بھمبر کی خبریں 9/3/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے تینوں حلقوں میں سیاسی بخار تیز ہو نے لگا امیدواران نے اپنی اپنی کامیابی کیلئے لنگوٹ کس لیے امیدواران نے کھل کر انتخابی مہم شروع کر دی پرانے چہروں کیساتھ کئی نئے چہرے بھی سامنے آ گئے امیدوار ووٹروں کو ایک بار پھر سہانے خواب دیکھنے لگے کئی امیدوار جماعتوں کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سر گر م جبکہ کئی امیدوا ر اپنی پا رٹی کو چھو ڑ کر آزادالیکشن لڑ نے کی تیا ری کر نے لگے تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر میں چیف سیکر ٹر ی کمشنر کی تعینا تی کے بعد آزادکشمیر میں آمد ہ الیکشن کیلئے سیاسی مامو م بھی موسم کیسا تھ سا تھ گر م ہو نے لگا آزادکشمیر بھر کی اندر ضلع بھمبر کے اندر بھی انتخا بی اور سیاسی بخا ر تیز ہو نے لگا ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں کے اندر متوقع امیدوا ر ان نے اپنی اپنی کا میا بی کیلئے لنگو ٹ کس لئے امیدوا را ن نے انتخا بی مہم کھل کر شروع کر دی حلقہ بر نا لہ میں گز شتہ 2سا لوں سے انتخا بی مہم شروع تھی جبکہ حلقہ سما ہنی سے ایک سا ل سے انتخا بی مہم شروع ہے اب بر نا لہ اور سما ہنی کیسا تھ حلقہ بھمبر میں بھی انتخا بی مہم شروع ہو گئی ہے حلقہ بر نا لہ سے پیپلز پا رٹی کے امیدوا ر چو ہدری پرو یز اشر ف ،مسلم کا نفر نس کے امیدوا ر مرزا شفیق جرا ل ،مسلم لیگ نو ن کے امیدوا ر کر نل (ر) وقار احمد نو ر ،تحر یک انصا ف کے امیدوار عبد الما لک اعوان ،ملک افتخا ر طیب ،جما عت اسلا می کے امیدوار چو ہد ری کبیر ہا شم ایڈووکیٹ ،فر یڈم مو ومنٹ کے محمد شفیق کیا نی جبکہ چو ہد ری اللہ دتہ ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی عنا یت اللہ آزادامیدوارکے طو ر پر سامنے آنگے جبکہ حلقہ سما ہنی سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار چو ہدر ی وحید اکر م ،تحر یک انصا ف کے امیدوار چو ہدر ی محمد رزاق ،مسلم لیگ نو ن کے امیدوار را جہ مقصود احمد خا ن ،را جہ رزاق خا ن اور را جہ خو شنود اعظم ،جما عت اسلا می کے امیدوار چو ہد ری عبدا لکر یم جبکہ وزیر ما ل چو ہد ری علی شان سونی کسی جما عت کے ٹکٹ کے بجا ئے آزادامیدوار کے طو ر پر سامنے آئینگے جبکہ حلقہ بھمبر میں مسلم لیگ نو ن کے امیدوار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چو ہدر ی طا رق فا روق،تحر یک انصا ف کے امیدوار ڈا کٹر انعام الحق چو ہد ری ،جما عت اسلا می کے امیدوار ڈا کٹر ریا ض احمد جبکہ سابق سپیکر اسمبلی چو ہد ری انوارا لحق پیپلز پا رٹی کے بجا ئے آزادامیدوا ر کے طو ر پر اور آزاد امیدوار را جہ امتیاز احمد خا ن مسلم کا نفر نس اور تحر یک انصا ف کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سر گر م ہیں ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزادامیدوار ہو نگے جبکہ اسی حلقہ سے چو ہدری غلا م مصطفی ،را جہ محمد اقبا ل اور چو ہدر ی یو سف بھی میدان میں اتر نے کیلئے پر تو ل رہے ہیں بھمبر کے تینوں حلقوں کے امیدوا ر نے کھل کر ڈور ٹو ڈور الیکشن شرو ع کردی الیکشن اور ووٹر وںکو سہا نے خواب دیکھا کر انکی ہمدر دیاں حاصل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مہم میں پرا نے امیدوار کو ووٹروں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ نئے امیدوا ر کیلئے ووٹرنر م رو یہ رکھے ہو ئے ہیں اصل صورتحا ل الیکشن شیڈول کے اعلان اور پا رٹیوں کے ٹکٹ کے اعلا ن کے بعد واضح ہو گی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تحر