبط کر کے 30ہزا ر رو پے جر ما نہ و صو ل کر لیا جبکہ گزشتہ ایک ما ہ کے دو را ن مختلف اوقا ت میں مختلف گا ڑیوں کو نا جا ئز نقل وحمل لکڑ ی وبا لن گرفت کر تے ہو ئے تقر یباً1لا کھ رو پے جر ما نہ وصو ل کیا مہتمم جنگلا ت را جہ محمد عمرا ن شفیع نے تما م رجسٹر ڈ آرا مشین ،ڈپو با لن ،بنیسر ی و دیگر لکڑ ی کے کا رو با ر سے منسلک اشخا ص کو منتبہ کیا ہے کہ وہ بدوں نقشہ نمبر25ودیگر شرا ئط جو کہ بوقت رجسٹر یشن اقرار نا مہ میں در ج ہے کی خلا ف ورزی کر تے ہو ئے پا یا گیا اس کیخلا ف سخت تر ین چا رہ جو ئی کی جا ئیگی انہو ں نے کہا کہ ایسے ڈپو ہو لڈا را ن با لن ،بینسر ی جو کہ علاقہ پا کستا ن سے منسلک ہیں کو بیرو ن حدود آزاد کشمیر لے جا نے کی ہر گز اجا زت نہ ہے وہ صرف دن کی رو شنی میں ہی نقشہ نمبر25پر لکڑ ی با لن آزاد کشمیر کے اندر لے جا سکتے ہیں رات کی تا ریکی میں ہر قسم کی لکڑ ی با لن پر پا بند ی ہے خلا ف وزری کے مر تب اشخصا ص کے خلا ف ضا بطہ کی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی مہتمم جنگلا ت محمد عمرا ن شفیع نے رنیج آفیسر اکر م سبحا نی ،فا ریسٹر محمد سر تا ج اور فا رسٹر محمد اعجا ز اور دیگر عملہ کی کا وشو ں کو خصوصی طو ر پر سرا ہا جن کی تعینا تی کے بعد با لن بینسر ی کی غیرقانو نی نقل وحمل کو خا صی حد تک کنٹرو ل کیا گیا ہے۔