یک انصا ف بھمبر میں عوامی استحصال کر نیوالوں سے مقابلہ کر کے تا ریخ ساز کا میا بی حا صل کر ے گی بھمبر میں نا م نہاد عوامی نما ئندوں نے میر ٹ کی دھجیاں اڑا دیں ان کی مفا ہمتی اور مک مکا کی سیاست کا انجا م اب قر یب ہے بھمبر میں عوام تبد یلی چا ہتے ہیں نو جوان تحر یک انصا ف کا پر چم تھام کر عمرا ن خا ن کے ”بد ل دو کشمیر ” کے نعر ے کو عملی جا معہ پہنا نے کیلئے کر دار ادا کریں ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف کے امیدوا ر اسمبلی حلقہ ایل اے 7بھمبر ڈا کٹر انعام الحق چو ہد ری نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیوں سے ایک نشست کے دو را ن گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کو ٹلی میں ہو نیوالے تحر یک انصا ف کے جلسہ عام میں عوامی سمندر نے فقید المثا ل شر کت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ بھمبر سے تا ئو بٹ تک عوام عمرا ن خا ن اور بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کے ویژن کی روشنی میں تبد یلی چاہتے ہیں انشا اللہ انتخا با ت کے قر یب آتے ہیں آزادکشمیر بھر میں جلسہ عام کا ایک سلسلہ شروع ہو گا اور وقت بتا ئے گا کہ تحر یک انصا ف کے منعقد ہ جلسہ عام میں عوام کا جم غفیل بھر پو ر شر کت کر کے کا میا بی کی نو ید دے گا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف یو تھ ونگ ووٹر لسٹوں کی تیاری پر نظر رکھیں اور18سا ل کی عمر پو ری کر نیوا لے نو جوا ن لڑ کے اور لڑ کیوں کے شنا ختی کا رڈبنوا کر ان کے ووٹ رجسٹر ڈ کروا ئیں آمد ہ انتخا با ت میں نو جوانوں کا کر دار انتہا ئی فیصلہ کن اور کلید ی نو عیت کا ہو گا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں نا م نہا د عوامی نما ئندوں نے نو جوانوں کے حقوق پر شب خون ما ر ا اور نو کر یوں پر اپنے حواریوں کو ایڈ جسٹ کروا کر میر ٹ کی دھجیاں بکھیر ی اور گزشتہ پا نچ سا لوں کے دو را ن ملاز متوں کے دروازے اپنے من پسند افراد تک محدو د رکھے جس کیو جہ سے آج بھمبر کے اندر پڑ ھے لکھے نو جو ان بے روز گا ر اور در در کی ٹھو کر یں کھا رہے ہیں تحر یک انصا ف اقتدار میں آکر فی الفو ر میر ٹ کی بحا لی کو یقینی بنا ئے گی اور حقدا ر نو جوانوں کو ان کے حقوق دلا نے میں بھر پو ر کر دار اد اکر یں گے انہوں نے کہا کہ بھمبر میں گزشتہ پا نچ سا ل کے دوران کو ئی خا طر خواہ تر قی نہ ہو ئی بر سر اقتدار عوامی نما ئندوں نے مفاہمت اور مک مکا کی سیاست کو فر وغ دے کر بھمبر کے عوام کیساتھ کھلواڑ کیا بھمبر میں ٹو ٹی سڑ کیں ،سیو ریج کا نا قص نظا م ،تجاوزات ،پینے کے پا نی ،پا سپورٹ آفس کی محرو می اور با لخصوص بے روز گا ری سمیت دیگر کئی مسائل سر اٹھا ئے کھڑ ے ہیں جن کے حل کیلئے نا م نہاد عوامی نما ئند وں نے کو ئی کر دار ادا نہ کیا اور ا ب آمد ہ انتخا با ت کے موقع پر ایک با ر پھر زبا نی جمع خر چ کے دعو ئے لے کر عوام کو بے وقو ف بنا نے کیلئے میدان میں ما رے ما رے پھر رہے ہیں لیکن اب بھمبر کے عوام نے بھی ان کو مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے مز ید جھا نسے میں نہیں آئینگے انشا اللہ بھمبر میں بہت جلد ایک بڑا جلسہ عام ہو گا اور وہ جلسہ عا م بھمبر کے عوام کو عوامی فتح کی نو ید سنا ئے گا مفا ہمتی اور مک مکا کی سیاست کو انجا م تک پہنچا کر بھمبر سے لیکر تا ئو بٹ نیلم تک تحر یک انصا ف کا میا بی کے جھنڈ ے گا ڑ ے گی اور حقیقی عوامی حکو مت قائم ہو گی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزادکشمیر قا نو نی طو ر پر پا کستا ن کا حصہ نہیں ہے بلکہ ایک متنا زعہ علاقہ ہے جسکا فیصلہ کشمیر ی عوام کو کر نا ہے کہ وہ اپنا مستقبل کس ملک کیسا تھ وابستہ کر تے ہیں یا پھر آزاد حیثیت میں اپنا وجو د قائم رکھتے ہو ئے پڑو سی مما لک سے معا ہدا ت کے تحت اپنی آزادی کو بر قرا ر رکھتے ہیں اس لئے نیشنل ایکشن پلا ن کا اطلاق آزادکشمیر پر لا گونہیں ہوتا ان خیا لا ت کا اظہا ر انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فر یڈم مو ومنٹ نے صدر آزاد کشمیر کی طرف سے نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت آزادکشمیر کے مختلف مصنفین کی کشمیر پر لکھی جا نیوا لی کتب پر پا بند ہ لگا نے کیخلا ف اپنے رد عمل میں کیا انہوں نے کہا کہ ریاست جمو ںوکشمیر کے عوام کی آزادی کیخلا ف سر دار محمد یعقو ب جیسے ان پڑ ھ ،جا ہل اور تا ریخ سے نا بلد اور ریاست کی جد وجہد کیخلا ف کا م کر نیوا لے غدار میں اضا فہ ہو گیا ہے ایسے غدا روں کو تا ریخ کبھی معاف نہیں کر ینگے انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کیخلا ف اگر کو ئی کتا ب لکھتا ہے تو اس پر گر فت کی گنجا ئش پا کستان کی حکومت کے پاس ہو سکتی ہے لیکن کشمیر کی تا ریخ ،جدو جہد اور قومی ہیروز پر لکھی جا نیوا لی کتا بوں پر نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت پا بند ی بلا جواز اور غیر قانو نی ہے پو نچھ راولا کوٹ کے غیر ت مند عوام کو یہ فیصلہ کر نا ہے کہ اس میر جعفر اور میر صا دق کے کر دار کے جا ہل شخص کو الیکشن میں کس طر ح شکست سے دو چا ر کر کے سز ادیتے ہیں آزادی کا سفر جا ری ہے اور جا ری رہے گا ملک وملت کے پا سبا ن جا نوں کے نذرا نے پیش کر تے رہیں گے اور تا ریخ میں مقبو ل بٹ جیسے ہیروز ہمیشہ زندہ رہے گے اور سر دار یعقو ب جیسے کر دار کو بھی تا ریخ کبھی معا ف نہیں کر ے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)عا شق رسول ۖملک ممتاز حسین قادری پوری امت مسلمہ کے عظیم ہیرو ہیں ان کی شہادت امت مسلمہ کیلئے ایک بڑا سا نحہ ہے ملک ممتاز قادری شہید نے جرا ت منداقدام کرکے نبی پا ک ۖ کی شا ن میں گستا خی کرنیوا لے کو کیفر کر دار تک پہنچا یا ہم ان کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار ویلڈ نگ ایسوسی ایشن بھمبر کے را ہنما محمد طا رق قمر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک ممتاز قادری شہید کسی مسلک یا جما عت کا نا م نہیں بلکہ ایک عظیم نظر یے کا نا م ہے انہوں نے عشق رسول ۖ میں اپنی جا ن کی قر با نی دے کر امت مسلمہ کو یہ پیغا م دیا ہے کہ کو ئی گستا خ نبی پا ک ۖ کی شا ن میں گستا خی کا اگر مر تکب ہوا تو اسے کیفر کر دار تک پہنچایا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ بڑ ے افسو س کی با ت ہے کہ ایک اسلا می ریاست میں نا موس رسا لت کے لئے اقدام اٹھا نے والے ممتاز حسین قا دری کو پھا نسی دے کر کروڑوں عوام کودکھ اور غم دیا گیا ہے ان کو اس طر ح سے شہید کر نا بھی امت مسلمہ کیلئے بڑا سا نحہ ہے ہم ملک ممتاز قادری شہید کی عظمت کو سلا م پیش کر تے ہیں اور انشااللہ کبھی بھی نا موس رسا لت پر آنچ نہیں آنے دینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیٹرو ل ،ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی ٹرا نسپو رٹر کرا ئے کم کر نے سے انکا ری غر یب عوام کی جیبوں پر ٹرا نسپو رٹروں کے ڈا کے ،انتظا میہ خا موش ٹر یفک پو لیس اہلکا روں نے بھی چپ سا دھ لی مسا فر ٹرا نسپو رٹروں کے نا روا سلو ک سے عا جز ،اعلیٰ احکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق ضلع بھمبر میں مختلف روٹس پر چلنے وا لی پبلک ٹرا نسپو رٹ جن میں بسیں اور ویگنیں شامل ہیں کہ ما لکا ن اور ڈرا ئیو ر ،کنڈ یکٹر ،پیٹرو لیم مصنو عا ت کی قیمتوں میںکمی کے با وجود کرا ئے کم کر نے سے انکا ری ہیں اور مسا فروں سے پرا نے اضا فی کرا ئے وصول کر نے میں مصروف ہیں کرایوں میں کمی کے استفسار پر ڈرا ئیو ر اور کنڈ یکٹر بد تمیز ی پر اتر آنے کی شکا یا ت بھی عام ہیںانتظا میہ یا پو لیس کو شکا یت کے انتبا ہ پر مسا فروں کو سنگین نتا ئج کی دھمکیوں سمیت مختلف ہتھکنڈوں سے ذلیل وخوا ر کیا جا رہا ہے جبکہ دوسر ی طر ف انتظا میہ نے بھی ٹرا نسپو رٹروں کے رو یے پر چپ سا ھ رکھی ہے جبکہ ٹریفک پو لیس اہلکا ر بھی ٹرا نسپو رٹروں کیخلا ف کا رروا ئی سے گر یزاں نظر آتے ہیں جس پر بھمبر کے عوامی حلقوں نے شد ید تشو یس کا اظہا ر کر تے ہو ئے چیف سیکر ٹر ی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم لیگ فنکشنل نے آزادکشمیر میں تنظیم سازی کیلئے سید محبو ب حسین شا ہ کو مسلم لیگ فنکشنل آزادکشمیر کا چیف آرگنا ئز ر مقرر کر دیا ایک ہفتہ کے اندر تنظیم ساز ی کے حوا لے سے رپو رٹ مر تب کر کے مر کز کو آگا ہ کر نے کی ہدا یت تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ فنکشنل نے آزادکشمیر کے اندر تنظیم سازی کیلئے معروف سیاسی وسما جی را ہنما سید محبو ب حسین شا ہ کو آزادکشمیر مسلم لیگ فنکشنل کا چیف آرگنا ئزر مقرر کر دیا ہے اور انہیں ہدا یت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر تنظیم سازی کے حوا لے سے رپو رٹ مکمل کر کے مر کز کو تنظیمی صورتحا ل سے آگا ہ کریں رپو رٹ کے بعد آزادکشمیر بھر کے اندر مسلم لیگ فنکشنل کا باقا عدہ تنظیم ساز ی کی جا ئے گی مر کز ی ضلعی اور تحصیل سطح پر عہد ید را ن کا اعلا ن کیا جا ئیگا جبکہ آمد ہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ہر حلقے سے امیدوار کا بھی انتخا ب عمل میں لا یا جا ئیگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حکومتی اعزاز حا صل کر نیوا لے پو لیس ملازم ہیڈ کا نسٹیبل اللہ دتہ مدت ملازمت پو ری کر نے پر ریٹا ئر ڈ ہو گئے ان کی ریٹا ئر منٹ کے موقع پرایک الوداعی تقر یب پو لیس لا ئن میں منعقد کی گی تقر یب کے مہما ن خصوصی ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر حسین تھے اس موقع پر انہوں نے خطا ب کر تے ہو ئے ہیڈ کا نسٹیبل اللہ دتہ نے دو را ن سروس بہتر ین خد ما ت انجا م دیں انہوں نے 2005کو پو لیس پر ہوئے ایک حملہ کے دو را ن اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے صلے میں حکومت آزاد کشمیر نے انہیں صدا رتی پو لیس میڈ ل کے اعزاز سے نواز ا جوکہ نہ صرف بھمبر پو لیس کے لیے اعزاز کی با ت ہے بلکہ اہلیا ن بھمبر کا نا م بھی روشن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایک اچھے پو لیس ملازم کی ریٹا ئر منٹ سے پو لیس کے شعبے کو کمی ضرور محسوس ہو تی ہے ہیڈ کا نسٹیبل اللہ دتہ نے پوری محنت لگن اور بہتر ین خد ما ت سے پو لیس کے محکمہ کا نا م روشن کیا جس پر وہ خرا ج تحسین کے لا ئق ہیں تقر یب میں ڈی ایس پی را جہ ند یم عا رف ،ڈی ایس پی چو ہد ری امین ،ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم ،با ئو را جہ خا لد پرو یز ،سابق صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،فیصل صغیر شمیم سمیت در یں اثنا معروف تا جر وایم ڈی غلام رسول فیلنگ اسٹیشن چو ہد ری آفتا ب حسین کو ہل نے ہیڈ کا نسٹیبل اللہ دتہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا انعقاد کیا جس میں شر کا ی تقر یب نے شر کت کی۔۔